/ Friday, 17 May,2024

حضرت بلال بن یاساف

بلال بن یاساف رضی اللہ عنہ بلال  بن یساف،بنوثقیف کےایک آدمی سے،انہوں نےبنوجہنیہ سے،انہوں نے عبدالوہاب بن ابو منصورالامین سے،باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے مسدداورسعیدبن منصور سے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے منصورسے،انہوں نے ہلال بن یساف سے،انہوں نے بنوثقیف کے ایک آدمی سے، انہوں نے بنوجہنیہ کےایک آدمی سےروایت کی،رسولِ اکرم نےفرمایا،جلدی ہی ایک قوم سے تمہارامقابلہ ہوگااورتم ان پرغلبہ پالوگے،اوروہ تم سےاپنے آپ کومال ودولت کی وجہ سے بچا لیں گے،نہ کہ اپنی ذات یااولاد کی وجہ سے،سعیدبن منصور نےا پنی حدیث میں ذیل کےالفاظ کا اضافہ کیاہے،"اوروہ تم سے صلح کرلیں گے"،اس کے بعد مسدد اورسعیددونوں اس پرمتفق ہیں، کہ حضوراکرم نے فرمایا،"تم ان سےاس سے زیادہ کچھ نہ لینا،کہ وہ تمہارے لئے حلال نہ ہوگا،ابو مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلدنمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت عطاء بن یسار

عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ عطاء بن یسار،بنوجہنیہ کےایک آدمی سےجوصحابی تھے،لیث بن سعدنےخالد بن یزید سے،انہوں نےسعیدبن ابوہلال بن اسامہ سے،انہوں نے عطاء بن یسارسے،انہوں نے جہنیہ کے ایک آدمی سے روایت کی کہ حضورِاکرم نے انہیں ایک جن کے پاس بھیجا،فرمایا،تین دن تک خوب تیزچلتے جاؤ،جب تجھے سورج نظرنہ آئے،تواُونٹ کوگھاس چراؤ،یاکسی کاپیٹ بھرو،یہاں تک کہ تمہارے پاس جنوں کی جوان لڑکیاں سینہ پھلائے آئیں گی،ان کے مردپرانے کپڑوں میں ہوں گے اور ان کی عورتیں سفیدرنگ کی ہوں گی، تم انہیں کہنااے مغروربنواسفع،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیا ہے،(واللہ اعلم)۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

ابوحیوہ کندی رضی اللہ عنہ

ابوحیوہ کندی رضی اللہ عنہ ابوحیوہ کندی جو رجاء بن حیوہ کے دادا،اورکندہ کے مولیٰ تھے،لیکن ان کی صحبت اور رویت ثابت نہیں، لیث بن سعد نے خارجہ سے،انہوں نے رجاءبن حیوہ سے ،انہوں نے والد سے،انہوں نے دادا سے روایت کی کہ حنین کی ایک کنیز جو حاملہ تھی،آپ کے پاس سے گزری،آپ نے پوچھا،یہ کس کی ہے،حاضرین نے نام بتایا،تودریافت کیا،کیااس نے اس سے جماع کیا ہے،انہوں نے اثبات میں جواب دیا،آپ نے فرمایا،اس کے بیٹے کا کیا بنےگا،اور پھر اس کا بیٹابھی کوئی نہیں،ورنہ میری خواہش تھی کہ لعنت بھیج کر اس کی ماں کو اس کے ساتھ قبر میں دفن کردیتا،ابومندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیا ہے۔۔۔۔

مزید

حضرت عبداللہ بن ابوملیکہ

حضرت عبداللہ بن ابوملیکہ رضی اللہ عنہ عبداللہ بن ابوملیکہ ایک انصاری سے،ابن جریح نے ابی ملیکہ سے،انہوں نےایک انصاری سےجومکے میں تھے،روایت کی کہ جب حضوراکرم کھاناتناول فرمانے لگتے توذیل کے دعائیہ کلمات ارشاد فرماتے،الھم بارک لنافیمارزقتناوعلیک خلفہدونوں نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوحازم التمارالبیاضی

حضرت ابوحازم التمارالبیاضی رضی اللہ عنہ ابوحازم التمارالبیاضی،اوربیاضہ انصارکاقبیلہ ہے،ان کانام عبداللہ بن جابربتایاگیاہے،مالک نے یحییٰ بن سعیدسے،انہوں نے محمد بن ابراہیم التیمی سے،انہوں نے ابوحازم التمارسے،انہوں نے بیاضی سے روایت کی،کہ ایک بارحضورِاکرم مسجد میں تشریف لائے،اورصحابہ نماز پڑھ رہے تھے اوران کی قراءت کی آوازسنائی دےرہی تھی،فرمایا،نمازگزاراللہ سے سرگوشی کررہاہوتاہےاس لئے تمہیں یہ امرپیشِ نظررکھناچاہیئے کہ وہ کس سے سرگوشی کررہاہے،اورشورنہیں کرناچاہئیے۔ اسی حدیث کویزیدبن ہاد اورولید بن کثیرنے محمد بن ابراہیم سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے بیاضی سےاورلیث بن سعدنے ابن الہاد سے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے عطاء سے، انہوں نے ایک آدمی سے،اس نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا

بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا رضی اللہ عنہ بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا،ابنِ مندہ کاقول ہے،بقولِ ابونعیم یہ آدمی بنوسعدسےتھا،خالد بن عبداللہ واسطی نے سعیدالجریری سے،انہوں نے ساعدی سے(ایک روایت میں السعدی ہے) انہوں نےوالدیاچچاسےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم کوسجدہ میں اتنی دیرپڑے دیکھا،جتنی دیرمیں آدمی سُبحَانَ ربی الاعلیٰ دہرالے۔ ابوموسیٰ نے ابن مندہ پراعتراض کیاہے اورعم السعدی ابوہ کہہ کرحدیث بیان کی ہے اورابن مندہ نے اسےترک نہیں کیا،تاکہ اس پراستدراک ہوسکے،بلکہ انہوں نے توابونعیم کے قول کوغلط قرار دیاہے،اورابوموسیٰ،ابن مندہ کی غلطی کی نشاندہی اسی وقت کرسکتے تھے،اگران سے یہ غلطی سرزد ہوئی ہوتی،اس بناء پراس کاذکربےسودہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت جدابی امیہ

حضرت جدابی امیہ رضی اللہ عنہ جدابی امیہ رضی اللہ عنہ،بقول جعفرانہوں نے اپنےداداسے روایت کی،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،مجھےجبریل نے کہا،کہ میں اپنی کمرمضبوط کرنے کے لیے ہریسہ کھایاکروں،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت بہیہ

حضرت بہیہ رضی اللہ عنہ بہیہ رضی اللہ عنہ،ابواحمدنےباسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے عبداللہ بن معاذسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے لہمس بن حسن سے،انہوں سیاربن منظورسےجوبنوفرازہ سےتھے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ایک خاتون سے جن کانام بہیہ تھا،انہوں نےاپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےاجازت لے کراپناہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیض میں ڈال لیا،اوردریافت کیا،یارسول اللہ وہ کون سی چیزہے،جس کے استعمال سے لوگوں کوروکنامنع ہے،فرمایا،پانی،انہوں پھراسی سوال کودہرایاتوآپ نے فرمایا،نمک،انہوں نے پھراس سوال کودہرایا،فرمایاتوبھلائی کیےجا،اس میں تیری بھلائی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابنِ سَعدہ صَاحب الجیوش

حضرت ابنِ سَعدہ صَاحب الجیوش رضی اللہ عنہ ابنِ سَعدہ صَاحب الجیوش رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہتے سُناکہ میں اللہ کا بندہ اوراس کارسول ہوں،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابنِ ابی حمامہ

حضرت ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ،بقول ابن مندہ ،وہ سلمی حجازی ہیں،انہوں نے باسنادہ موسیٰ بن محمدانصاری سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے یعقوب بن عتبہ سے،انہوں نے حارث بن ابوبکرسے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ ابن ابی حمامہ نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ!میں نے اللہ تعالیٰ کی حمدمیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں کچھ اشعارکہےہیں،فرمایا،جوکچھ میرےبارےمیں لکھاہے،وہ تورہنے دو،ہاں جوکچھ اللہ کی ثنامیں کہاہےوہ سناؤ۔ ابونعیم نےان کانام ابن حماطتہ السلمی لکھاہے،انہوں نے حمادسے،انہوں نے محمدبن اسحاق سےاسی اسنادسےروایت کی ہے،جس سےابن مندہ نے روایت کیاہے،ابن حماطہ شاعرتھے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید