ہفتہ , 23 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 11 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سید شاہ محمد

حضرت سید شاہ محمد﷫۔۔۔

مزید

سید شاہ حسین

حضرت سید شاہ حسین﷫۔۔۔

مزید

میر سید حسن بغدادی

حضرت میر سید حسن  بغدادی ﷫ نام ونسب:  اسم گرامی: حضرت میر سید حسن بغدادی﷫۔ لقب: شیخ الوقت۔ والد کا اسم گرامی: عارفِ کامل حضرت میر سید موسیٰ﷫۔خاندان سادات سےنسبی تعلق تھا۔علم و فضل تقویٰ و طہارت میں بےمثال تھے۔ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت بغداد معلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی کے زیرسایہ ہوئی۔ آپ﷫ اپنے وقت کےعالم متبحر اور عارف کامل تھے۔ بیعت وخلافت: والد گرامی سےتحصیل علم کےبعد سلوک کی منازل طے فرمائیں، اور پھر انہیں کے دستِ حق پرست پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے، اور خلافت سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص:  سردار اولیاء، مشاہیر عصر، شیخ الوقت واقف رموز حقائق، دانندۂ اسرار دقائق، حضرت الشیخ میر سید حسن قادری بغدادی ﷫آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے تئیسویں(23) امام وشیخ طریقت ہیں آپ عبادت وریاضت میں جملہ معاصرین سے فائق تھے ۔۔۔

مزید

سید احمد جیلانی

حضرت سید احمد جیلانی ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: سید احمد جیلانی﷫۔لقب: امام الطریقت۔ والد کااسم گرامی:  شیخِ طریقت میر سید حسن﷫۔ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت باسعادت بغداد شریف میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ کی تعلیم وتربیت حضرت  اپنے والد گرامی حضرت میر سید حسن ﷫ کی صحبت میں ہوئی، وہ عالم متبحر اور عارفِ کامل تھے، علم شریعت و طریقت،اور تزکیہ نفس و منازل سلوک ان کی سرپرستی میں طےکرکے انہیں سے خلافت بھی پائی۔ سیرت وخصائص: طریقت کے امام، محبوب سید الانام، قدوۃ السالکین، زبدۃ العارفین حضرت میر سید احمد جیلانی ﷫۔ آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے چوبیسویں(24)  امام اورشیخ طریقت ہیں ۔ آپ درویش کامل وفیض رساں عالم ِ دین تھے۔ آپ مشاہیر اولیا ء کاملین سے ہیں،آپ نے درجۂ عالی پایا۔ ریاضت ومجاہدہ کی تکمیل کے بعد مسند رشدوہدایت پر جلوہ گرہوکر ہزاروں گم کردہ راہ کو صراط مستقیم پر گامزن فرمایا۔ ہزارو۔۔۔

مزید

آل احمد اچھے میاں، شمس الدین، ابو الفضل، سید شاہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آل احمد اچھے میاں،  شمس الدین،  ابو الفضل،  سید شاہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنام ونسب: اسم گرامی: سید آل احمد۔ کنیت: ابوالفضل۔ لقب: اچھےمیاں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیدآل احمد اچھے میاں بن حضرت سیدشاہ حمزہ بن سیدشاہ آل محمدبن سیدشاہ برکت اللہ بن سیدشاہ اویس بن سیدعبدالجلیل بن سیدمیرعبدالواحدبن سیدابراہیم بن سیدقطب الدین بن سید ماہربن سیدشاہ بڈہ بن سیدکمال بن سیدقاسم بن سیدحسن بن سیدنصیربن سیدحسین بن  سیدعمربن محمدصغریٰ بن سیدعلی بن سیدحسین بن سید ابوالفرح واسطی بن سیدداؤد بن سیدحسین بن سید یحیٰ بن سیدزیدسوم بن سیدعمر بن سیدزید دوم بن  سیدعلی عراقی بن سید حسین بن سیدعلی بن سیدمحمدبن سید عیسیٰ بن سید زید شہید بن امام زین العابدین بن سید الشہداء حضرت امام حسین۔(رضی اللہ عنہم)۔(تاریخ خاندان برکات: 7) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت28/رمضان المبارک 1160ھ مطابق اکت۔۔۔

