/ Sunday, 05 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(200)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیرآباد

حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیرآباد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولاناحافظ سید نبی بخش خیر آبادی کے صاحبزادے،نسبی علاقہ حضرت حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے وابستہ ہے،حافظ قرآن پاک تھے، والد ماجد کے زیر تربیت رہ کر کتب درسیہ کی تکمیل کی،فقہ سے خاص دل چسپی تھی،بکثرت جزئیات فقہ! زبر تھیں،اس کے باوجود مسائل کے استفتاء پربتقاضائے احتیاط مراجعت کتب کرلیا کرتے تھے،ایک مرتبہ سیتا پور کے کسی شخص نے کوئی بات پوچھی،آپ نے سر سری طور پر جواب دیدیا،وہ چلے گئے، شب میں جب غور کیا تو غلطی نظر آئی،اسی وقت پاپیاوہ سیتا پور کے لیے روانہ ہوگئے،نصف شب کے قریب پہونچ کر اہل خانہ کو جگایا،اور مسئلہ کی صحیح صورت سے آگاہ کیا۔اپنے معمولات کےبہت پابند تھے،زمیندار ہونے کے باوجود بہت متواضع وخاکسار تھے،تعلقات غرباء اور سادہ مزاج لوگوں سے رکھتے تھے،تکلف وتضع سے متنضر اور خلوت نشین تھے،فاضل بریلوی مولانا احمد رضا خاں قدس سرہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ معظم دین مرولوی

حضرت خواجہ معظم دین مرولوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ وارث حسن کوڑوی

حضرت علامہ وارث حسن کوڑوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت محی الدین بن احمد

حضرت محی الدین بن احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قادر بخش حنفی سہسرامی

حضرت مولانا قادر بخش بن حسن علی حنفی سہسرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سراج الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رامپوری

سراج الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی محمد سلامت اللہ رامپوری تھا۔ تحصیلِ علم:  سراج الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رحمۃ اللہ علیہ اعظم گڈھ کے ساکن، رامپور آکر حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین مجددی رحمۃاللہ علیہ  کے حلقۂ درس میں شریک ہوکر تکمیل علوم کی تکمیل بیعت وخلافت: سراج الاصفیاء  تحصیلِ باطن کے لیے اپنے استادحضرت مولانا شاہ ارشاد حسین مجددی سےمرید ہوئےاوراجازت وخلافت سےبھی نوازے گئے۔ سیرت وخصائص: سراج الاصفیاء حضرت علامہ مولانا شاہ محمدسلامت اللہ رامپوری رحمۃاللہ علیہ نہایت قانع، متورع،متوکل،برگزیدہ،صاحبِ اوقات تھے۔ حضرت مولانا خواجہ احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ  کے مدرسہ میں مدرس تھے۔پندرہ روپیے تنخواہ تھی، مشاہرہ کی وصولی کایہ طریقہ تھا کہ رومال بھیج دیتے،خواجہ صاحب روپے گوشۂ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد معین الدین آروی

حضرت مولانا شاہ محمد معین الدین آروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زبد ۃ الاصفیاء حضرت مولانا شاہ محمد مصلح الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے محمد معین الدین احمد نام، معین تخلص، عاشق رسول لقب، ۱۳۰۵ھ میں آرہ میں پیدا ہوئے، تربیت آرہ میں پائی، ابتدائی تعلیم، فارسی، عربی اور خوش نویسی اپنے خاندانی بزرگوں سے حاصل کی، عربی درس نظامی کی تکمیل مولوی حکیم عبد الوہاب آردی، مولوی ماجد علی جونپوری، مولانا مفتی رحیم بخش آروی سےکی، دستار بندی اور سند فراغ اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں بریلوی نےمدرسہ فیض الغرباء آرہ کے جلسۂ عام میں دی، بعد فراغ دہلی جاکر طب پڑھی اور بند تکمیل شفاء الملک حکیم رضی الدینخاں مرحوم سےحاصل کی، تحصیل علوم ظاہری کے بعد والد ماجد قدس سرہٗ سے سلسلہ قادریہ مجددیہ آبادانیہ میں بیعت کی اور تکمیل سلوک کے۳۰سال بعد سلاسل قادریہ نقشبندیہ، چشتیہ کی اجازت سے مشرف ہوئے، رشد وہدایت، تبلیغ م۔۔۔

مزید

حضرت مظفر علی خاں

حضرت مولانا حاجی احمد شاہ عرف  مظفر علی خاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حاجی احمد شاہ عرف مظفر علی خاں ۱۲۷۲ھ میں حضرت حافظ حاجی محمود جالندھری قدس سرہ سے بیعت ہوئے۔ اور ۱۲۹۹ھ میں ان سے خلافت و اجازت حاصل کی۔ بقول جناب مولوی سراج الدین احمد صاحب دہلوی خاں صاحب موصوف کو اجازت و خلافت حضرت مرشد میاں صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بھی ہے۔ میاں صاحب علیہ الرحمۃ آپ کی تعظیم کو کھڑے ہوجایا کرتے تھے اور کھانا اپنے ہمراہ کھلایا کرتے تھے۔ ضلع حصار میں آپ کے بہت سے مریدین ہیں۔ آپ میاں صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سجادہ نشین بھی رہے ہیں۔ آپ نے اکانوے برس کی عمر میں بتاریخ ۲۴؍ جمادی الاولےٰ ۱۳۳۸ھ مطابق ۱۹۲۰ء وصال فرمایا۔ مزار مبارک حصار میں ہے۔ میاں عبد الصمد خاں صاحب سجادہ نشین ہیں جو حضور صاحب کے لقب سے مشہور ہیں۔ کرامت: خاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ انسپکٹر پولیس تھے۔ آپ کی یہ کرامت عوام میں مشہور ہے کہ آ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد شاہ بن حسن محدث رامپوری

حضرت علامہ محمد شاہ بن حسن محدث رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی

حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ      تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1271ھ،میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت گھر پر ہوئی،اورختمِ قرآن کےموقع پر فاتحۂ فراغ حضرت مولانا عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھا۔ابتدائی دینیات کی کتب پڑھنے کے بعدعلمِ طب کاشوق ہواتو اس وقت کے حاذق  طبیب حکیم محمد رشید گوپاموی، اور حکیم رضا حسین لکھنوی سے طب پڑھی۔ بیعت وخلافت: حضرت سید حاجی وارث علی شاہ قدس سرہ کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص: طبیبِ حاذق،حکیمِ اعلیٰ حضرت،حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثرخیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ اپنے وقت کے جیداور ممتاز حکماء میں سے ایک تھے۔ آپ کی حذاقت مسلم تھی۔نبض دیکھتے ہی فوراًتشخیص  کرلیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کےہاتھ میں شفاء رکھی تھی، صرف چند ادویہ سے علاج کرتے تھے،مریض شفاء یاب ہوجاتا تھا۔آپ مسلمہ حذاقت ومہارت ۔۔۔

مزید