/ Thursday, 13 March,2025


حدائقِ برکات   (52)





ہزاروں انبیاء ﷩ آئے رسول و مجتبی بن کر

نعت سیدالمرسلینﷺ اس نعت میں اسماء رسول اکرمﷺ ۱۳۰ سے زیادہ مذکور ہیں ہزاروں انبیاء ﷩ آئے رسول و مجتبی بن کر محمد مصطفیﷺ آئے امام و مقتدؔا بن کر رسول مرسلاں آئے حبیؔب کبریا بن کر وہ احمؔد مجتبیؔﷺ آئے شفاؔ بن کر دوا بن کر وہ آئے ہیں خدا واصف ہے قرآن میں جن کا حمیؔد و حامؔد و محمودؔ، شاہد مرتضؔیﷺ بن کر خدا کا ہے کرم دیکھو کہ آئے رحمتِ عالمﷺ رشید و ھادیؔ و داعؔی منیر و مقتدؔاﷺ بن کر مُطاع کل جہاں ہیں جو امان ہر دو عالم ہیں وہ فخرؔ انبیاء آئے اماؔم الانبیاءﷺ بن کر حبیؔب اللہ، نجؔی اللہ،  صفؔی اللہ مبشرّؔ ہیں ولؔی و شاہؔد، و مشہوؔد سب کے منتہیﷺ بن کر یہ فاتح ہیں یہ حاشؔر ہیں یہ قاسؔم ہیں یہ خاتؔم ہیں ان ہی پہ ختم رحمت ہے دوا بن کر دعا بن کر تہامؔی ہاشمؔی امؔی قوؔی و محترمؔ یہ ہیں رسولؔ ابطحیﷺ آئے زمانے میں سخا بن کر یہی امیؔ، یہی منجیؔ یہی عاقؔب یہی طٰہٰؔ شکورؔ و مقتصؔد یہ ہیں جو آئے ہیں ھ۔۔۔

مزید

ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقط

نعت رسول مقبول ﷺ   ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقط بندۂ مصطفےٰ ﷺ ہی رکھ مجھ کو میرے خدا فقظ جس کو اگر ہو جاننا سیرت مصطفےٰ ﷺ فقط کافی ہے اس کو قولِ وَالنَّجمِ اِذا ھَویٰ فقط خالق کائنات کُل بالیقیں ربِّ کائنات باعث خلق کائنات احمد مجتبیٰ فقط روز ازل سے تاابد کوئی نہیں ہے آپ سا بعد از خدا بلند ہے آپ کا مرتبہ فقط اَسْریٰ کی شب تھی منتظر وسعتیں لامکان کی آپ کی آپ کی فقط آپ کی مصطفےٰ ﷺ فقط کس کو ملی ہیں عظمتیں کس کو ملیں یہ رفعتیں سجدۂ گہہ ملائکہ آپ کا نقش پا فقط وسعتیں دو جہاں کی ہیں ان کے غلام کے لئے مسکن جبرائیل ہے سدرۂ منتہیٰ فقط اس میں نہیں ہے کوئی شک  دونوں جہان میں حضور ﷺ ضامن راہ مستقیم آپ کی اقتدا فقظ عشق رسول پاکﷺ میں مجھ کو عطا ہو وہ مقام میرے روئیں روئیں کی ہو صَلِّ علٰی صدا فقط جس کو کہیں شفا نہ جس کی کہیں دوا نہ ہو خاک در حضور ﷺ ہے اس کے لئے دوا فقط ہو یہ جہان۔۔۔

مزید

حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو

نعت شریف دلیل کُنْ فکاں تم ہو حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو خلیل بزم وحدت ہو خدا کے رازداں تم ہو تم ہی تو جان رحمت ہو تمہیں شانِ نبوتﷺ ہو امام المرسلیںﷺ تم ہو ہر اک عالَم کی جاں تم ہو مکین گنبد خضراء تمہارا وصف ہے ورنہ حقیقت میں اگر دیکھیں مکین کُل جہاں تم ہو قرآں کے تیس پارے بھی فقط تم ہی پہ اترے ہیں تمہاری ذات ہے جامع ہر اک شی کا بیاں تم ہو ہوئی ہے چاک تم سے ہی رِدائے ظُلمتِ عالم منور ہے جہاں تم سے کہ خورشید جہاں تم ہو ابوبکر﷜ و عمر﷜ بھی تھے وہاں عثمان﷜ و حیدر﷜ بھی نہ پائے جس حقیقت کو، وہ ہی سِّرِ نہاں تم ہو وہ کوئی اور ہوں گے جو نہیں ملتے نشاں سے بھی میں کیوں ڈھنڈوں تمہیں آقاﷺ یہاں تم ہو وہاں تم ہو ہر اک محتاج و بیکس بس تمہارے پاس آتا ہے ہر ایک نعمت میسّر ہے جہاں تم ہو جہاں تم ہو جہاں میں لاج رکھی ہے تم ہی نے اپنے حافؔظ کی سر محشر نکمّے کی اَماں تم ہو امَاں تم ہو (۶ صفر ۔۔۔

مزید

جہاں مل سکے نہ گماں کو رَہ وہ نبیﷺ کا حسن و کمال ہے

نعت رسول اکرم ﷺ   جہاں مل سکے نہ گماں کو رَہ وہ نبیﷺ کا حسن و کمال ہے جو ہر اک سانس پہ ہو عطا وہ نبیﷺ کا جود و نوال ہے یہی زندگی ، ہے یہی متاع ، یہی میرا مال و منال ہے میرے دل میں حُبِّ رسول ﷺ ہے مِرے لب پہ ذکر جمال ہے وہی وجہ کلقِ زمیں زماں ‘ وہ حبیب خالقِﷺ کل جہاں کہاں ان ساکوئی جہان میں کہاں کوئی ان کی مثال ہے مہَ و مہر کیا ، یہ نجوم کیا گل و غنچہ کیا ، یہ شمیم کیا ہیں ان ہی کی ساری یہ تابشیں یہ ان ہی کا سارا جمال ہے میرے لب پہ مدح حضورﷺ ہے ، یہ کرم بھی تو ان ہی کا ہے بیاں وصف ان کا میں کرسکوں کہاں مجھ میں اتنی مجال ہے نہ حکومتیں ، نہ امَارتیں ، نہ وزارتیں ، نہ سفارتیں ملیں سب ہی مجھ کو تو میں نہ لوں بھلا کوئی مثل نعال ہے نہ کسی کو کوئی بتا سکا نہ سمجھ سکا کوئی آج تک ’’سر عرش جانا کمال تھا کہ وہاں سے آنا کمال ہے‘‘ ہے نبیﷺ کے رخُ پہ جو قَدْنَریٰ تو ہے۔۔۔

مزید

جمال و حسن کا منظر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے

نعت شریف نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے جمال و حسن کا منظر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے نوال و جُود کا مظہر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے نبوت اِنﷺ کی اعلیٰ ہے، رسالت اِنﷺ کی بالا ہے زمانہ دیکھ لے آکر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے عطا اِن کی ہے دنیا میں، شفاعت اِن کی اُخریٰ میں یہی ہیں صاحبِ کوثر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے خزانہ اِن کا بھاری ہے، عطا و فیض جاری ہے سخی یہ لُطف کا محور، نہ یہ کم ہے، نہ وہ کم ہے چمک ان کی زمانے میں، دمک دل کے خزانے میں یہ ساری خلق سے برتر، نہ یہ کم ہے، نہ وہ کم ہے ہر اک صاحب ستارہ ہے، ولی ہر ایک پیارا ہے ہیں دونوں باغ کے گل تر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے جسے ہے اُلفتِ کامل، غلامی ہے اُسے حاصل تجھے حافظِ سرِ منبر، نہ یہ کم ہے نہ وہ کم ہے (۲ اگست ۲۰۱۵؁ء ۱۶ شوال ۱۴۳۶؁ھ)۔۔۔

مزید

سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے

نعت شریف آپ سے آپ سے سارا جگمگ جہاں آپ سے آپ سے رونق ہر مکاں آپ سے آپ سے آپ تشریف لائے تو ظلمت گئی چَھٹ گیا ہر دھواں آپ سے آپ سے جاں میں جاں آگئی ہر جگہ مل گئی بے زباں کو زباں آپ سے آپ سے علم مَالَمْ تکن تَعْلمُ زیبِ سر فہم و عرفاں رواں آپ سے آپ سے ذکرِ خَیْرُ الرُّسُل بعدِ حق ہر جگہ ہے مزیّن قُراں آپ سے آپ سے واقفِ سرِّ حق نازشِ کُل جہاں رازِ وحدت عیاں آپ سے آپ سے حافظِؔ غمزدہ کو شفیعِ اُمم مل گئی ہے اماں آپ سے آپ سے (۲۷ اکتوبر ۲۰۱۵؁ء/ ۱۳ محرم الحرام ۱۴۳۷؁ھ)۔۔۔

مزید

صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے

نعت شریف اِدھر سے اُدھر سے صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے مدینے جو آئے اِدھر سے اُدھر سے نگاہوں میں جچتی نہیں کوئی جنت جو طیبہ کو جائے اِدھر سے اُدھر سے ترے در کے ٹکڑوں پہ جب ہے گزارہ تو لو کیوں لگائے اِدھر سے اُدھر سے درِ مصطفیﷺ سے چمک اٹھی قسمت نہ اب آزمائے اِدھر سے اُدھر سے غبارِ مدینہ جو سینے پہ مل لے یہ دل جگمگائے اِدھر سے اُدھر سے گدائے نبیﷺ ہوں تو در پہ پڑا ہوں نہ کوئی اٹھائے اِدھر سے اُدھر سے سگِ غوث﷜ و برکت ہوا جب سے حافؔظ صلہ سب سے پائے اِدھر سے اُدھر سے (۲۷ ستمبر ۲۰۱۵؁ء/ ۱۲ ذی الحجہ ۱۴۳۶؁ ھ)۔۔۔

مزید

جہاں میں دھومیں مچی ہیں جن کی فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ

نعت شریف فلک پہ احمد یہاں محمد(ﷺ) جہاں میں دھومیں مچی ہیں جن کی فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ لبوں پہ نعتیں سجی ہیں جن کی فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ نزاکتیں ہوں، لطافتیں ہوں، کرامتیں ہوں کہ نکہتیں ہوں ہر ایک شی میں رچی ہیں جن کی فلک احمد یہاں محمدﷺ بلندیاں بھی، فضیتلیں بھی، نُضارتیں بھی تو عظمتیں بھی ہر ایک لمحہ بڑھی ہیں جن کی فلک احمد یہاں محمدﷺ ان ہی سے عالم چمک رہے ہیں، ان ہی کی خوشبو چمن چمن ہے دلوں میں یادیں بسی ہیں جن کی فلک احمد یہاں محمدﷺ وہ اول آخر کو دیکھتے ہیں، زمیں زماں ان کے سامنے ہیں جہاں پہ نظریں جمی ہیں جن کی فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ اُن ہی کو رب نے عطا کیا ہے، ہر ایک نعمت اُن ہی کو بخشی ازل سے مہریں لگی ہیں جن کی فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ یہ فیضِ مرشد ملا ہے حافؔظ، رضؔا کے رستے پہ چل پڑا ہے کہ تو نے نعتیں کہی ہیں جن کی ’’فلک پہ احمد یہاں محمدﷺ‘‘ (۲۸ مئی ۲۰۱۵؁ء/ ۹۔۔۔

مزید

درخشاں میری قسمت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ

نعت شریف اُدھر کعبہ اِدھر روضہ درخشاں میری قسمت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ مسلسل مجھ پہ رحمت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ غلافِ کعبہ آنکھوں سے لگایا ہے اِدھر جالی مسّرت ہی مسّرت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ اُدھر میزاب رحمت ہے اِدھر سرکار خود رحمت سراپا ظّل راحت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ اُدھر آغوشِ کعبہ ہے اِدھر آغوشِ جنت ہے زِسرتا پاموَدّت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ مقام اِبْرَہیمی واں اِدھر محراب و منبر ہے نُضارت ہی نضارت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ صفا مروہ اُدھر ہے تو قُبا کی اس طرف برکت عبادت ہی عبادت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ حرا کے اُس طرف جلوے اُحُدْ ہے اِس طرف تاباں بشارت ہی بشارت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ اُدھر عرفات و مزدلفہ‘ اِدھر ہے مشہدِ حمزہ کرم ہے نور و نگہت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ چلو حافؔظ ذرا جلدی وہ دیکھو نوری نظّارے مثال حُسن جنت ہے اُدھر کعبہ اِدھر روضہ (۱۰ رمضان المبارک ۱۴۳۔۔۔

