اتوار , 02 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 19 April,2026


آج کے یومِ وصال

حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی

حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔والدکااسم گرامی: آپ کے والد ماجد حضرت صوفی سید عبدالشکورعلیہ الرحمہ  ایک عابد و زاہدشخص تھے۔ شریعت مطہرہ کے پابند تھے، انہوں نے اپنے خاندان کی ایک نہایت متقی پرہیزگارو نیک سیرت خاتون حضرت برکت فاطمہ سے نکاح کیا۔آپ کاخاندان ہندوستان میں ورود کےبعدضلع بجنورمیں سکونت پذیرہوا۔آپ کے خاندان میں کافی علماء و مشائخ گزرے ہیں۔ آپ کے نانا جان حضرت مولانا سید فرید الدین اور ماموں جان حضرت مولانا سید اصغرعلی کا شمار وقت کے جید علماء و مشائخ میں ہوتا تھا۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت1328ھ،مطابق 1910ء کوبوقتِ صبح ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا جلال الدین علیہ الرحمہ نے قریبی مدرسہ میں 8 سال کی عمر میں کلام پاک ناظرہ ختم کیا ہی تھا کہ والد مکرم کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا۔۔۔

مزید

بانیِ سلسلہ سہروردیہ شیخ عبد القاہر ابو نجیب سہروردی

بانیِ سلسلہ سہروردیہ شیخ عبد القاہر ابو نجیب سہروردی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ عبدالقاہر۔ کنیت:ابونجیب۔لقب: بانیِ سلسلہ عالیہ سہروردیہ۔ضیاءالدین سہروردی۔پورانام اس طرح ہے: عبدالقاہرابونجیب ضیاءالدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ ابو نجیب عبد القاہر بن عبد اللہ بن محمد بن محمد عمویہ عبد اللہ بن سعد بن حسین بن قاسم بن نضربن قاسم بن سعد بن نضربن عبد الرحمٰن بن قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہم۔شیخ الشیوخ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ آپ کےبھتیجےاورخلیفۂ اعظم ہیں۔(یادگارِسہروردیہ:110) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیر17/محرم الحرام 487ھ،مطابق 5/فروری 1094ءکوبمقام"سہرورد"عراق عجم میں ہوئی۔(ایضاً) تحصیلِ علم: عفوانِ شباب میں ہی سہرورد سے تشریف لا کر بغداد میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ علوم ظاہری جامعہ نظامیہ بغداد شریف میں تحص۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی

حسانِ پاکستان، حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا کا تاریخی نام ’’محمد فضل الرحمن ‘‘ عرفی نام ’’ محمد یعقوب حسین ‘‘ قلمی نام ضیاء القادری تخلص ’’ ضیاء ‘‘ اور خطابات لسان الحسان ، شاعر اہل سنت ، حسان پاکستا ن اور مورخ اہل سنت ملے ہوئے تھے ۔ ۲۶، رجب المرجب شب معراج نبوی ۱۳۰۰ ھ بمطابق ۲، جون ۱۸۸۳ء کو بعد نماز عشاء مدینۃالعلم بدایون ( بھارت ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے مورث اعلی مولاناخواجہ عبداللہ چشتی بدایون کے مایہ ناز عالم اور مشہور محدث و مفسر تھے ۔ چار سال کی عمر میں والدین کا سایہ عاطف سر سے اٹھ گیا اس لئے تربیت کا انتظام غالب و مومن کے شاگرد مولانا علی احمد خان نے کیا۔ تعلیم و تربیت : جب مولانا کی عمر سات سال ہوئی تو انہیں افاضل اساتذہ نے پڑ ھانا شروع کیا۔ پہلے قرآن مجید پڑھایا پھر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ ظہور الحسین حنفی رامپوری

حضرت علامہ ظہور الحسین حنفی رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن المعروف علی زاہد

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن المعروف علی زاہد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِگرامی:مفتی سید غلام معین الدین نعیمی۔ لقب:نعیمی۔والد کااسم گرامی:سیدصابراللہ شاہ چشتی صابری اشرفی نعیمی رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ کاخاندانی تعلق خاندان اہل بیت سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/ربیع الثانی/1342ھ،مطابق 19/نومبر1923ء کومرادآباد (انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مرادآباد کی مشہور دینی دس گاہ جامعہ نعیمیہ میں تاج العلماءحضرت  مولانامفتی  محمدعمر نعیمی اور صدر الافاضل مولانا مفتی  سید نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی۔دینی تعلیم کے حصول کے زمانہ ہی میں فن طب حاصل کیا اور 1943ء میں"وہاجیہ طبیہ کالج لکھنؤ سے "الحکیم الفاضل " کی سند حاصل کی۔1945ء میں آپ تحصیل علوم سے فارغ ہو گئے ۔ صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کی قیادت میں تحریک پاکستان کے لئے ۔۔۔

مزید