/ Sunday, 05 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(277)  تلاش کے نتائج

شاہ غلام نصیر الدین

حضرت شاہ غلام نصیر الدین میاں کالے رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی

غوثِ زمان حضرت خواجہ  شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ شاہ محمد سلیمان۔ القاب:غوثِ زمان،پیر پٹھان،شہبازِ چشت اہلِ بہشت۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی بن محمد زکریا بن عبد الوہاب بن عمر خاں۔(علیہم الرحمہ)۔ خاندانی طور پر آپ کا تعلق پٹھانوں کے قبیلہ" جعفر" سے تھا ،جو علم و عبادت اور حیاء و شرافت میں نہایت ممتاز تھا۔ بچپن ہی میں والد ماجد کا انتقال ہو گیا،والدہ ماجدہ نے آپ کی تعلیم و تربیت کا خاص اہتمام کیا کیونکہ انہوں نے آپ کی ولادت سےقبل خواب میں دیکھا تھا کہ آفتاب آسمان سے اتر کر ان کی آغوش میں آگیا ہے اور سینکڑوں لوگ مبارک باد دے رہے ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1184ھ،مطابق 1770ء ،میں کوہِ سلیمان، بمقام "گڑگوجی"جوتونسہ شریف سے جانبِ مغرب  میں واقع ہے ،میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:چار سال کی عمرمیں مولانا یوسف جعفر ۔۔۔

مزید

سید غلام حسین

حضرت سید غلام حسین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا امیر علی امیٹھوی شہید

حضرت مولانا امیر علی امیٹھوی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ امیر علی ابن علی ابن محمد بخش ابن امام الدین ابن محمد ابن حضرت مُلا جیون ۱۲۱۸ھ میں بمقام امیٹھی پیدا ہوئے،علماء لکھنؤ سے تحصیل علم کیا،۱۲۳۶ھ میں مشہور صوفی عالم حضرت مولانا شید عبد الرحمٰن شکار پوری سندھی ثم لکھنوی (۱۱۶۲ھ/۱۲۴۵ھ) کی خدمتِ بابرکت میں حاضر ہوئے، مثنوی مولانا رومی،شرح مشکوٰۃ اور حضرت صوفی عبد الرحمٰن کا مشہور رسالہ ‘‘ کلمۃ الحق’’ اُن سے پڑھا،۱۲۴۲ھ میں عید الضحیٰ کے دن مرید ہوئے اور خلافت حاصل کی، مولانا امیر علی قدس سرہٗ کی زندگی میں حادثۂ ہنومان گڑھی اجودھیا کو خاص اہمیت حاصل ہے،ہنومان گڑھی کی مشہور عالمگیری سجد کو شر پسند غیر مسلموں نے شہید کردیا تھا،یہ واقعہ ایسا نہ تھا کہ مسلمانوں کا دل مجروح نہ ہوتا، مولانا امیر علی کو خبر ملی تو بے چین ہوگئے،جہاد کے لیے کمرہمت باندھ لی، جانباز۔۔۔

مزید

مجاہد جنگ آزادی امام فضل حق خیرآبادی

مجاہد جنگ آزادی  امام فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ فضلِ حق خیرآبادی۔القاب:مجاہدِ جنگِ آزادی،بطلِ حریت،امام المناطقہ،رئیس المتکلمین وغیرہ۔والد کااسمِ گرامی:بانیِ سلسلہ خیرآبادیت امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا فضلِ امام خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن مولانا فضلِ امام خیرآبادی بن محمد ارشد بن محمد صالح بن عبد الواحد بن عبد الماجد بن قاضی صدر الدین  خیر آبادی ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)،آپ کاشجرۂ نسب تینتیس واسطوں سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔(حدائق الحنفیہ۔روشن دریچے:61) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1212ھ،مطابق 1797ء کو خیرالبلاد"خیرآباد"(ضلع سیتاپور،اترپردیش، انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:علامہ فضلِ حق خیرآبادی علیہ الرحمہ نے  معقولات  اپنے والدِ گرامی علام۔۔۔

مزید

حافظ الہی بخش عرف علی جاہ

حضرت حافظ الٰہی بخش عرف علی جاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

عبد الحکیم قادری رزاقی

حضرت مولانا عبدالحکیم قادری رزاقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ شمس الدین سیالوی

حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی۔القاب:شمس العارفین،برہان العاشقین،پیرسیال لجپال۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:برہان العاشقین،شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی بن حضرت خواجہ محمد یار بن میاں محمد شریف بن میاں بر خورداربن میاں تاج محمود بن میاں شیر کرم علی۔آپ کے آباؤاجد ادکئی پشتوں سے دنیاوی عزو جاہ اور علم و تقویٰ میں ممتاز تھے ۔آپ کے جد اعلیٰ حضرت موسیٰ پاک شہید ملتانی قدس سرہ کے خلیفۂ مجاز تھے۔ آپ کا سلسلۂ نسب پچاس واسطوں سے حضرت عباس علمدار شہید کر بلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1214ھ،مطابق 1799ء کو "سیال شریف"ضلع سرگودھا،پنجاب پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضور اعلیٰ سیالوی قدس سرہ ساڑھے چار سال کی عمر میں قرآن کی تعلیم کے لئے مکتب میں بٹھائے گئے ۔سات سال کی عمر میں قرآن کر۔۔۔

مزید

ناصر علی حنفی

حضرت مولانا ناصر علی حنفی غیاث پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

محمد حسن سنبھلی

حضرت فاضل کبیر محمد حسن سنبھلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی : محمد حسن والد کا نام شیخ ظہور حسن بن شمس علی تھا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ حضرت سیدنا عبد السلام صحابی رسول ﷺ ورضی اللہ عنہ کی اولاد سے تھے۔ تاریخِ ولادت:فاضلِ کبیر  1264ھ میں سنبھلی، ضلع مراد آباد، ہند میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:فاضلِ کبیر نے   پہلے حفظ قرآن پاک کیا، پھر مفتی عبد السلام سنبھلی، مولانا عبدالکریم خاں دہلوی، مولانا سدید الدین خاں دہلوی، مولانا شاہ عبدالقادر بد ایونی سے تحصیل وتکمیل علوم کی، کچھ دنوں بدایوں میں مولوی سید یونس علی بد ایونی کی تعلیم پر مامور بیعت وخلافت: فاضلِ کبیر رحمۃ اللہ علیہ شاہ ولدار علی مذاق بد ایونی خلیفۂ حضرت اچھے میاں مارہروی سے مرید تھے۔ اور اُنہیں سے سلاسل طریقت کی اجازت بھی پائی۔ سیرت وخصائص: فاضلِ کبیر محمد حسن سنبھلی رحمۃ اللہ علیہ  اپنے زمانہ کے مشہور صا۔۔۔

مزید