/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(200)  تلاش کے نتائج

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی نام ونسب:  عبد الحامدبدایونی بن مولانا عبد القیوم قادری بدایونی،بن مولانا حافظ فرید جیلانی،بن مولانامحی الدین،بن سیف اللہ المسلول شاہ فضل رسول ،بن مولانا شاہ عین الحق عبدالمجید  علیہم الرحم ولادت:  ۱۱، نومبر ۱۹۰۰ء کو دہلی میں اپنے ننھیال میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:   ابتدائی تعلیم اپنے آبائی مدرسہ قادریہ میں مولانا عبدالمقتدر بدایونی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا محب احمد،  مولانا مفتی حافظ بخش بدایونی (مصنف تنبیہ الجھال بالھام الباسط المتعال)مولانا مفتی محمد ابراہیم ، مولانا مشتاق احمد کانپوری ، مولانا واحد حسین اور مولانا عبدالسلام فلسفی سے تعلیم حاصل کی ۔ آخر میں الہیات کی تکمیل اور قراٗت قرآن شریف کے شوق میں آپ دو سال تک مدرسہ الہیات کانپور میں مقیم رہے۔ بیعت وخلافت:   آپ سلسلہ قادریہ میں نا۔۔۔

مزید

حافظ غلام حبیب صدیقی

الحاج حضرت مولانا حافظ غلام حبیب صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ غلام رسول قادری

حضرت شاہ غلام رسول قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سولجر بازار، قادری مسجد) اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی حضرت مولانا الحاج حافظ قاری غلام رسول قادری بن حافظ قاری علم الدین قادری رحمۃ اللہ علیہما تھا۔   تاریخِ ولادت:آپ 1306ھ میں کراچی" صدر" میں مسجد قصابان سے ملحقہ مکان میں تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ کی تعلیم و تربیت خود آپ کے والد ماجد حافظ قاری علم الدین قادری کی زیر نگرانی انہی کے ’’مدرسہ العلمیہ قادریہ ‘‘متصل مسجد قصابان صدر میں ہوئی آپ نے علوم دینی کے ساتھ ساتھ تجوید و حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ اپنے والد کے علاوہ بھی آپ نے جید  قراء و علما ء ِدین سے قرآن کی تعلیم حاصل کی۔ آپ خود ارشاد فرماتے ہیں کہ "میں اٹھارہ سال تک بہت بڑے جید قاری نظام محمد صاحب سے قرآن مجید پڑھتا رہا ہوں "۔   بیعت و خلافت : آپ نے جوانی میں روضہ نبوی ﷺ کے زیر سایہ"باب ال۔۔۔

مزید

مبلغ اسلام مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری

مبلغ اسلام مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا محمدفضل الر حمن انصاری۔لقب:مبلغِ اسلام،ضیغمِ اسلام،سفیرِ اسلام۔والدکااسمِ گرامی:مولانا خلیل الرحمن انصاری علیہ الرحمہ۔آپ کا سلسلہ ٔنسب صحابی و میزبان ِرسول ﷺحضرت سیدنا ابو ایوب انصاری  رضی اللہ عنہ سےملتا ہے۔ آپ کے بزرگوں میں شیخ الاسلام حضرت خواجہ عبداللہ انصاری ہروی  رحمتہ اللہ علیہ(ہرات۔ افغانستان )اور سلسلہ عالیہ چشتیہ کے حضرت مولانا کریم بخش انصاری المعروف میاں جی رحمۃ اللہ علیہ(مظفر نگر بھارت ) اپنے دور کی مشہور شخصیات ہوئے ہیں ۔(انوارعلمائے اہلسنت سندھ،ص،567) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک،14/شعبان المعظم1333ھ،25/جون1915ء،کو"مظفرنگر"انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مولانا فضل الرحمن انصاری نے نو عمری میں قرآن پاک حفظ کیا،پھر درس نظامی کی کتب پر عبور حاصل کیا ،1933ء میں۔۔۔

مزید

حضرت حکیم قاری احمد پیلی بھیتی

حضرت حکیم قاری احمد پیلی بھیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مولانا قاری احمد ۱۹۱۱ء کو گنج مراد آباد، ضلع اوٹاوا ، انڈیا اپنے ننھیال میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام مولانا عبدالاحد پیلی بھیتی تھا جو اپنے دور کے ممتاز محدث مولانا وصی احمد سورتی (بانی مدسۃ الحدیث ، پیلی بھیت) کے صاحبزادے اور امام احمد رضا خان محدث بریولی کے شاگرد خلیفہ تھے۔ قاری احمد کی والدہ محترمہ تیرہویں صدی کے والی کامل حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی کی نواسی اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالکریم گنج مراد آبادی کی صاحبزادی تھیں۔ قاری احمد کے والد مولانا عبدالاحد کو ان کے مخصوص انداز خطابت اور شعلہ بیانی کی وجہ سے امام احمد رضا بریلوی نے ’’سلطان الواعظین‘‘ کا خطاب مرحمت فرمایا تھا۔ تعلیم و تربیت: حکیم قاری احمد نے ابتدائی تعلیم مدرسۃ الحدیث ، پیلی بھیت میں مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی خلف الرشید مول۔۔۔

