اتوار , 09 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 26 April,2026

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔ان سے سلیمان تیمی نے روایت کی ہے۔ہم کو ابومنصوریعنی مسلم بن علی ابن محمد معدل نے خبردی وہ کہتے تھے کہ ہم کو محمد بن محمدجہنی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابونصر یعنی احمد بن عبدالباقی طوق نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابوالقاسم بن مرجی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی موصلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالاعلیٰ نرسی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حماد بن سلمہ نے سلیمان تیمی سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبیدسے روایت کرکے بیان کیا کہ دو روزہ دارعورتیں لوگوں کی غیبت کررہی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایااوران دونوں عورتوں سے کہا کہ (اس میں)قہ کروتوانھوں نے قہ کی جس میں پیپ اور خون اور تازہ گوشت نکلا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ان دونوں نے روٹی سے روزہ رکھاتھااورافطارحرام چیزسے کیا۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ سلیمان نے عبی۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن وحی جہضمی رضی اللہ عنہ

 بصری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اوران کی سند حدیث میں بھی اختلاف ہے یحییٰ بن اسحاق سلجینی نے سعید بن زید سے انھوں نے ابوعینیہ کے غلام واصل سے روایت کی ہے اوراس کو عمروبن عاصم نے حماد بن سعیدبن زید سے انھوں نے واصل سے انھوں نے یحییٰ بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنے ان کوابن وحی جہضمی لکھاہےاورابن مندہ اورابونعیم نے ابن وحی جہنی کہاہے مگرابونعیم نے کہاہے کہ بعض لوگوں نے ابن وحی کابیان کیاہےواللہ اعلم۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن وحی جہضمی رضی اللہ عنہ

 بصری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اوران کی سند حدیث میں بھی اختلاف ہے یحییٰ بن اسحاق سلجینی نے سعید بن زید سے انھوں نے ابوعینیہ کے غلام واصل سے روایت کی ہے اوراس کو عمروبن عاصم نے حماد بن سعیدبن زید سے انھوں نے واصل سے انھوں نے یحییٰ بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنے ان کوابن وحی جہضمی لکھاہےاورابن مندہ اورابونعیم نے ابن وحی جہنی کہاہے مگرابونعیم نے کہاہے کہ بعض لوگوں نے ابن وحی کابیان کیاہےواللہ اعلم۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن حسحاس عنبری رضی اللہ عنہ

 ہیں مالک اورقیس کے بھائی تھےان کاشماربصرہ کے بدووں میں ہے معاذ بن مثنیٰ بن معاذ نے اپنے والد سے انھوں نے حسن بن حسین سے انھوں نے اپنے دادانصربن حسان سے انھوں نے حصین بن ابی حرسے انھوں نے اپنے والد مالک اوراپنے چچاقیس اور عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اور آپ سے بنی فہم کے ایک شخص کی شکایت کی آپ نے (ان کی شکایت سن کر)اس شخص کے پاس ایک خط( اس طرح سے )لکھاکہ۱؎ ہذا کتاب من محمد رسول اللہ لمالک وعبیدوقیس بنی الحسحاس انکم آمنون مسلمون علی ومائکم واموالکم لاتواخذون بجبریرۃ غیرکم ولا یحنبی علیکم الاایدیکمان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے اس کو بعض متاخرین یعنی ابن مندہ  نے معاذ بن مثنی سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کی ہےمگرانھوں نے اس (حدیث کی سند)میں تصحیف کی ہے اورکہاہے کہ حسن بن حسین نے نصر سے روایت کی ہے حالاں کہ وہ (اصل میں)حربن حصین ہی۔۔۔

مزید

سیّدناعبید بن خالد محاربی رضی اللہ عنہ

 اسودبن خالد کے بھائی تھے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان کا نسب سلیمان بن قرم نے اشعث بن ابی شعشاء سے انھوں نے رہم بنت اسودسے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن خالدسے روایت کرکےبیان کیاہے ان سے ان کی بھتیجی رہم بنت اسودبن خالد نے روایت کی ہے اورسعید بن عامرنے سعیہ سے انھوں نے اشعث بن شعشاء سے انھوں نے سلیم سے انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے چچاسےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں ایک روزاتفاقاً مدینہ کی گلیوں میں سے ایک گلی میں جارہاتھاکہ یکایک کسی نے میرے پیچھے سے مجھ کوآوازدی کہ (اے شخص)اپنی ازارکو اونچا کرکیوں کہ ازارکواونچارکھنے میں زیادہ پرہیزگاری اورپائداری ہے(اس آوازکوسن کے) میں نے پھردیکھاتورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم تھے میں نے عرض کیایارسول اللہ یہ (میری ازارکی)چادر ملحاء ۱؎ہے(یعنی یہ اسی قدر عرض میں ہوتی ہے)پھرآپ نے اپنی ازارکوجونصف ساق تک تھی مجھے دکھایا اورفرمایاکیاتم کو میری پ۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن خالد سلمی رضی اللہ عنہ

   ہیں پھربہزی ہیں۔بعض لوگ ان کا نام عبدہ بن خالد اور بعض عبیدہ بن خالد کہتے ہیں مگرعبید بہت صحیح ہےابوعبداللہ ان کی کنیت تھی یہ مہاجری تھے ان سے کوفیوں کے ایک گروہ نے روایت کی ہے ۔یہ کوفہ میں رہتےتھے۔جن لوگوں نے ان سے روایت کی ہے ان میں سعد بن عبیدہ اورتمیم بن سلمہ بھی ہیں یہ جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک تھے ہم کوعبداللہ بن احمد خطیب نے اپنی سندکے ساتھ ابوداؤدطیالسی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے سعید نے عمروبن مرو سے انھوں نے عمروبن میمون سے انھوں نے عبداللہ بن ربیعہ سلمی سے انھوں نے عبید بن خالد سلمی سے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوشخصوں کے درمیان مواخات کرادی تھی تو ان دونوں میں سے ایک تو رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قتل کیےگئےپھردوسرے نے انتقال کیاتولوگوں نے ان کے جنازہ کے نمازپڑھی نب۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن حذیفہ رضی اللہ عنہ

 بن غانم بن عامربن عبداللہ بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب بن لوی قریشی عددی ہیں ان کی کنیت ابوجہم تھی خمیصہ۱؎ بیچاکرتے تھے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض توعبیداوربعض عامر بیان کرتے ہیں ہم ان کو انشاءاللہ تعالیٰ یہاں سے زیادہ کنیت کے باب میں بیان کریں گے۔ابن مندہ نے کہاہےکہ عبیدبن حذیفہ بن غانم بن عامربن عبداللہ ابن عبیدبن عویح بن عدی بن کعب۔ انصاری ہیں ابوجہم ان کی کنیت تھی ابن مندہ نے ایساہی بیان کیاہےاورابونعیم نے ان کا نسب کعب تک بیان کیاہے اورکہاہے کہ اس کوابوبکربن ابوعاصم نے بیان کرکے ان کاشمارانصار میں ہے راوریجی بیان کیاہے کہ حضرت معاویہ کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ ابن مندہ کایہ کہناکہ یہ انصاری ہیں اورابن ابی عاصم کایہ کہنا کہ انصارمیں ان کا شمارہے۔میں اس کامطلب نہیں سمجھتاکیوں کہ ابوجہم جن کا نسب یہاں بیان کیاگیاہے وہ عدوی ہیں اور ۔۔۔

مزید

سیّدناعبید جہنی رضی اللہ عنہ

جہنی ہیں ان کی کنیت ابوعاصم تھی اورصحابی تھےعاصم بن عبیدجہنی نے اپنے والد سے جو صحابی تھے روایت کی ہے وہ کہتے تھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایک روز)میرے پاس جبرئیل نے آکرکہاکہ تمھاری امت میں تین عمل ایسے ہوں گے جن کواگلی امتوں نے نہیں کیاہے۔ (۱)کفن چرانا(۲)فخرکرنا(۳)عورتوں کاعورتوں کے ساتھ مشغول ہونا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نےلکھاہے اورابونعیم نےکہاہے کہ اس حدیث کو بعض متاخرین نے روایت کیاہے اورکہاہے کہ (وہ مین کام یہ ہیں کفن چرانااور)جھگڑاکرنااورفخرکرنا۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن ثعلبہ انصاری رضی اللہ عنہ

 بنی نجار (کے خاندان)سے ہیں ابن اسحاق سے ان انصار کے ناموں میں جوقبیلۂ خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن غنم بن مالک سےشریک بدرتھےعبیدبن ثعلبہ کا نام بھی روایت کیاگیا ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبید ابن تیہان رضی اللہ عنہ

 بن مالک ابوہیثم بن تیہان کے والدتھےان کانسب پہلے بیان ہوچکاہے اوراب انشاءاللہ تعالیٰ ابوہیثم مالک ابن تیہان (کےحال)میں بیان ہوگا۔اورابوعمرنے یہاں پران کا نسب اوس انصاری تک بیان کیاہے اوران کے سوائے دوسروں نے ان کی مخالفت کی ہے اورعبدالاشہل کی اولاد کا ان کوحلیف کہاہے۔ان کوجس نے حلیف کہا ہے وہ ابن اسحاق اورواقدی اور موسیٰ بن عقبہ اورابومعشرہیں اورابن اسحاق اورواقدی کہتے ہیں کہ (ان کا نام)عبیدہے اور موسیٰ بن عقبہ اور ابومعشراورعبداللہ بن محمد بن عمارہ نے کہاہےکہ یہ عتیک بن تیہان ہیں اور ان کی موافقت ابن کلبی نے بھی کی ہے۔یہ عبیدا ن سترلوگوں میں سے ہیں جنھوں نے لیلتہ العقبہ میں بیعت کی تھی یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھےاور غزوۂ احد میں شہیدہوئے تھے ان کوعکرمہ بن ابی جہل نے شہیدکیاتھا۔ بعض نے کہاہے (کہ غزوۂ احد میں نہیں بلکہ )جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شہیدہوئے۔ ان کاتذکرہ ابوعمراور ابومو۔۔۔

مزید