حضرت علامہ مولانا پیر محمد چشتی علیہ الرحمۃ خود نوشت حالات آج ۲۰۱۰ء سے تقریباً۷۳ سال قبل شاگروم میں پیدا ہوا۔شاگروم نام کا یہ وسیع و عریض گاؤں درہ تریچ کی آخری آبادی ہے ضلع چترال تحصیل ملکھو کا یہ میری پیدائش سے پہلے بھی مردم خیزی میں مشہور تھا جس میں نوابی دور کے علم دشمن ماحول میں بھی محمد جناب شاہ اور قاضی بدرالدین خواجہ جیسی ہستیاں بالترتیب عصری اور مذہبی علوم کی روشنی پھیلا رہی تھیں۔ نوابوں کے تعلیم دشمن ماحول سے آزاد اور ریاست کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوجانے کے بعد بھی چترال کے اس درہ سے اچھے خاصے اہل علم پیدا ہوئے میری پیدائش ریاستی دور کے جس ماحول میں ہوئی وہ کچھ اس طرح تھا کہ نوابوں کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم کا انتظام مقامی طور پر میسر تھا جبکہ قرآن شریف ناظرہ پڑھنے اور نماز و روزہ جیسے ضروری احکام سے روشناس ہونے کے ساتھ مڈل تک دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے پشا۔۔۔
مزید
فخر المجودین مولانا قاری محمد یوسف صدیقی، لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاذ القراء حضرت مولانا ابو عطاء المصطفےٰ قاری محمد یوسف صدیقی بن حضرت مولانا پیر محمد حبیب صدیقی [۱] ۲۴؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۴۹ھ ، ۱۷ ؍ اکتوبر ۱۹۳۰ء میں ضلع مانسہرہ (ڈویژن ہزارہ) کے مضافات میں واقع موضع ہاتھی میرا کے ایک علمی و روحانی خاندان میں پیدا ہوئے، آپ کا سلسلۂ نصب خلیفہ اوّل حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ [۱۔ حضرت مولانا پیر محمد حبیب صدیقی، ایک جید عالم، ماہر طبیب اور شب زندہ دار عابد و زاہد تھے۔ آپ کے عقیدت مند کشمیر، کاغان، بالاکوٹ اور ہزارہ ڈویژن کے دوسرے علاقوں کے علاوہ لاہور میں بھی بکثرت موجود ہیں۔ آپ کی پر تاثیر تبلیغ سے لا تعداد افراد، عیسائیت، مرزائیت اور نجدیت کا شکار ہونے سے محفوظ رہے اور کئی&n۔۔۔
مزید