علامہ مفتی حافظ بخش (مفتی بدایوں) پیدائش : آنولہ ضلع بریلی وطن، وہیں ۱۲۶۵ھ میں ولادت ہوئی۔ تعلیم : اپنے نانا قاری امام بخش سے حفظ قرآن پاک کیا،اور ابتدائی درسیات پڑھی۔ 1284ھ میں مدرسہ قادریہ میں داخل ہوکر حضڑت سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضل رسول بد ایونی، حضرت تاج الفحول محب رسول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی،حضرت استاذ الاساتذہ مولانا شاہ نور احمد قدس اللہ سے حاصل کی ۔ دو مرتبہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے۔ سند فراغت: 1295ھ میں سند فراغ پائی،بعد کچھ دنوں مدرسہ قادریہ میں درس دیا۔پھر مدرسہ محمدیہ چودھری گنج سے متعلق ہوگئے۔ پوری زندگی علم دین کی اشاعت اور مذہب اہل سُنّت کی تبلیغ میں گذری،جزیاتِ فقہ بکثرت یاد تھے۔بد ایوں کے مفتی تھے۔حضرت تاج الفحول کے ارشد تلامذہ میں شمار تھا۔۔۔۔
مزید
صحابی ہیں، لیکن ان کا نسب نہیں معلوم ہوسکا۔ ابن ابی عاصم نے وحدان میں لکھا ہے: کہ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا ابو بکر بن احمد بن عمرو سے۔ انہوں نے محمد بن ابراہیم ابو یحییٰ سے۔ انہوں نے زکریا بن عدی بن عبید اللہ بن عمرو سے انہوں نے یزید بن ابی انیسہ سے انہوں نے عمرو بن مرہ سے۔ انہوں نے عبد اللہ بن حارث سے انہوں نے یثم سے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ روایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ فرشتہ اپنا عَلَم لیے صبح کو اس وقت بیدار ہوجاتا ہے جب سب سے پہلے جاگنے والا مسجد کو روانہ ہوتا ہے۔ اور فرشتہ اس وقت تک اس کے ساتھ رہتا ہے جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آجاتا۔ اسی طرح شیطان صبح کو اپنا عَلم لیے اس وقت بیدار ہوتا ہے جب اول ازہمہ بازار جانے والا اٹھتا ہے اور شیطان اس وقت تک اس کے ساتھ رہتا ہے جب تک وہ گھر واپس نہیں آجاتا۔ اور شیطان بھی داخل منزل ہوجاتا ہے۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ا۔۔۔
مزید
مولانا محب الرسول شاہ محمد عبدالقادر بدایو نی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید