پیر , 01 ذو الحجة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 18 May,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت ام المؤمنین سیدہ حفصہ

حضرت ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: ان کے والد ماجد کا نام امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق بن خطاب بن نفیل بن عبد العزٰے بن رباح بن عبد اللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لُوَیّ تھا ۔ اور والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھا۔ ولادت: اِن کی ولادت بعثت سے پانچ سال پہلے ہوئی۔ ان کا پہلا نکاح حضرت خنیٔس بن حذافہ بدری رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ اُن کی وفات کے بعد3ھجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ وفات: ماہِ شعبان 45ھ میں وفات پائی۔ نماز جنازہ مروان بن الحکم حاکمِ مدینہ نے پڑھائی۔   مدفن:  جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ

حضرت شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ کا اسم گرامی فضل اللہ تھا اور خراسان کے رہنے والے تھے آپ مقتدائے اہل طریقت اور پیشوائے اہل حقیقت تھے صاحب علوم ظاہر و باطن اور مشرف القلوب تھے دنیا آپ کی گفتگو سے مسخر ہوجاتی تھی حضرت شیخ ابوالفضل بن حسن سرخسی﷫ تھے چند واسطوں سے سیّد الطائفہ جنید بغدادی کے مرید تھے آپ شیخ ابوالفضل حسن اور وہ ابوالنصر سراج اور وہ ابو محمد مرتعش اور وہ حضرت جنید بغدادی کے مرید تھے شیخ ابوالفضل کی وفات کے بعد آپ نے شیخ عبدالرحمٰن سلمی﷫ سے فرقہِ خلافت حاصل کیا اور بعض مشکلات کے حل کے لیے ایک سال تک شیخ ابوالعباس کی صحبت میں رہے۔کہتے ہیں ایک رات شیخ ابوالعباس اپنے صومعہ سے باہر نکلے آپ نے کسی وقت فصد کرایا تھا اتفاقاً زخم کھل گیا اور خون جاری ہوگیا حضرت ابوسعید کو خبر ہوئی تو آپ کے پاس پہنچے اور زخم دھو کر دوبارہ باندھ دیا اور شیخ کے خون آلو۔۔۔

مزید

خواجہ محمد نقشبند

قیوم ِ ثالث  حجۃ اللہ  حضرت خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ   سرہند شریف ۱۰۳۴ھ/۱۶۲۵ء۔۔۔۱۱۱۴ھ/۱۷۰۲ء سرہند شریف   قطعۂ تاریخِ وفات جن کو بخشا ہے خدا نے حجۃ اللہ کا خطاب کہیے صابر حضرتِ خواجہ کا تاریخِ وصال     تھے وہی قُطبِ زماں خواجہ محمد نقشبند ’’رہبر پاکِ جہاں خواجہ محمد نقشبند‘‘ ۱۷۰۲ء   (صابر براری، کراچی) حضرت حجۃ اللہ خواجہ محمد نقشبند قدس سرہ آپ عروۃ الوثقیٰ قیومِ ثانی حضرت خواجہ محمد معصوم قدس سرہ کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت ۷؍ رمضان المبارک ۱۰۳۴ھ/۱۶۲۵ء بروز جمعۃ المبارک ہوئی۔ امام ربّانی حضرت مجدّد الف ثانی قدس سرہ نے مرض الموت میں حضرت قیوم الثانی رحمۃ اللہ علیہ سے ارشاد فرمایا تھا کہ اس سال میرےوصال کے بعد تمہارے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو قُرب الٰہی کے کمالات میں میرے ب۔۔۔

مزید

فخر المدرسین مولانا علامہ  ابو الفتح محمد اللہ بخش(داں بھچراں)

فخر المدرسین مولانا علامہ  ابو الفتح محمد اللہ بخش قدس سرہٗ(داں بھچراں)            مناظر سنت فخر المدرسین حضرت مولانا علامہ ابو الفتح محمد اللہ بخش بن مولانا فضل احمد بن مولانا سید رسول بن میاں شیخ احمد (قدست اسرارہم)۴ محرم،۱۲جون (۱۳۴۸ھ/۱۹۲۹ئ) بروز بدھ موضع شادیہ ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے ، والد ماجد سے قرآن پاک حفظ کیا اور مقامی سکوم میں مڈل تک تعلیم حاصل کی ، صرف وحو کی ابتدائی کتابیں محلہ بلو خیل (میا نوالی ) میں اپنے وقت کے مشہور مدرس حافظ محمد احمد سے پڑھیں ، حافظ صاحب دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتے تھے ، ان کی کوششکے با سجود مولانا اللہ بخش کا زہن سلیم اعتقادی طور پر ان سے ہم آہنگ نہ ہو سکا ، پھر قسمت نے یا وری کی تو دو حاضرہ کے سب سے بڑ ے فیض رساں مدرس حضرت مولانا حافظ عطا محمد چشتی مدظلہ الا قدس کی بارگاہ میں دار العلوم ضیاء۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی ابراہیم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت علامہ مفتی ابراہیم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ ہاشم لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شاہ ہاشم لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاضی عزیز اللہ مٹیاروی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا قاضی عزیز اللہ مٹیاروی رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا قاضی عزیز اللہ مٹیاروی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:قاضی اہلسنت،مترجم قرآن،متعلوی،مٹیاروی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: قاضی عزیز اللہ بن قاضی محمد ذاکر بن قاضی حافظ محمد صوف "دیتھا" قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کے آباء و اجداد ٹھٹھہ کے باسی تھے اور بعد میں مٹیاری آکر مستقل سکونت اختیار کی۔ آپ کا خاندان دین کے علماء پر مشتمل تھا اس لئے دینی مدارس میں درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک رہے، اس لئے آپ کے خاندان کو "آخوند" بھی کہا جاتا تھا اور علم میں ناموری،فقہ میں مہارت کے سبب سندھ کے حکمرانوں کی طرف سے آپ کے خاندان کو قضاء کا عُہدہ بھی دیا ہوا تھا جس کے سبب "قاضی" کہلائے ۔ آج بھی مٹیاری میں آپ کا محلہ "قاضی آخونداں" کے نام سے مشہور ہے۔(انوار علمائے اہل سنت سندھ:433) تاریخ ولادت: آپ کی و۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابوالیسر ثعلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ ابوالیسر ثعلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا رضی الدین عبدالغفور لاری ہراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا رضی الدین عبدالغفور لاری ہراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید