/ Friday, 14 March,2025


تاج الشریعہ حضرت مفتی محمد اختر رضا خاں قادری ازہری بریلوی رحمتہ اللہ تعا لٰی علیہ   (82)





سہرا

بتقریب شادی خانہ آبادی برادر عزیز مولوی منان رضاخان سلمہٗ الحمد للجواد الوھاب المراد   حمد ہے اس جواد کو بخشندۂ مراد کو   منان یا عمادی شکرا علی الرشاد   منان اے مرے عماد شکر ہدایت و رشاد   وعلی ذہ الیادی فینا علی التمادی   شکر ہے نعمتوں کا بھی دائم جو ہم پہ ہیں تری   ثم الصلوٰۃ علی خیر الوریٰ العادی   تسلیم اس حبیب(ﷺ)پر سب سے جو اچھا رہبر   والآل معتمدی واصحاب اسیادی   اور نبی کی آل پر یاران خوش خصال پر \   ماغرقت ورقا وترنم الشادی   جب تک رہیں یہ چہچہے جب تک رہیں یہ زمزمے   غب السلام یا اھل زالنادی   بعد سلام سنیو! عرض یہ میری اب سنو   ان النکاح سنۃ من احمد العباد   ہے یہ نکاح خوش نہاد سنت احمد العباد (ﷺ)   صلیّٰ علیہ ربی ماجادت الجواد   اس پر ہوں ر۔۔۔

مزید

چشمہ شربت کا

لب کوثر ہے میلہ تشنہ کامانِ محبت کا وہ ابلا دست ساقی سے وہ ابلا چشمہ شربت کا   یہ عالَم انبیاء پر ان کے سرور کی عنایت کا جسے دیکھو لئے جاتا ہے پروانہ شفاعت کا   پلا دے اپنی نظروں سے چھلکتا جام رؤیت کا شہ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا   وہی جو رحمۃللعالمین ہیں جانِ عالم ہیں بڑا بھائی کہے ان کو کوئی اندھا بصیرت کا   مہ و خورشید و انجم میں چمک اپنی نہیں کچھ بھی اجالا ہے حقیقت میں انہیں کی پاک طلعت کا   بھٹکتا یوں پھرے کب تک تمہارا اخترِؔ خستہ دکھا دو راستہ اس کو خدارا شہرِ الفت کا ٭…٭…٭۔۔۔

مزید

کاش گنبد خضریٰ دیکھنے کو مل جاتا

داغِ فرقتِ طیبہ قلب مضمحل جاتا کاش گنبد خضریٰ دیکھنے کو مل جاتا   دم مرا نکل جاتا ان کے آستانے پر ان کے آستانے کی خاک میں میں مل جاتا   میرے دل سے دھل جاتا داغِ فرقت طیبہ طیبہ میں فنا ہوکر طیبہ ہی میں مل جاتا   موت لے کے آجاتی زندگی مدینے میں موت سے گلے مل کر زندگی میں مل جاتا   خلد زارِ طیبہ کا اس طرح سفر ہوتا پیچھے پیچھے سر جاتا آگے آگے دل جاتا   دل پہ جب کرن پڑتی ان کے سبز گنبد کی اس کی سبز رنگت سے باغ بن کے کھل جاتا   فرقت مدینہ نے وہ دیئے مجھے صدمے کوہ پر اگر پڑتے کوہ بھی تو ہل جاتا   دل مرا بچھا ہوتا ان کی رہ گزاروں میں ان کے نقشِ پا سے یوں مل کے مستقل جاتا   دل پہ وہ قدم رکھتے نقش پا یہ دل بنتا یا تو خاک پا بن کر پا سے متصل جاتا   وہ خرام فرماتے میرے دیدہ و دل پر دیدہ میں فدا کرتا صدقے میرا دل جاتا   چ۔۔۔

مزید

ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

وہ بڑھتا سایۂ رحمت چلا زلف معنبر کا ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا   جو بے پردہ نظر آجائے جلوہ روئے انور کا ذرا سا منہ نکل آئے ابھی خورشید خاور کا   شہِ کوثر ترحم تشنۂ دیدار جاتا ہے نظر کا جام دے پردہ رخِ پر نور سے سر کا   ادب گاہیست زیرِ آسماں از عرش نازک تر یہاں آتے ہیں یوں عرشی کہ آوازہ نہیں پرکا   ہماری سمت وہ مہر مدینہ مہرباں آیا ابھی کھل جائے گا سب حوصلہ خورشید محشر کا   چمک سکتا ہے تو چمکے مقابل ان کی طلعت کے ہمیں بھی دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا   رواں ہوسلسبیل عشقِ سرور میرے سینے میں نہ ہو پھر نار کا کچھ غم نہ ڈر خورشیدِ محشر کا   ترا ذرہ وہ ہے جس نے کھلائے ان گنت تارے ترا قطرہ وہ ہے جس سے ملا دھارا سمندر کا   بتانا تھا کہ نیچر ان کے زیرِ پا مسخر ہے بنا پتھر میں یوں نقشِ کفِ پا میرے سرور کا   وہ ۔۔۔

مزید

تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائیگا پریہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب تھام کر ان کا دامن مچل جائیگا   موج کترا کے ہم سے چلی جائیگی رخ مخالف ہوا کا بدل جائیگا جب اشارہ کریں گے وہ نامِ خدا اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائیگا   یوں تو جیتا ہوں حکمِ خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر حاصلِ زندگی ہوگا وہ دن مرا ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائیگا   رب سّلم وہ فرمانیوالے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے پل سے گذریں گے ہم وجد کرتے ہوئے کون کہتا ہے پائوںپھسل جائیگا   اخترِؔؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے لو لگا تو سہی شاہِ لولاک سے غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائیگا۔۔۔

مزید

مناجات کی رات

آج کی رات ضیائوں کی ہے بارات کی رات فضلِ نوشاہِ دو عالم کے بیانات کی رات   شب معراج وہ اَوْحیٰ کے اشارات کی رات کون سمجھائے وہ کیسی تھی مناجات کی رات   چھائی رہتی ہیں خیالوں میں تمہاری زلفیں کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات   رِند پیتے ہیں تری زلف کے سائے میں سدا کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات   رخِ تابانِ نبی زلفِ معنبر پہ فدا روز تابندہ یہ مستی بھری برسات کی رات   دل کا ہر داغ چمکتا ہے قمر کی صورت کتنی روشن ہے رُخِ شہ کے خیالات کی رات   ہر شب ہجر لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات   جس کی تنہائی میں وہ شمع شبستانی ہو رشکِ صد بزم ہے اس رِندِ خرابات کی رات   بلبل باغِ مدینہ کو سنادے اخترؔؔ آج کی شب ہے فرشتوں سے مباہات کی رات۔۔۔

مزید

ستار ہائے فلک

جھکے نہ بارِ صد احساں سے کیوں بنائے فلک تمہارے ذرے کے پر تو ستارہائے فلک   یہ خاکِ کوچۂ جاناں ہے جس کے بوسہ کو نہ جانے کب سے ترستے ہیں دیدہائے فلک   عفو و عظمت خاکِ مدینہ کیا کہئے اسی تراب کے صدقے ہے اعتدائے فلک   یہ ان کے جلوے کی تھیں گرمیاں شب اسری نہ لائے تابِ نظر بہکے دیدہائے فلک   قدم سے ان کے سرِ عرش بجلیاں چمکیں کبھی تھے بند کبھی وا تھے دیدہائے فلک   میں غم نصیب بھی تری گلی کا کتا ہوں نگاہِ لطف ادھر ہو نہ یوں ستائے فلک   یہ کس کے در سے پھرا ہے تو نجدیٔ بے دیں برا ہو تیرا ترے سر پہ گر ہی جائے فلک   جو نام لے شہِ عرشِ بریں کا تو اخترؔ بصد ادب پئے تسلیم سرجھکائے فلک۔۔۔

مزید

مہر درخشانِ جمال

اس طرف بھی اک نظر مہر درخشانِ جمال ہم بھی رکھتے ہیں بہت مدت سے ارمانِ جمال   تم نے اچھوں پہ کیا ہے خوب فیضانِ جمال ہم بدوں پر بھی نگاہِ لطف سلطانِ جمال   اک اشارے سے کیا شق ماہِ تاباں آپ نے مرحبا صد مرحبا صَلِّ علیٰ شانِ جمال   تیری جاں بخشی کے صدقے اے مسیحائے زماں سنگریزوں نے پڑھا کلمہ ترا جانِ جمال   کب سے بیٹھے ہیں لگائے لو در جاناں پہ ہم ہائے کب تک دید کو ترسیں فدایانِ جمال   فرش آنکھوں کا بچھائو رہ گزر میں عاشقو! ان کے نقش پا سے ہوگے مظہر شانِ جمال   مرکے مٹی میں ملے وہ نجدیو! بالکل غلط حسب سابق اب بھی ہیں مرقد میں سلطانِ جمال   گرمیٔ محشر گنہگارو! ہے بس کچھ دیر کی ابر بن کر چھائیں گے گیسوئے سلطانِ جمال   کرکے دعویٰ ہمسری کا کیسے منہ کے بل گرا مٹ گیا وہ جس نے کی توہین سلطانِ جمال   حاسدانِ شاہِ دیں کو دیجئے اختر۔۔۔

