سلام منقبت درشان مجدد اعظم امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ از: جناب محمد سخی اللہ خانصاحب قادری رضوی نوری اے شہنشاہ رسالتﷺ آپ پر لاکھوں سلام خاتم دور نبوت آپ پر لاکھوں سلام جاں نثاران نبوت آپ پر لاکھوں سلام اے نبیﷺ کے آل عترت آپ پر لاکھوں سلام صدقہ اس پیارے نبیﷺ کی رحمت بے پایاں کا اے نبیﷺ کی پیاری امت آپ پر لاکھوں سلام اے امام اہل سنت آپ پر لاکھوں سلام بلبل باغ رسالت آپ پر لاکھوں سلام دین احمد کے مجدد اے ہدایت کے چراغ ماحئ کفر و ضلالت آپ پر لاکھوں سلام عاشق صادق ہیں کسکے احمد مختارﷺ کے مستحق سر وحدت آپ پر لاکھوں سلام ظل محبوب خداﷺ، سایہ غوث الوریٰ بوحنیفہ کی نیابت آپ پر لاکھوں سلام قطب رب ذوالمنن نوری صدر انجمن اہل سنت کی سیادت آپ پر لاکھوں سلام اہل سنت کے جگر آقائے نعمت کے پدر دین احمد کی حمایت آپ پر لاکھوں سلام درس تسلیم و رضا کا آپ کے در سے ملا پیکر نور طریقت آپ پر لاکھوں سلام انبیاء۔۔۔
مزید