/ Tuesday, 14 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(14422)  تلاش کے نتائج

عمدۃ المحققین مولانا بدر الدین احمد رضوی گور کپھوری

شیخ الحدیث مدرسہ غوثیہ بڑھیا کھنڈ سری بازار بستی ولادت حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد رضوی بن عاشق علی بن احمد حسن بن غلام نبی بن محمدنا در صدیقی ۱۲۴۸ھ ۱۹۲۹ء موضع حمید پور ضلع گور کھپور میں پیدا ہوئے جو روات سے تقریباً دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ خاندانی حالات شیخ محمد نادر مرحوم کے آباواجداد وقصبہ یوسف پور محمد آباد ضلع غازی پور (یو۔پی) کے باشندے شاہ کوٹ تحصیل بانس گاؤں ضلع گور کھپور کےنواب سید شاہ عنایت علی مرحوم کے شاہی خاندان سے گہرے روابط اور دیرینہ تعلیقات تھے۔ اسی دیرینہ تعلق کی بناء پر شیخ محمد نادر کے والد ماجد اور چچا سید عنایت علی کی ایک جنگیم ہم میں بحیثیت افسر فوج شریک ہوکر جاں بحق ہوئے۔ اس زمانے میں شیخ محمد نادر کمسن تھے۔ سید عنایت علی نے اپنے ایک جاںن ثار فوجی افسر کی سعادت مند یادگار کو اپنی تربیت وکفالت میں پروان چڑھایا۔ ج۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید جمال مجرد ساؤجی سہروردی

حضرت شیخ سید جمال مجرد ساؤجی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت اسحاق بن ابراہیم علیہما السلام

حضرت اسحاق علیہ السلام         حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام دونوں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے ہیں حضرت اسحاق علیہ السلام کی والدہ کا نام حضرت سارہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسماعیل کی والدہ کا نام حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا ہے۔ اسماعیل علیہ السلام کے بعد اسحاق علیہ السلام کی بشارت: فَبَشَّرْنَاھَا بِاِسْحَاقَ وَمِنْ وَّرَاءِ اِسْحَاقَ یَعْقُوْبَ (پ۱۲/ سورۃ ھود ۷۱) تو ہم نے اسے (حضرت سارہ) کو اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی۔حضرت سارہ کو بشارت دینے کی وجہ یہ تھی کہ اولاد کی خوشی عورتوں کو بنسبت مردوں کے زیادہ ہوتی ہے۔  اور دوسری وجہ یہ تھی۔ "لم یکن لھا ولد وکان لابراھیم ولد وھو اسماعیل"کہ حضرت سارہ کی اولاد نہیں تھی اس لیے زیادہ خوشی ان کو ہی حاصل ہوئی تھی کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بیٹا اسماعیل پہلے پیدا ہوچکا تھا۔۔۔۔

مزید

امام العارفین سید محمد راشد پیر سائیں روزہ دھنی

امام العارفین سید محمد راشد پیر سائیں روزہ دھنی  علیہ الرحمۃ نام نامی اسم گرامی: سید محمد راشدبن سید محمد بقا شاہ شہید بن سید محمد امام شاہ حمہم اللہ تاریخ ولادت : ۶رمضان المبارک ۱۱۷۱ھ بمقام گوٹھ رحیم ڈنہ کلہوڑ و عرف پرانی درگاہ القابات: محی السنۃ ، ماحی البدیۃ ، امام العارفین ، غوث العالمین ، آفتاب قادریہ ، نائب رسول اللہ ، شیخ الشیوخ ، تیرہویں صدی کے مجدد برحق ، سادات راشدیہ کے مورث اعلیٰ وغیرہ حضرت پیر سائیں روضے دہنی قدس اللہ سرہ الاقدس رمضان المبارک میں تولد ہوئے ۔ مادرزادو لی تھے ۔ آپ بھی حضور غوث اعظم سید نا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی قدس اللہ با سرارہ العزیز کی طرح ماہ صیام میں دن کے وقت شیر مادرنہ پیتے تھے۔ اسی وجہ سے آپ کا لقب روزہ دہنی ( روزے والے ) مشہور ہوا۔ ( مخزن فیضان ص ۳۹۵) کنیت : آپ کی بعض تحریروں میں نام کے ساتھ کنیت ’’ابویاسین ‘‘رقم ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ وجیہہ الدین گجراتی

