بدھ , 26 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 13 May,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوالسنابل بن بعکک

ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ ابوالسنابل بن بعکک بن حجاج بن حارث بن سباق بن عبدالدار،ابوعمراورابن کلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے،ابنِ اسحاق کے مطابق ان کا نسب السنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق ہے،ابو نعیم نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہےاورنام عمرولکھاہے،ایک روایت میں حبہ مذکورہے،ان کی والدہ عمرہ دختر اوس العذریہ ازبنوعذرہ بن سعد ہذیم تھی،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،مونقہ القلوب سے تھے،اورشاعر،کوفے میں سکونت اختیار کر لی تھیعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے کہ میرے باپ نے حدیث بیان کی ،حسین بن محمدسے،اس نے شیبہ بن منصورسے(ح)احمد نے کہا کہ عفان نے شعبہ سے،انہوں نے منصور سے، انہوں نے ابراہیم سے،انہوں نے اسودسے،انہوں نے ابوالسنابل سے روایت کی کہ سبیعہ دختر حارث نے اپنے خاوند کی وفات کے تیرہ یا پندرہ دن کے بعدایک بچہ جنا،جب وہ نفاس سے فارغ ہوئی،تواس نے ن۔۔۔

مزید

ابوجندل سہل بن عمروالعامری

ابوجندل سہل بن عمروالعامری رضی اللہ عنہ ابوجندل بن سہیل بن عمروالعامری ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ان کا تعلق بنوعامر بن لوئی سے تھا،بقول زہیر ان کا نام عاصی تھا،مکے میں اسلام قبول کیا ،اور ان کے والد نے انہیں قید کردیا اور وہ صلح حدیبیہ کے دن بھاگ کر حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے عروہ بن زبیر سے،انہوں نے مروان بن حکم اور مسوربن محزمہ سے صلح حدیبیہ کے بارے میں بیان کیا، معاہدۂ حدیبیہ لکھاجانے والا تھا،کہ جناب ابوجندل بن سہیل زنجیروں میں جکڑے ہوئے وہاں پہنچ گئے،ان کے والد نے انہیں گھر میں بند کررکھاتھا،جب ان کے والد نے انہیں دیکھا،تو ان کے منہ پر تھپڑ لگایا،اورگریبان پکڑ کر گھسیٹا اور حضورِاکرم سے مخاطب ہو کر کہا،"اےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم،ہمارے درمیان یہ معاہدہ اس کے آنے س۔۔۔

مزید

ابوجری الہجمی رضی اللہ عنہ

ابوجری الہجمی رضی اللہ عنہ ابوجری الہجمی،ہجیم بن عمرو بن تمیم سے منسوب ہیں،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے جابر بن سلیم اور کسی نے سلیم بن جابر لکھاہے،بصری ہیں۔ سلام بن مسکین نے عقیل بن طلحہ سے،انہوں نے ابوجری ہجمی سے روایت کی کہ ایک آدمی نے حضورِ اکرم کی خدمت میں گزارش کی،یا رسول اللہ!ہم بادیہ نشین لوگ ہیں،ہمیں کوئی ایسی بات بتائیے،جو ہمارے لئے مفید ہو،آپ نے فرمایا،کسی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھو،خواہ وہ ایسی معمولی ہو،کہ تو اپنے ڈول سے اپنے بھائی یا رفیق کے برتن میں پانی انڈیلے یا اپنے بھائی یا رفیق سے بکشادہ پیشانی پیش آئے اور اپنی ازار زمین پر گھسیٹ کر مت چل کہ یہ تکبّر ہے،اور اگر کوئی شخص تیرے کسی عیب کی وجہ سے تجھے مطعون کرے تو توُ ایسا نہ کر۔ عبدالوہاب بن علی نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ابوبکر بن شیبہ سے،انہوں نے ابوخالد الاحمر سے،انہوں نے ابوغفار سے،انہوں نے ابوتی۔۔۔

مزید

حضرت سید نورالدین کبیر

حضرت سید نورالدین کبیر(بغداد) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید جلال عبدالقادر

حضرت سید جلال عبدالقادر (فرخ آباد) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد رضا لاہوری

حضرت شیخ محمد رضا لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ابو عثمان مغربی

حضرت ابو عثمان مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ امام الدین عرف درگاہی شاہ

حضرت شاہ امام الدین عرف درگاہی شاہ (رامپور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

فقیر شیخ غلام رسول قادری صاحب روفی شریف

فقیر شیخ غلام رسول قادری صاحب روفی شریف (صادق آباد) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد مقرب

حضرت شیخ احمد مقرب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید