شیخ حافظ محمد صدیق قادری بانیِ خانقاہ بھرچونڈی شریف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حافظ محمدصدیق بھرچونڈی۔لقب:خورشید ِولایت۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ حافظ محمد صدیق قادری،بن میاں محمد ملوک (علیہماالرحمہ)آپ کے خاندان کے لوگ عرب سے کیچ مکران کے راستے سندھ میں داخل ہوئے، اور بھرچونڈی شریف سے تین میل دور ایک جگہ پر ڈیرہ لگایا اور پھریہیں آباد ہوگئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 1234ہجری بمطابق1818ءکو بھرچونڈی شریف ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے نزدیک مکتب میں حاصل کی ۔اس کے بعد موضع جندو ماڑی احمد پور شرقیہ کے ایک مدرسہ میں داخلہ لیا۔آپ کی عمر بارہ برس کی تھی کہ آپ کی والدہ ماجدہ آپ کو حضرت پیر سید حسن شاہ صاحب جیلانی علیہ الرحمۃ کی خدمت میں بھرچونڈی شریف لے گئیں۔ آپ نے بڑی شفقت سے آ۔۔۔
مزید
حضرت شاہ غلام محی الدین المعروف بابوجی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید غلا م محی الدین.لقب:بابوجی۔اسی لقب سےمعروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ غلام محی الدین بن شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی بن سید نذر دین شاہ الی آخرہ ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂ نسب چھبیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سینتیس واسطوں سے حضرت سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِ ولادت: ماہِ جمادی الاول/1309ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1891ء " گولڑہ شریف"اسلام آبادپاکستان میں پیدا ہوئے۔حضرت پیر سید مہر علی شاہ آپ کی ولادت پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے فرمایا :"مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے گھر میں اللہ اللہ کرنے والی ایک روح آگئی ہے"۔ تحصیل ِعلم: آپ کی تعلیم و تربیت کے لئے نادر ِزمانہ اساتذہ مقرر ۔۔۔
مزید
فقیہ ِملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:اسمِ گرامی:مفتی جلال الدین احمد۔لقب:فقیہِ ملت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی جلال الدین احمد بن جان محمد بن عبدالرحیم بن غلام رسول بن ضیاء الدین بن محمد سالک بن محمد صادق بن عبدالقادر بن مراد علی۔ رحمہم اللہ تعالیٰ ۔آپ کاتعلق ایک علمی ودیندارگھرانےسےتھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1352ھ،مطابق 1933ء کو ضلع "بستی" کی مشہور آبادی اوجھا گنج میں ہوئی، جو شہر بستی سے بیس کلو میٹر مغرب فیض آباد روڈ سے دو میل جنوب میں واقع ہے۔ تحصیل ِعلم: سات سال کی عمر میں مولانا حافظ زکریاسےناظرہ قرآنِ مجید مکمل کیا اورپھرحفظ کا شوق ہوا تو تین سال میں قرآن ِ مجید ساڑھے دس سال کی چھوٹی سی عمرمیں حفظ مکمل کرلیا۔پیر زادہ مولانا عبدالباری صاحب اورمولانا عبدالرؤف صاحب سے فارسی کی چھوٹی بڑی بارہ کتب پڑھی۔۔۔
مزید