جمعرات , 27 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 18 December,2025

حضرت ابوہاشم بن عتبہ

حضرت ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی عیشمی،معاویہ بن ابوسفیان کے ماموں تھے،اورباپ کی طرف سےا بوحذیفہ کے اور ماں کی طرف سے مصعب بن عمیرکے بھائی تھے،ان کی ماں خناس دختر مالک قرشیہ عامریہ تھی،ایک روایت کی روسے ان کانام شیبہ ایک اورروایت کے مطابق ہشیم یامہشم تھا،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،اورشام میں سکونت اختیارکرلی،اورحضرت عثمان کے دورخلافت میں وفات پائی،ان کا شمار زاہداورپارساصحابی میں ہوتاتھا،چنانچہ ابوہریرہ جب بھی ان کا ذکرکرتے،توانہیں صالح اورپارساکہہ  کرپکارتے کئی آدمیوں نے اپنے اسناد سے جو محمد بن عیسیٰ تک جاتاہے،محمود بن غیلان سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے منصوراوراعمش سے،انہوں نے ابووائل سے روایت کی کہ امیرمعاویہ،ابوہاشم کی عیادت کو آئے،پوچھا،ماموں جان،آپ کیوں رورہے ہیں،کہ سکرات موت کی وجہ سے آپ بے چین ہیں،یا۔۔۔

مزید

حضرت ابوملیح ہدادی

حضرت ابوملیح ہدادی رضی اللہ عنہ ابوملیح ہدادی،ان سے عبدالدائم نے روایت کی،حضورِاکرم نے ان کے جوتے کاتسمہ کاٹ دیا،اور وہ ایک جوتے سے چلتے آئے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوالمتبذل

حضرت ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ ابوزکریایعنی ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہےاورباسنادہ احمدبن سلیمان سے،انہوں نے رشدبن سعدسےانہوں نے حییی بن عبداللہ معافری سے،انہوں نےابوالمتبذل سے جو صحابی تھے،اورافریقہ میں مقیم ہوگئے تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ جوشخص صبح اٹھ کرخداکی ربوبیت،میری رسالت اوردین اسلام کی قبولیت پراظہاررضامندی کرے،میں اس کی ضمانت دیتاہوں کہ اے پکڑکرسیدھابہشت میں لے جاؤں گا،اوراسی حدیث کواحمدبن طیب نے رشدین  سےبیان کیاہےاوران کی کنیت ابوالمنیذریاالمتنذرلکھی ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اورمنذریامنیذرکے نام کے تحت ان کا ترجمہ لکھاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوالمتبذل

حضرت ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ ابوزکریایعنی ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہےاورباسنادہ احمدبن سلیمان سے،انہوں نے رشدبن سعدسےانہوں نے حییی بن عبداللہ معافری سے،انہوں نےابوالمتبذل سے جو صحابی تھے،اورافریقہ میں مقیم ہوگئے تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ جوشخص صبح اٹھ کرخداکی ربوبیت،میری رسالت اوردین اسلام کی قبولیت پراظہاررضامندی کرے،میں اس کی ضمانت دیتاہوں کہ اے پکڑکرسیدھابہشت میں لے جاؤں گا،اوراسی حدیث کواحمدبن طیب نے رشدین  سےبیان کیاہےاوران کی کنیت ابوالمنیذریاالمتنذرلکھی ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اورمنذریامنیذرکے نام کے تحت ان کا ترجمہ لکھاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

حضرت ابوقحافہ بن عفیف

حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ابوقحافہ رضی اللہ عنہ بن عفیف المری: بروایتے انہیں صحبت حاصل ہے ،حافظ ابوالقاسم بن عاکرالدمشقی نے بھی ان کا مختصراً ذکرکیاہے۔۔۔۔

مزید

ابوعمیربن ابوطلحہ

ابوعمیربن ابوطلحہ رضی اللہ عنہ ابوعمیربن ابوطلحہ،اورابوطلحہ کانام زید بن سہل تھا،ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ابوعمیر،انس بن مالک کے اخیانی بھائی تھے،اورام سلیم ان کی والدہ تھیں۔ عبداللہ بن احمد خطیب نے ابومحمد جعفربن احمد بن حسین سے،انہوں نے عبیداللہ بن عمربن شاہین سے،انہوں نے عبداللہ بن ماسی البزارسے ،انہوں نے ابومسلم الکحی سے،انہوں نے انصاری سے، انہوں نےحمیدسےانہوں نےانس سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور ابوعمیراداس تھا،حضورِاکرم نے اس کی ماں سے دریافت فرمایا،ابوعمرکیوں افسردہ ہے،یارسول اللہ! اس کابلبل مرگیاہے،حضورِاکرم نے فرمایا،اے ابوعمیرتمہارے نفیرکوکیاہوا۔ انس بن سیرین نے انس بن مالک سےروایت کی کہ ابوطلحہ کا بیٹابیمارہوگیا،ابوطلحہ کسی کام سے گھر سے باہرگیا،توبچہ مرگیا،جب ابوطلحہ گھرلوٹاتوپوچھا،کہ بچے کوکیاہوا،ام سلیم نے کہا،کہ اس کی حالت پہلے ۔۔۔

