حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت: ابو اسحاق۔اور لقب: شرف الدین تھا۔ بیعت وخلافت: شیخ ابو اسحاق شامی نے شیخ ممشاد علی دینوری کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیارحمۃ اللہ علیہما۔ سیرت وخصائص: حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ ٔچشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے مثال، خلق سے بے نیاز اور خالق سے ہی ہمراز تھے۔ درویشوں سے محبت کرتے۔ اولیاء اللہ میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ فقراء میں بلند رتبہ تھے۔ سات دن کے بعد افطار کرتے تھے کہ "معراج الفقراء جوع" (بھوک ہی فقراء کی معراج ہے) مرید ہونے سے پہلےچالیس روز تک استخارہ کیا آخر ہاتف غیبی نے آواز دی" اے ابواسحاق! جاؤ، اور ممشاد دینوری کی خدمت میں حاضری دو" آپ خواجہ دین۔۔۔
مزید
حضرت خضر رومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خضر بیگ بن قاضی جلال الدین صدر الدین بن حاجی ابراہیم رومی۸۱۰ھ میں پیدا ہوئے اور شہر سفری حصار میں جو بلا دروم میں سے ایک شہر ہے، پرورش پائی۔پہلے اپنے والدِ ماجد سے جو یہاں کے قاضی تھے،تعلیم پاتے رہے پھر مولیٰ احمد بن اومغان المشہور بہ مولیٰ یگان کی خدمت میں حاضر ہوکر کمالیت کا رتبہ اور فضیلت کا درجہ حاصل کیا۔جب ۸۳۷ھ میں سفری حصار کے مدرس مقرر ہوئے تو آپ کو اور بھی علوم غریبہ اور فنون عجیبہ حاصل ہوئے یہان تک کہ حکایت کرتے ہیں کہ اوائل جلوس سلطان محمد خاں بن مراد خاں میں ایک شخص عجمی جو مختلف علوم میں بڑا متجر تھا،بادشاہ کے دربار میں آکیر مباحثہ کا خواہاں ہوا،اس وقت جتنے برے بڑے عالم و فاضل تھے وہ اس کے مباحثہ کے لیے جمع ہوئے لیکن جن اس نے سوالات پیش کیے تو ان کے جواب دینے سے سب کے سب عاجز آگئے،اس سے بادشاہ کو نہایت بیقراری اور عاردا منگیر ہوئی پس اس نے کس۔۔۔
مزید
حضرت سید غوث علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حضرت سید غوث علی شاہ بن سید احمد علی ہے۔ اورآپ کا سلسلہ نسب بتیس واسطوں سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر منتہی ہوتاہے۔ آپ حسنی وحسین سید ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ جمعہ کے دن رمضان کے مہینے میں1219ھ میں موضع استہاون میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد نےآپ کو دہلی بلایااورآپ کی تعلیم کی ابتدادہلی میں ہوئی۔آپ نے حدیث و فقہ کی کتب حضرت شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی اورحضرت مولاناشاہ محمد اسحاق سے پڑھیں۔منطق ودینیات کی تعلیم آپ نے مولوی فضل امام صاحب خیرآبادی سے حاصل کی۔مثنوی مولاناروم رحمتہ اللہ علیہ آپ نے مولوی قلندرعلی جلال آبادی سے پڑھی،آپ نے علم ہیٔت ودیگرعلوم ظاہری و باطنی میں دستگاہ حاصل کی۔(رحمۃ اللہ علیہم) بیعت و خلافت: آپ کئی سلسلوں میں بیعت ہوئے۔حضرت لعل شاہ کے روحانی فیوض سے مستفید۔۔۔
مزید