/ Saturday, 11 May,2024

ابوالاسود بن یزید رضی اللہ عنہ

ابوالاسود بن یزید رضی اللہ عنہ ابوالاسود بن یزید بن معدیکرب بن سلمہ بن مالک بن حارث بن معاویہ بن حارث الاکبر بن معاویہ بن ثور بن مرتع الکندی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،معززآدمی تھے،یہ طبری کا قول ہے ابن کلبی نے الجمہرہ میں ان کا ذکر کیا ہے،اور ابوعلی غسانی سے استیعاب میں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت سیدنا محمد بن ابی بکر

حضرت سیدنا محمد بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ابو القاسم ہے ، اور قریش کے بڑے پارسالوگوں میں شمار ہوتا ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت حجۃ الوداع کے موقع پرہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پرورش امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمائی۔حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو مصر کا گورنر بنایا تھا مگر وہاں کا چارج سنبھالنے سے قبل حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوگیا۔حضرت سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےبھی انہیں عامل مصر بنایا تھا۔۔۔۔

مزید

حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص

حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ علیہ ان کی کنیت ابو اسحاق ہے اور خاندان قریش کے ایک بہت ہی نامور شخص ہيں جو مکہ مکرمہ کے رہنے والے ہیں ۔ یہ ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جن کو نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ یہ ابتدائے اسلام ہی میں جبکہ ابھی ان کی عمر سترہ برس کی تھی دامن اسلام میں آگئے اورحضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ساتھ تمام معرکوں میں حاضر رہے۔ یہ خود فرمایا کرتے تھے کہ میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں کفار پر تیرچلا یا اور ہم لوگوں نے حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ رہ کر اس حال میں جہاد کیا کہ ہم لوگوں کے پاس سوائے ببول کے پتوں اور ببول کی پھلیوں کے کوئی کھانے کی چیز نہ تھی۔(مشکوٰۃ ،ج۲،ص۵۶۷) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے خاص طور پر ان کے لئے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! عزوجل ان کے تیر کے نشانہ کو ۔۔۔

مزید

حضرت زاذان

حضرت زاذان  رحمتہ اللہ علیہ زاذان،بعض صحابہ سے،حماد بن سلمہ نےعطاء بن سائب سے،انہوں نےزاذان سے،انہوں نے ایک ایسے آدمی سےجس نے حضوراکرم سے سُنا،آپ نے فرمایا،جس نے مرتےوقت کلمئہ توحید پڑھا،وہ جنت  میں داخل ہوگیا،دونوں نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت خالد بن دریک

خالد بن دریک  رحمتہ اللہ علیہ خالدبن دریک ایک صحابی سے،ابوعمران حفص بن عمرنےاصبنع بن زیدسے، انہوں نے خالد بن کثیرسے،انہوں نے خالد بن دریک سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،جس نے مجھ پرجھوٹ باندھا،وہ جہنم کی آنکھوں میں اپناٹھکانابنالے،صحابہ نے عرض کیا،کیاجہنم کی بھی آنکھیں ہیں،کیاتم نےقرآن کی یہ آیت نہیں پڑھی،"واذاراءتھم من مکان بعید"۔ اسی حدیث کوحسن بن قتیبہ نےاصبغ سے،انہوں نےخالدسے،انہوں نےابوسعیدخدری سے روایت کیا،دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوبکربن حارث بن ہشام

ابوبکربن حارث بن ہشام  رضی اللہ عنہ ابوبکربن حارث بن ہشام،ابوالیمان سےشعیب نے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے عبدالملک بن ابوبکرسےروایت کی،کہ ابوبکربن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نےانہیں بتایاکہ رسولِ اکرم نےفرمایاکہ جلدی ہی دنیاپرخسیس اوررذیل غالب آجائیں گے،اورافضل الناس وہ ہوگا،جودو شریف آدمیوں میں امن اوردوستی پیداکرےگا،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت یزیدبن عبداللہ