حضرت شیخ وجیہہ الدین گجراتی  علیہ الرحمۃ آپ علوی بزرگ تھے مشائخ متاخرین میں بلند مقام رکھتے تھے۔ ظاہری علوم میں اتنی استعداد رکھتے تھے۔ کہ بہت سی درسی کتابوں پر حواشی لکھے گئے اور شرحیں لکھیں اگرچہ آپ کی نسبت دوسرے سلاسل سے بھی تھی لیکن تربیت و تکمیل اجازت و خلافت طریقہ شطاریہ سے حاصل کی اور سید محمد غوث گوالیاری سے روحانی فیض پایا۔ کہتے ہیں کہ جب شیر شاہ سوری نے سید محمد غوث گوالیاری پر اس بنا پر سختی کرنا شروع کی کہ بادشاہ ہمایوں آپ کا عقیدت مند تھا۔ تو آپ گوالیار کو خیر باد کہہ کر گجرات تشریف لے آئے علماء نے بھی آپ کے رسالۂ معراج نامہ پر اعتراض کیے۔ اور بڑی مخالفت شروع کردی۔ ایک محضر نامہ لکھ کر بادشاہ کے حضور پیش کیا۔ ان علماء کرام میں شیخ علی متقی قدس سرہ جو ظاہری اور باطنی علوم سے واقف تھے۔ ان علماء کے ساتھ تھے۔ جنہوں نے اس قتل نامہ پر دستخط ثبت کیے تھے۔ بادشاہ نے آپ کو قتل کرنے۔۔۔

مزید

بابالعل شاہ

  اباب لعل شاہ وسوارسی والے کئی عرصہ تک دربار برّی امام پر حاضری دیتے رہے اور دربار بری  امام سے ہی مستفید ہوئے آ بڑے کشف  و کرامات والے جلالی مجذوب بزرگ ہوگزرے ہیں آپ کا مزار سوارسی تحصیل مری میں فیضان عام بنا ہوا ہے۔ (فیضانِ امام برّی)  ۔۔۔

مزید

عوف بن مالک ابوالاحوص رحمتہ اللہ علیہ

عوف بن مالک ابوالاحوص ،سفیان نےعمروبن ابوالاحوص سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی،کہ مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کےایک صحابی نےبتایا،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کااندازہ ہم آپ کی ریش مبارک کی حرکت سےلگایاکرتے،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

سید احمد کبیر سہروردی

حضرت سید احمد کبیر سہروردی بن جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سائیں حیاتیانوالہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا اصلی نام محمد حیات المعروف حیات حسین المشہورحیاتیانوالہ تھا۔آپ شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ صاحب رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے اور مریدوخلیفہ تھے۔ تعلیم آپ نےقرآن مجید حافظ علم الدین صاحب قادری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے پڑھا۔ جومولاناغلام رسول بن مولانامحمد شفیع صاحب قادری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ ارجمندتھے۔آپ نے علم ادب فارسی کی درسی کتابیں بعض دوسرے استادوں سے پڑھیں۔زبان فارسی پر خاصہ عبورتھا۔ اخلاق و عادات آپ صاحب علم و عقل ودانش وفرہنگ تھے۔تقریربڑی دلچسپ اور مؤثر ہوتی تھی۔کوئی کلام شروع کریں تودل نہ چاہتاتھاکہ چھوڑدیں۔عالی دماغ پُرحوصلہ تھے۔ رموزتصوّف اور اسرارِ فقہ سے خوب واقف تھے۔خوش مزاج لطیفہ گوتھے۔ مذہبی روش آپ کے آباؤاجدادسب مذہباً اہل سنت والجماعت حنفی تھے۔آپ نے ابتدأ میں نواب محمد حیات خاں صاحب رئیس اعظم واہہ کی ملازمت کی۔چونکہ وہ م۔۔۔

مزید

ابوالفضل حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری

ابوالفضل حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری ابوالفضل مولانا مفتی عبدالرحیم سکندری بن ماسٹر محراب خان بن حاجی قادر داد، بن مولانا بخش بن محراب فقیر پاگاردی ۲۷؍رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ/ یکم ستمبر ۱۹۴۴ء بروز ہفتہ صبح پانچ بجے گوٹھ مولا بخش تحصیل میرواہ ضلع خیر پور سندھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ جتوئی بلوچ کی شاخ، شر بلوچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حضرت مفتی عبدالرحیم سکندری نے پرائمری تک اُردو تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی۔ ادیب عربی، عالم عربی اور فاضل عربی کے امتحانات سندھ تعلیمی بورڈ سے پاس کرکے سندات حاصل کیں۔ علومِ دینیہ کی تحصیل کی خاطر سندھ میں اہل سنت کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ دربارِ عالیہ پاگارہ شریف سے منسلک ہوئے۔ جہاں آپ نے علومِ عربیہ کی تمام مروجہ کتب پڑھنے کے علاوہ کتبِ احادیث کا بھی درس لیا اور ۲۷؍رجب المرجب ۱۳۸۶ھ/ ۱۱؍نومبر ۱۹۶۶ء کو سندِ فراغت حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ میں ۔۔۔

مزید