/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(200)  تلاش کے نتائج

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمداقبال سعیدی

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمداقبال سعیدی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمداقبال سعیدی۔لقب:استاذالعلماء،شیخ الحدیث،فقیہ العصر،مناظرِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الحدیث مفتی محمد اقبال سعیدی بن مولاناعبید اللہ بن مولاناحبیب اللہ بن مولانا حافظ عبید اللہ بن مولانا قادر بخش بن مولانا حافظ علی محمد۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ ایک ایسے علمی خاندان کےچشم وچراغ تھے،جوتقویٰ اوردین داری میں بےمثال تھے۔آپ کےجدامجدمولاناحافظ علی محمد علیہ الرحمہ صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔آپ کاآبائی وطن ڈیرہ اسماعیل خان،قوم"پھُل"جوپٹھانوں کاایک قبیلہ ہے،اورڈیرہ اسماعیل خان کےنواح  میں زیادہ تعدادمیں رہائش پذیرہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت28/اکتوبر1945ء،مطابق ماہِ ذی قعد/1364ھ،کو اوچ شریف تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور میں ہوئی۔ قیامِ پاکستان کے وقت آپ کی عمر دو برس تھی۔ تحصیل علم۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا غلام یاسین نورانی

حضرت علامہ مولانا غلام یاسین نورانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

یادگار اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف)

یادگارِ اسلاف پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم یادگار اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر علاء الدین صدیقی (نیریاں شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ 3 فروری 2017ء بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438ہجری لندن میں دارِ فنا سے دارِ بقاء کی طرف کوچ فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم تلمیذِ رشید حضور محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ 3 فروری 2017ء رات میں بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری کراچی میں وصال فرماگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان گلتر چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ بتاریخ 4 فروری 2017ء بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1438ہجری دوپہر 2 بجے مدرسہ فیض القرآن اجمیر نگری نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔ ۔۔۔

مزید

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استا ذالعلماء صوفی باصفا حضرت علامہ ومولانا محمد عبد الرحیم صاحب قبلہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مورخہ 7 فروری 2017ء بمطابق 9 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری صبح 5 بجے  اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا اور خالق حقیقی سے جاملے۔  انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا موصوف سیدی و مرشدی حضور اشرف الاولیاء ابوالفتح سید محمد مجتبیٰ اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان کے مرید تھے، اپنے آبائی وطن علاقہ رام گنج اسلام پور اتر دیناج پور بنگال میں "بڑے مولانا" صاحب سے مشہور تھے۔ مولی ٰتعالی انکے درجات کو بلند عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔۔۔

مزید

استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین گھوسی

استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین گھوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ مدینۃ العلما گھوسی سے علم و حکمت کا ایک اور سورج غروب ہوگیا۔ استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین صاحب قبلہ سابق سینئر استاذ جامعہ شمس العلوم گھوسی مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء بوقتِ ظہر ہزاروں متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کو چھوڑ کر دار فانی سے دار باقی کی جانب رحلت فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن اللہ  کریم حضرت کی بخشش و  مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور حضرت قبلہ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی توفیقِ رفیق عطا فرمائے۔ (آمین بجاہ النبی الامین ﷺ)۔۔۔

مزید

حمزہ علی قادری ،پیر طریقت ، علامہ مولاناسید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم اہلسنّت کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز بدھ بعد نمازِ عصر مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439 ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔ حضرت کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر دار العلوم امجدیہ کے قریب عالمگیر چورنگی پر آپ کے پیر زادے حضرت علامہ قاضی سید عبد الاحد رشیدی قدیری صاحب زید مجدہ نے پڑھائی، جس میں انجمن ضیائے طیبہ کے بانی، چئیرمین، سرپرستِ اعلیٰ اور دیگر اراکین و عملہ نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔ دعا ہے اللہ پاک حضرت قبلہ کی بخشش و مغفرت فرماکر بلند درجات عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں ابدی ٹھکانہ بنائے اور اہل خانہ و دیگر لواحقین مریدین محبین کو صبر جمیل اور حضرت قبلہ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی توفیقِ رفیق عطا۔۔۔

مزید

معمر بزرگ حضرت مولانا سید عبد الغفور شاہ

معمر بزرگ حضرت مولانا سید عبد الغفور شاہ معمر بزرگ حضرت مولانا سید عبد الغفور شاہ (شیخوپورہ،پاکستان) مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء  کو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔اللہ رب العزت ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔۔۔

مزید

پروفیسر سائیں محمد شفیق نقشبندی مجددی نعمتی گوجروی

پروفیسر سائیں محمد شفیق نقشبندی مجددی نعمتی گوجروی پروفیسر سائیں محمد شفیق نقشبندی مجددی نعمتی گوجروی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔اللہ رب العزت ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ان  کی نمازِ جنازہ ڈگری کالج گوجرہ میں دن 1 بجے ادا کی گئی۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔۔۔

مزید

شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن عرف فضلو میاں نقشبندی رحمانی

شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن عرف فضلو میاں نقشبندی رحمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ اویس زمانہ عارف یگانہ مولانا حضرت شاہ فضل الرحمٰن نقشبندی گنج مراد آبادی کے پوتے اور ان کے دوسرے سجادہ نشین شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن عرف فضلو میاں نقشبندی رحمانی کا ایک سو پانچ سال کی عمر میں 13 جمادی الاولیٰ 1439 ہجری بروز بدھ بمطابق 31 جنوری 2018ء وصال ھوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ان کی تدفین 13 جمادی الاولیٰ 1439 ہجری بروز بدھ بمطابق 31 جنوری 2018ء بعد نماز عصر بمقام آستانۂ عالیہ رحمانیہ، گنج مراد آباد ضلع اناو میں کی گئی ۔اللہ تعالی حضرت کے درجات بلند فرمائے آمین ۔۔۔۔

مزید