مزید

جمیل شاہ داتار

حضرت جمیل شاہ داتار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید عبد الہادی۔لقب: سخی داتار،جمیل شاہ گرناری۔لیکن آپ ’’جمیل شاہ داتار،اور سخی داتار‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔’’گرناری‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ﷫ ایک ’’گرنار‘‘ نامی پہاڑ (جونا گڑھ) پر چلہ کش ہوئے تھے۔(تذکرہ اولیائے سندھ:124)۔آپ کا نسبی تعلق حسینی ساداتِ کرام سےہے۔سلسلہ ٔ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم﷜کے توسل سےسیدنا امام حسین﷜تک پہنچتا ہے۔(سندھ کےصوفیائے نقشبندحصہ اول:299) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/ رمضان المبارک بروز جمعرات580ھ مطابق 3/جنوری 1185ء کو’’مشہد مقدس‘‘ ایران میں ہوئی۔(تذکرہ اولیاء سندھ:124) مہد میں کلام: پیدائش کےساتویں روز جب مؤذن آذآن  دے چکا،تو آپ نے فصیح زبان میں یہ کلمات اداکیے۔’’لاالہ الا اللہ لا نعبد الا ایاہ۔۔۔

مزید

سید بابا لعل شاہ قلندر

حضرت جناب قبلہ سید بابا لعل شاہ قلندر (مری) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

میاں میر

شیخ الاسلام حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِگرامی:شیخ میر محمد۔کنیت: میاں میر۔القابات: شیخ الاسلام،آفتاب اولیاء،غوث وجنید ثانی،میاں جیو۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ الاسلام میاں میر بن قاضی سائیں دتافاروقی بن قاضی قلندر فاروقی۔علیہم الرحمہ۔آپ کےوالد گرامی قاضی سائیں دتہ فاروقی﷫ اپنے علم وفضل، تقویٰ وتقدس کی بناء پر نہ صرف سیہون شریف بلکہ پورے سندھ میں ممتاز مانےجاتےتھے۔آپ کےجدِ بزرگوار قاضی قلندر فاروقی﷫ جید عالم اور صوفی منش بزرگ تھے۔آپ کاسلسلۂ نسب اٹھائیس واسطوں سےامیر المؤمنین حضرت  عمر بن خطاب﷜سےجاکر ملتاہے۔آپ کی والدہ محترمہ کا نام فاطمہ تھا۔جو قاضی قادن ﷫کی لختِ جگر اور رابعہ ثانی تھیں۔(سکینۃ الاولیاء:36/صوفیائے پنجاب:565) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  957ھ مطابق 1550ء اکثر تذکرہ نگاروں نےتحریرکی ہے۔شہزادہ دارا شکوہ نے938ھ/1531ء سکینۃ الاولیاء میں لکھی ہے۔م۔۔۔

مزید

مولانا یعقوب علی خاں

مولانا یعقوب علی خاں﷫ (رام پور، انڈیا) خلیفہ اعلی حضرت مولانا یعقوب علی خاں ﷫؛ آپ ﷫ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری﷫ نےاجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت﷫ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں آپ ﷫ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی یعقوب علی خاں صاحب، بلاسپور، ضلع رام پور، عالم، واعظ، مجاز طریقت ‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص12) آپ﷫کےمزید حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ ﷫ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کےلئے ’’ضیاءِ طیبہ‘‘کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کا ر خیر میں تعاون فرمائیں۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کردیں گے۔۔۔۔

مزید

محمد منیرالدین بنگالی

مولانا منیر الدین صاحب بنگالی﷫(بنگال) خلیفہ اعلی حضرت جناب مولانا منیر الدین صاحب بنگالی﷫؛ آپ ﷫ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری﷫ نےاجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت﷫ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں جناب مولانا منیر الدین صاحب بنگالی ﷫ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا الحاج مولوی منیر الدین صاحب بنگالی، عالم، مجاز طریقت‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص13) آپ﷫کےمزید حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ ﷫ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کےلئے ’’ضیاءِ طیبہ‘‘کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کا ر خیر میں تعاون فرمائیں۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کردیں گے۔۔۔۔

مزید