مزید

کبھی رہتے وہ اس گھر میں

تلاطم ہے یہ کیسا آنسوئوں کا دیدۂ تر میں یہ کیسی موجیں آئی ہیں تمنا کے سمندر میں   ہجوم شوق کیسا انتظارِ کوئے دلبر میں دلِ شیدا سماتا کیوں نہیں اب پہلو و بر میں   تجسس کروٹیں کیوں لے رہا ہے قلبِ مضطر میں مدینہ سامنے ہے بس ابھی پہنچا میں دم بھر میں   یہ بحثیں ہورہی ہیں میرے دل میں پہلو و بر میں کہ دیکھیں کون پہنچے آگے آگے شہر دلبر میں   مدینے تک پہنچ جاتا کہاں طاقت تھی یہ پر میں یہ سرور کا کرم ہے ، ہے جو بلبل باغِ سرور میں   مدینے کی وہ مرگِ جانفزا گر ہے مقدر میں امر ہوجائیں گے مرکے دیارِ روح پرور میں   جو تو اے طائر جاں کام لیتا کچھ بھی ہمت سے نظر بن کر پہنچ جاتے تجلی گاہِ سرور میں   اجالے میں گمے ہوتے تجلی گاہِ سرور کے نظر سے چھپکے ہم رہتے تجلی گاہِ سرور میں   نہ رکھا مجھ کو طیبہ کی قفس میں اس ستم گر نے ستم کیسا ہوا بلبل پ۔۔۔

مزید

ان کے در کی بھیک اچھی

بوالہوس سُن سیم و زر کی بندگی اچھی نہیں ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   سروری کیا چیز ہے ان کی گدائی کے حضور ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   انکی چوکھٹ چوم کر خود کہہ رہی ہے سروری ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   سروری خود ہے بھکارن بندگانِ شاہ کی ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   سروری پاکر بھی کہتے ہیں گدایانِ حضور ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   تاج خود را کاسہ کردہ گوید ایں جا تاجور ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   تاج کو کاسہ بناکر تاجور کہتے ہیں یوں ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں   مفتی اعظم یکے از مردمانِ مصطفیٰ اس رضائے مصطفیٰ سے دشمنی اچھی نہیں   حجتہ الاسلام اے حامدؔ رضا بابائے من تم کو بن دیکھے ہماری زندگی اچھی نہیں   خاکِ طیبہ کی طلب میں خاک ہو یہ زندگی ۔۔۔

مزید

ذوق طلب

گر ہمیں ذوقِ طلب سا رہنما ملتا نہیں راستہ ملتا نہیں اور مدعا ملتا نہیں   جھک کے مہر و ماہ گویا دے رہے ہیں یہ صدا دوسرا میں کوئی تم سا دُوسرا ملتا نہیں   اِبْتَغُوْا فرما کے گویا رب نے یہ فرمادیا بے وسیلہ نجدیو! ہر گز خدا ملتا نہیں   ان سے امید وفا اے دل محض بیکار ہے اہل دنیا سے محبت کا صلہ ملتا نہیں   کس نے تجھ سے کہہ دیا دل بے غرض آتے ہیں وہ بے غرض نادان کوئی بے وفا ملتا نہیں   دیکھتے ہی دیکھتے سب اپنے بیگانے ہوئے اب تو ڈھونڈے سے بھی کوئی آشنا ملتا نہیں   لو لگاتا کیوں نہیں باب شہِ کونین سے ہاتھ اٹھا کر دیکھ تو پھر ان سے کیا ملتا نہیں   تیرے میخانے میں جو کھینچی تھی وہ مے کیا ہوئی بات کیا ہے آج پینے کا مزہ ملتا نہیں   ساقیا تیری نگاہِ ناز مے کی جان تھی پھیر لی تو نے نظر تو وہ نشہ ملتا نہیں   پینے والے دیکھ پی کر آج ۔۔۔

مزید

بندہ پرور ایڑیاں

عرش پر ہیں اُن کی ہر سو جلوہ گستر ایڑیاں گہہ بہ شکل بدر ہیں گہہ مہر انور ایڑیاں   میں فدا کیا خوب ہیں تسکین مضطر ایڑیاں روتی صورت کو ہنسا دیتی ہیں اکثر ایڑیاں   دافع ہر کرب و آفت ہیں وہ یاور ایڑیاں بندۂ عاصی پہ رحمت بندہ پرور ایڑیاں   غنچۂ امید ان کی دید کا ہوگا کبھی پھول کہ ہیں اب نظر میں ان کی خوشتر ایڑیاں   نور کے ٹکڑوں پہ ان کے بدر و اختر بھی فدا مرحبا کتنی ہیں پیاری ان کی دلبر ایڑیاں   یا خدا تا وقت رخصت جلوہ افگن ہی رہیں آسمانِ نور کی وہ شمس اظہر ایڑیاں   ان کی رفعت واہ واہ کیا بات اخترؔ دیکھ لو عرشِ اعظم پر بھی پہنچیں ان کی برتر ایڑیاں ٭…٭…٭۔۔۔

مزید