/ Saturday, 27 April,2024

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن عمرو بن قیس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن عمرو بن قیس بن زید بن سواد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             قیس رضی اللہ عنہ بن عمرو بن قیس بن زید بن سواد  بن مالک بن غنم، انصاری۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جامِ شہادت  نوش کیا۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن جحش

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبداللہ بن جحش بن ریاب بن یعمر  بن صبرۃ مرۃ بن کثیر بن غنم  بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔ اولادِ اسد سے ہونے کی وجہ سے اسدی کہلاتے ہیں۔ آپ آنحضرت ﷺ کے پھوپھی زاد ہیں۔ آپ کی والدہ ، رسول اکرم ﷺ کی پھوپھی امیمہ بنت عبد المطلب ہیں۔ آپ بنو عبد شمس کے اور دوسری روایت کے مطابق حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔ واقدی کے بیان کے مطابق آپ نے ان دنوں اسلام قبول کیا جبکہ رسول اللہ ﷺ نے دارِ ارقم کو ابھی مرکز دعوت وتبلیغ نہیں بنایا تھا۔ آپ اور آپ کے بھائی  ابو احمد عبد بن جحش  ان اولین مہاجرین میں سے ہیں جنہوں نے دوبار ہجرت کا شرف حاصل کیا ۔ آپ کا ایک بھائی عبید اللہ بن جحش سرزمین حبشہ مین جا کر نصرانی ہو گیا تھا اور اسی حالت میں فوت ہو گیا تھا۔ ام حبیبہ بنت   ابی سفیان اس کی زوجیت میں تھیں۔اس کے ارتداد کے سبب ان ک۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا الحارث بن انس بن رافع

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا الحارث بن انس بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب حارث بن رافع بن امرئ القیس  بن زید بن عبد الاشہل ، اشہلی انصاری ہیں، آپ کی کنیت ’’ابو الحسیر‘‘ ہے۔ انصار کے قبیلے اوس کے فرد ہیں۔ آپ کی والدہ ام شریک بنت خالد بن خنیس بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بنت خزرج ہیں۔ بدری صحابی ہیں ۔ غزوہ احد میں شربت شہادتونش فرما کر اللہ کے ہاں جا کر فائز المرام ہوئے۔ آپ کی اولاد نہیں تھی۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ثعلبہ بن صخربن حبیب بن حارث بن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی مازنی۔بدر میں  شریک تھےیہ ابن شہاب اورابن اسحاق کاقول ہےاوراحد میں شہید ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ نے قیس بن مخلد کا تذکرہ اپنی کتاب میں دوجگہ کیا ہے ایک جگہ تویوں لکھاہےکہ قیس بن مخلد انصاری اوراپنی سند کے ساتھ ابن شہاب سے شرکائے بدرکے ناموں میں انصارکے خاندان خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن مازن بن نجار سے قیس بن مخلد کانام روایت کیاہے اوردوسرے مقام میں یوں لکھاہے قیس بن مخلد بن ثعلبہ بن مازن نجاری بدرمیں شریک تھےاوراحد میں شہیدہوئے ابوموسیٰ نے چونکہ ایک جگہ قیس کو ثعلبہ بن مازن کا بیٹا لکھاہوا دیکھااوریہ دیکھاکہ وہ احد میں شریک ہوگئے تھےاوردوسری جگہ ثعلبہ اورمازن کے درمیان میں کئی نام دیکھےاورشہادت احد کا ذک۔۔۔

مزید

حضرت عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب

حضرت عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ کی والدہ ماجدہ ام الفضل تھیں۔ جو ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی سگی ہمشیرہ تھیں۔ حضور آپ کو بہت پیار فرماتے اور بارہا ان کے حق میں دعا فرمائی اَللھم عَلَّمِ الحکمۃ (اے  اللہ انہیں حکمت عطا فرما) اس دعائے کیمیا اثر سے آپ کو تاویل القرآن کا علم نصیب ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد قرآن کی تفسیر آپ ہی بیان فرمایا کرتے۔ آپ کے علم حدیث اور تفسیر سے دنیا عرب نے دامن مراد بھرا۔ آپ سن چونسٹھ ۶۴ھ میں فوت ہوئے۔ دفن کرنے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو آنے لگے تو غیب سے آواز آئی یَا اَیُّھَا النَّفس الْمُطْمَئنّۃ ارْجِعِیْ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیۃ ارتحالِ پاک او بے گفتگو نیز جانباز جلال اے نیک خو   زیب آدم ہست آں پاکیزہ رو زاہد والی دِگر طالب حبیب (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا یزید بن حارث (انصاری)

 شہید بدر حضرت سیدنا یزید بن حارث (انصاری)رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا رافع بن المعلی بن لوذان (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا رافع بن المعلی بن لوذان (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن حمام بن جموح (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن حمام بن جموح (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زید بن حرام۔انصاری سلمی۔ان کا نسب اوپر گزرچکاہے غزوہ بدرمیں شریک تھے۔یہ موسیٰ بن عتبہ کاقول ہےاوراسی غزوہ بدر میں یہ شہید ہوئے انصار میں پہلے شہید یہی ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اورعبیدہ بن حارث مطلبی کے درمیان میں مواخات کرادی تھی یہ دونوں غزوہ بدرمیں شہید ہوئے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے بدرکے دن فرمایاکہ جوشخص آج لڑے گااورخد ا کی راہ میں ماراجائے گاوہ جنت میں داخل ہوگا عمیر اس وقت صف میں کھڑے ہوئےتھے ان کے ہاتھ میں کچھ چھوہارے تھے یہ ان کو کھارہےتھے یہ ارشاد نبوی سنتے ہیں انھوں نے کہاکہ بخ بخ (ایک کلمہ خوشی کا ہے)میرے اورجنت کے درمیان میں صرف اتنا فاصلہ ہے کہ یہ لوگ مجھے قتل کردیں یہ کہہ کر انھوں نے چھوہارے ہاتھ سے پھینک دیے اورتلواراٹھاکرلڑنے لگےاوراشعارکہتےجاتے تھے۔ ۱؎&nbs۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا معوذ ابن عفراء (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا معوذ ابن عفراء (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عفراء: عفراء ان کی والدہ کا نام ہے۔ ان کا نسب معوذ بن حارث بن رفاعہ ہے۔ معاذ ان کے بھائی تھے جن کا ذکر پہلے کیا جا چکا  ہے۔ معوذعقبہ اور بدر میں موجود تھے۔ جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے بدر لکھا ہے کہ بنو خزرج سے ابن حارثہ، عوف، معاذ اور معوذ غزوۂ بدر میں موجود تھے اور اسی اسناد سے ابن اسحاق سے مروی ہے کہ شرکائے بدر میں عوف معاذ اور معوذ موجود تھے۔ آخر الذکر نے ابوجہل کو قتل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ خود بھی اس معرکے میں شہید ہوگئے تھے۔ لاولد تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔عفراء ان کی والدہ کانام ہے وہ بیٹی ہیں عبیدبن ثعلبہ بن مالک بن نجار کی اوران کے والد کانام حارث بن رفاعہ بن حارث ابن سواد بن غنم بن مالک بن نجار ہے۔انصاری خزرجی بخاری ہیں۔ بدر میں یہ اوران کے دونوں بھائی معاذ اورمعوذ شریک تھے۔ہمیں ابوجعفریعنی عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے عاصم بن عمروبن قتادہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ جب بدرکے دن میدان کارزارگرم ہواتو عوف  بن عفراء ابن حارث نے کہاکہ یارسول اللہ پروردگاراپنے بندہ کی کس بات سے خوش ہوتاہے آپ نے فرمایااس بات سے کہ اس کا ہاتھ جنگ میں مشغول ہواوربدن کھولے ہوئے(بے خوف) لڑ رہاہو پس عوف نے زرہ اتارڈالی اورآگے بڑھ کر لڑناشروع کیایہاں تک کے شہید ہوگئے۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ بیعت عقبہ میں شریک تھ۔۔۔

مزید