شیخ اللہ داد خلیفہ خواجہ باقی باللہ علیہ الرحمۃ شیخ اللہ داد لاہور سے ما وراءالنہر کے سفر کے زمانے میں آپ کی خدمت میں پہنچے تھے اور آپ سے فیض حاصل کر کے طریقہ مراقبہ اور ذکرو اذکار اکابر نقشبندیہ کی تلقین حاصل کی اور آخر دم تک درگاہ کی خدمت اور مسافروں کے کھانے پینے کا انتظام کرتے رہے۔۔۔۔
مزید
مولانا حافظ سعد اللہ علیہ الرحمۃ آپ خواجہ باقی باللہ علیہ الرحمہ کے حفظ کے استاذ تھے ۔آپ کابل میں ایک ہی محلہ میں رہائش پذیر تھے۔اسی محلہ میں بچوں کو قرآنِ مجید کی تعلیم دیا کرتے ۔آپ بہت ہی متقی و پرہیزگار تھے۔خواجہ باقی باللہ علیہ الرحمہ نے آپ سے حفظ قرآنِ مجید مکمل کیاتھا۔ ۔۔۔
مزید
مولانا محمد صادق حلوائی علیہ الرحمۃ مولانا صادق حلوائی کا وطن سمرقند تھا جب وہ ۹۷۸ھ میں حج سے واپس تشریف لائے تو شہنشاہ اکبر کے چھوٹے بھائی مرزا حکیم نے جو کابل کا حکم تھا، مولانا سے درخواست کی کہ وہ کچھ عرصہ کابل تشریف لاکر انہیں اور وہاں کے لوگوں کو اپنے علمی فیض سے مستفید ہونے کا موقع دیں۔ لہٰذا وہ اس کی فرمائش پر کچھ عرصہ کابل میں درس دیتے رہے۔ اسی زمانہ میں حضرت خواجہ باقی باللہ نے بھی اُن سے تعلیم حاصل کی۔ وہ بہت بڑے عالم و فاضل اور خوش گو شاعر بھی تھے۔ اُن کے بھائی ملا علی محدث سمرقندی بھی بہت بڑے عالم اور محدث تھے۔ مولانا صادق حلوائی ہندوستان بھی آئے، کچھ عرصہ علم و فضل کے خزانے لوٹانے کے بعد واپس وطن تشریف لے گئے اور ۹۸۱ھ میں وفات پائی نمونہ کلام ملاحظہ ہو ؎ دل گم شدد نمی دہم کس نشان ازو ضمیر دوست چوں آئینہ در مقابل ماست در مشقت کز تو پنہاں در دل و جاں داشتم ۔۔۔
مزید