مزید

حضرت ابوالعریان محاربی یا سلمی

ابوالعریان محاربی یا سلمی رضی اللہ عنہ ابوالعریان محاربی یا سلمی،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے علی بن عبدالعزیز سے(ح) ابوموسیٰ کہتے ہیں،ہم نے حسن سے، انہوں نے احمد سے،انہوں نے محمد بن احمدبن حسن سے،انہوں نےحسن بن حسن حربی سے، انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابوخلدہ سے روایت کی،کہ انہوں نے ابن سیرین سے کہا،کہ جب میں نمازپڑھتاہوں،تومجھے یاد نہیں رہتاکہ میں نے دورکعتیں پڑھی ہیں یا چار،انہوں نے جواب میں کہا،کہ مجھ سے ابوالعریان نے بیان کیا کہ ایک دن حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کرگھرتشریف لے گئے،ہم میں ایک درازدست آدمی تھا،جسے حضورذوالیدین کہتے اس نے عرض کیایارسول اللہ!آپ نے نماز میں قصرکی ہے یا بھول ہوگئی،فرمایا،نہ قصر کیا ہے نہ بھول ہوئی ہے،اس نے کہا،آپ سے بھول ہوئی ہے،چنانچہ وہ آگے بڑھا،دورکعتیں ادا کیں،پھرسلام پھیرکر تکبیرک۔۔۔

مزید

ابوعرفجہ بنو اوس

ابوعرفجہ رضی اللہ عنہ ابوعرفجہ،بنواوس کے حلیف تھے،غزوۂ بدر میں شریک تھے،یہ ابن اسحاق کا قول باسنادہ ہے، ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

ابوعذرہ رضی اللہ عنہ

ابوعذرہ رضی اللہ عنہ ابوعذرہ،حضورِاکرم کی زیارت انہیں نصیب ہوئی،ان سے عبداللہ بن شداد نے روایت کی،یزیدبن ہارون،عبدالرحمٰن بن مہدی اورحجاج بن منہال نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شداد سے،انہوں نے ابوعذرہ سےروایت کی،کہ انہیں آپ کی زیارت نصیب ہوئی،اکثر راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے محمد بن بشارسے،انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نے حمادبن سلمہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شدادسے،انہوں نے ابوعذرہ سے،انہوں نے عائشہ سے،انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے مردوں اورعورتوں کوحماموں میں نہانے سے منع فرمایا،بعد میں مردوں کو دھوتی کے ساتھ اجازت دے دی،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے حجاج کی حدیث میں اس کا ذکرکیاہے،اورجناب عائشہ سے حماموں میں نہانے سے ممانعت کے بارے میں روایت کی ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)۔۔۔

مزید

ابوالسنابل بن بعکک

ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ ابوالسنابل بن بعکک بن حجاج بن حارث بن سباق بن عبدالدار،ابوعمراورابن کلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے،ابنِ اسحاق کے مطابق ان کا نسب السنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق ہے،ابو نعیم نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہےاورنام عمرولکھاہے،ایک روایت میں حبہ مذکورہے،ان کی والدہ عمرہ دختر اوس العذریہ ازبنوعذرہ بن سعد ہذیم تھی،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،مونقہ القلوب سے تھے،اورشاعر،کوفے میں سکونت اختیار کر لی تھیعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے کہ میرے باپ نے حدیث بیان کی ،حسین بن محمدسے،اس نے شیبہ بن منصورسے(ح)احمد نے کہا کہ عفان نے شعبہ سے،انہوں نے منصور سے، انہوں نے ابراہیم سے،انہوں نے اسودسے،انہوں نے ابوالسنابل سے روایت کی کہ سبیعہ دختر حارث نے اپنے خاوند کی وفات کے تیرہ یا پندرہ دن کے بعدایک بچہ جنا،جب وہ نفاس سے فارغ ہوئی،تواس نے ن۔۔۔

مزید