حضرت یزیدبن عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ یزیدبن عبداللہ بن شخیرسےمروی ہےکہ وہ بمقام مرید تھے،کہ ان کےپاس ایک آشفتہ موبدوآیا، اس کےپاس چمڑے کاایک ٹکڑایاہتھیلی سی تھی،ہم نے اسےکہا،یہ چیزجوتمہارےپاس ہے،شہرسے توتعلق نہیں رکھتی،اس نےکہا،آپ کاخیال درست ہے،یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے،جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطافرمایاتھا،لوگوں نےکہا،ادھرلاؤ،میں نےاسےلےلیا، اورپڑھاتواس میں یہ مرقوم تھا: بَسمِ اللہِ الرحمٰن الرحِیمؕ۔ یہ محمد رسول اللہ کافرمان بنوزہیربن اقیش کےلیےہے،فرمایا، یزیداوروہ بنوعقل کاایک قبیلہ ہیں،اگرتم خداکوایک مانو،نمازپڑھواورزکات دو،ہم اس حدیث کونمر بن تولب شاعرکےترجمے میں بیان کرچکے ہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت عبدالرحمٰن بن ابوعوف جرشی

حضرت عبدالرحمٰن بن ابوعوف جرشی  رحمتہ اللہ علیہ عبدالرحمٰن بن ابوعوف جرشی ایک صحابی سے،ابوالیمان نےجریربن عثمان سے،انہوں نےابن ابی عوف سے،انہوں نےبعض صحابہ سےروایت کی کہ حضوراکرم نے ایک دن فجر کی نمازاتنے اندہیرےمیں ادافرمائی کہ اگرکوڑازمین پرپھینکاجاتا،تودکھائی نہ دیتا،دوسرےدن جب نمازپڑھائی تواتنی روشنی تھی کہ سورج ابھرنےوالاتھا،فرمایا،نمازفجرکاوقت ان دوانتہاؤں کےدرمیان ہے، دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ٍ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت یربوع اشعث بن سلیم

یربوع اشعث بن سلیم  رضی اللہ عنہ یربوع اشعث بن سلیم نے اپنےوالدسے،انہوں نےبنویربوع کےایک آدمی سے،ابویاسر نے عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیونس سے،انہوں نےابوعوانہ     سے،انہوں نے اشعث سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نے یربوع کےایک آدمی سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ لوگوں سےفرمارہےتھے،دینےوالےکاہاتھ اونچاہوتاہے، خواہ تواپنی ماں،باپ،بھائی،بہن یااپنےقریب تررشتہ داروں کودے،پھرایک آدمی نے گزارش کی، یارسول اللہ!یہ بنوثعلبہ بن یربوع ہیں،جنہوں نےفلاں قبیلےکونقصان پہنچایاہے،آپ نےفرمایا، کوئی آدمی دوسرے پرزیادتی نہ کرے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوہمام شعبانی

ابوہمام شعبانی رضی اللہ عنہ ابوہمام شعبانی بنوخشعم کےایک آدمی سے،معاویہ بن سلام نےزیدبن سلام سےروایت کی کہ ان سےابوہمام شعبانی نے نقل کیا،کہ میں قزوین کے ایک سرحدی مورچہ میں مقیم تھااورہم میں بنو خشعم کاایک آدمی تھا،جوصحابی تھا،انہوں نے بیان کیاکہ ہم حضورِاکرم کے ساتھ تبوک کوروانہ ہوئے،ایک رات ایک مقام پرآپ نے تمام صحابہ کوجمع کرکے فرمایامجھےدوخزانےحکومت ایران اورروم کے دئیے گئے ہیں،اورمیری امداد کے لئے ملوک حمیرکومقرر فرمایاگیاہے،وہ آئیں گے اور اللہ کامال لے کراس کی راہ میں جہادکریں گے،دونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید