/ Thursday, 13 March,2025


حضرت مولانا محمد توفیق احسنؔ برکاتی مصباحی   (1)





یہ ذوقِ طلب کی گزارش ہے کیسی، عطا ہوں عقیدت کے موتی خدارا

منقبت در شانِ امام احمد رضا نتیجہ فکر: محمد توفیق احسنؔ برکاتی مصباحی، الجامعتہ الغوثیہ، ممبئ۔۳ یہ ذوقِ طلب کی گزارش ہے کیسی، عطا ہوں عقیدت کے موتی خدارا زمانے کو معلوم ہے یہ حقیقت، طلب نے ہے کیوں بس تمہیں کو پکارا خدا نے چنا ہے تمہیں جب مجدد، یہ علمائے عرب و عجم ہیں مؤید کہ احیاے دین محمدﷺ کی خاطر حیات جہاں کا ہے لمحہ گزارا عطا کیں ہزاروں کتابیں جہاں کو، جھنجھوڑا ہے جس نے خیال و گماں کو عطائے الہٰی ہے یہ کارنامہ، نہ پایا زمانے نے جس کا کنارا یہ حُسام الحرمین کیوں مقتدر ہے؟ یقیناً یہ فضل شہِ بحر و بر ہے جو اہلِ سنن ہیں وہ رکھتے ہیں دل میں، عقیدے میں ہوگا کبھی نہ خسارا عطائے نبیﷺ ہیں فتاویٰ تمہارے، عیاں ہے جو نام مبارک سے اس کے تبحّر مسلم ہے سب کو تمہارا، کیا سر ثریا سے اونچا ہمارا دیا نام ہے کنزالایمان اس کا، لکھایا کلامِ الہٰی کا معنیٰ یہ صدرالشریعہ کی اک التجا تھی، بنا جو شریعت کا دلکش۔۔۔

مزید