ببارگاہ امام الائمہ کاشف النعمہ امام اعظم ابو حنیفہ ہمارے آقاہمارے مولیٰ امام اعظم ابو حنیفہ ہمارے ملجاء ہمارے ماویٰ امام اعظم ابو حنیفہ زمانہ بھر نے زمانہ بھر میں بہت تجسس کیا ولیکن ملا نہ کوئی امام تم سا امام اعظم ابو حنیفہ سپہر علم و عمل کے سورج تمہی ہو سب ہیں تمہارے تارے تمہی سے چمکا ہے جو بھی چمکا امام اعظم ابو حنیفہ تمہارے آگے تمام عالم نہ کیوں کرے زانوئے ادب خم کہ پیشوایانِ دین نے مانا امام اعظم ابو حنیفہ نہ کیوں کریں ناز اہل سنت کہ تم سے چمکا نصیبِ امت سراجِ امت ملا ہو تم سا امام اعظم ابو حنیفہ خدا نے تجھ کو وہ دی ہے رفعت کہ تیرا منسوب بھی ہے مرفوع تیری اضافت میں رفع پایا امام اعظم ابو حنیفہ ہوا اُولیٰ الْاَمر سے یہ ثابت کہ تیری طاعت ضروری واجب خدا نے تم کو کیا ہمارا امام اعظم ابو حنیفہ کسی کی آنکھوں کا تو ہے تارا کسی کے دل کا بنا سہارا مگر کسی کے جگر می۔۔۔
مزید