مزید

چلو مدینے چلو مدینے قدم قدم سے ملا ملا کر

نعت رسول مقبولﷺ   چلو مدینے چلو مدینے قدم قدم سے ملا ملا کر بلا رہے ہیں وہ پھر حرم میں عطائیں اپنے بڑھا بڑھا کر انہیں کے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں ‘ انہیں کی خیرات کھا رہے ہیں بجھا رہے ہیں وہ پیاس میری‘ طلب سے بڑھ کر پلا پلا کر میں فرمان جاوُکَٔ رب کا لے کر چلوں گا محشر میں تیز ہوکر قریب جاؤں گا میں بھی اُن کے روکاوٹوں کو ہٹا ہٹا کر کھلیں گے میرے عمل کے دفتر  ‘  خدائے برتر کے روبرو جب منا ہی لوں گا کریم رب کو ‘ نبی ﷺ کی نعتیں سناسنا کر میرے عمل میں کمی جو ہوگی نبی رحمت شفیعِ امت ﷺ کریم رب کے کریم سرورﷺ ‘ بھریں گے پلّہ ہلا ہلا کر کرم جو رہتا ہے خاص مجھ پر ‘ عنایتوں کا سخاوتوں کا مدینے جاؤں گا ہر طرح کے ‘ میں فاصلوں کو مٹا مٹا کر کرم کی خیرات لوٹنے کو میں جب بھی جاؤں گا سوئے طیبہ زمین طیبہ کو چوم لوں گا لبوں کو اپنے جما جما کر ہمیشہ محروم ۔۔۔

مزید

میں مدینے کو چلا زائر روضہ ہو کر

نعت شریف زائر روضہ میں مدینے کو چلا زائر روضہ ہو کر کِھل گیا غنچہء دل کیسا شگفتہ ہو کر اسکی خوشیوں کا کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں جو کوئی گھر سے چلا عازم طیبہ ہو کر در آقاﷺ پہ جمائیں جو نگاہیں میں نے دل چمکنے لگا پھر خوب مجلاّ ہو کر در سرکار سے پائے جو ہزاروں تحفے میں تو پھولا نہ سمایا ہوں شگفتہ ہو کر میں مدینے میں رہوں آپکا نوکر بن کے اور ٹھکانے سے لگوں خاک مدینہ ہو کر قافلے والو رکو اتنی بھی جلدی کیا ہے میں ذرا سانس تو لوں سوئے مدینہ ہو کر جب سے انوار مدینہ میں دھلا ہے حافؔظ تو وہ ذرہّ ہے جو چمکا ہے نگینہ ہو کر (۲۰ فروری ۲۰۱۷۔ ۲۲ جمادی الاوی ۱۴۳۸ھ) نزیل مدینہ۔۔۔

مزید

حامل رشد و ہدایت تیرا کہنا کیا ہے

نعت شریف تیرا کہنا کیا ہے حامل رشد و ہدایت تیرا کہنا کیا ہے ماحئِ ظلم و ضلالت تیرا کہنا کیا ہے جھولی بھر بھر کے ملا جسکو بھی اس در سے ملا قاسم عزّ و کرامت تیرا کہنا کیا ہے یاں غریبی بھی امیری میں بدل جاتی ہے صاحب فرحت و راحت تیرا کہنا کیا ہے بس تیرے ایک ہی کلمے سے سکوں ملتا ہے ناطق حق و صداقت تیرا کہنا کیا ہے پارہ پارہ تھے جگر، ظلم سے مظلوموں کے ناشر عدل و امانت تیرا کہنا کیا ہے تیرے دم سے ہی زمیں بھی ہے مہ و اختر بھی باعثِ خِلق و ہدایت تیرا کہنا کیا ہے تجھ پہ کیا فیض ہے؟ برکات و رضا کا حافؔظ بلبلِ وصفِ رسالتﷺ تیرا کہنا کیا ہے یکم شوال ۱۴۳۸ھ/ ۲۶ مئی ۲۰۱۷ ۱۱، ذی قعدہ ۱۴۳۸ ھ/ ۱۴ اگست ۲۰۱۷۔۔۔

مزید