مزید

غلام جیلانی میرٹھی، علامہ مولانا سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

غلام جیلانی میرٹھی،  علامہ مولانا سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:۔ وحیدالعصر حضرت مولانا غلام جیلانی ،بن مولاناحاجی غلام فخر الدین ،بن مولانا حکیم سخاوت حسین فخری سلیمانی ۔                              آپکے دادا بزرگوار نےآپکا نام غلام محی الدین جیلانی رکھا۔ تاریخ ِ ولادت:۔۱۱،رمضان المبارک، ۱۳۱۷ ھ ،بمطابق ۱۹۰۰ ء ،ریاست دادوں ضلع علی گڈھ میں پیدا ہوئے۔   تحصیل ِعلم:۔آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت گھر پر ہوئی،بعد ازاں جامعہ نعیمیہ مرادآبادمیں داخلہ لیا۔آپ نےوقت کے مایہ ناز مندرجہ ذیل علماء کرام سے اکتسابِ فیض کیا! صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی ،حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان، صدرالشریعہ حکیم  محمد امجد علی اعظم۔۔۔

مزید

شاہ حبیب الرحمن اڑیسوی قادری

مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حبیب الرحمٰن قادری ہے۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب عمِ رسول ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ملتاہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 8محرم الحرام 1322ھ بروز شنبہ بوقتِ صبحِ صادق، قصبہ دھام نگر ، صوبۂ اڑیسہ(موجودہ نام اوڈیشا) انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتداءً لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگریزی تعلیم پڑھانا شروع کردیا جس کو حضرت مجاہد ملت نے بادل ناخواستہ قبول کرلیا۔ مگر چند دنوں بعد آپ نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا۔پھرحضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے والد ماجد کی خواہش کے مطابق دینی تعلیم کے لیے مامور کیا گیا۔ اور ابتدائی تعلیم کا سلسلہ گھر پر ہی جاری رہا۔ مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد میں داخلہ لیا، چند سال وہاں تعلیم حاصل کی، مدر۔۔۔

مزید

حضرت شاہ علم الدین قادری علمی

حضرت شاہ علم الدین قادری علمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سید غلام نبی شاہ المعروف سمندری بابا

  حضرت سید غلام نبی شاہ بن حضرت سید غلام محمد شاہ کشمیری سری نگر ( مقبوضہ کشمیر ) میں تولد ہوئے ۔ کشمیر کے نامور بزرگ حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی قدس سرہ العزیز کی اولاد میں سے تھے ۔ بیعت و خلافت : حضرت صوفی سید سلامت علی شاہ المعروف چھتری والی سر کار ؒ ( آستانہ عالیہ راوی روڈ لاہور ) سے دست بیعت اور منظور نظر تھے۔ شادی و اولاد : کشمیر میں آپ نے شادی کی جس سے ایک بچی تولد ہوئی ۔ شیرخواری میں ان کو ان کی والدہ کے پاس کشمیر چھوڑ کر خود ۱۹۶۷ء کو کراچی ( سندھ) تشریف لے آئے۔ عادات و خصائل : آپ تارک الدنیا صوفی تھے۔ سخت مجاہدے کئے سمندر کے کنارے ویرانے میں ، دہشت ناک پہاڑوں میں چلے کاٹے ۔ عوام الناس اور دنیا کی تمام سہولیات سے دور ساحل سمندر پر طبعا سخی تھے جو نذرانہ نذر ہوتا وہ راہ خدا میں خرچ کر دیتے تھے کل کے لئے جمع کرنا عادت نہ تھی ۔ متوکل تھے ، اللہ تعالیٰ کی ذات پر کا مل بھروسہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمد اسماعیل خان عاقل اکبر آبادی

حضرت مولانا محمد اسماعیل خان عاقل اکبر آبادی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد اسماعیل خان عاقلؔ اکبر آبدی بن بحر طریقت کے شناور حضرت مولانا احمد سعید خان افغانی نقشبندی مجددی علیہ الرحمۃ (بانی و مہتمم دار العلوم مجددیہ انجمن نصر الاسلام آگرہ) آگرہ (یوپی۔ بھارت) کے محلہ میں ۱۹۲۲ء کو (شناختی کارڈ کے مطابق) تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: غالباً اپنے والد کی قائم کردہ درسگاہ کے فاضل تھے۔ بیعت: غالباً اپنے والد سے بیعت رکھتے ہوں۔ محفل میلاد: سید فاروق احمد قادری اکبر آبادی لکھتے ہیں: اکبر آباد(آگرہ) کی فضائوں میں سیرت النبی ﷺ کے جلسے اور میلاد خوانی کی برکات محلہ محلہ اور گھر گھر پھیلی ہوئی تھیں۔ حصول برکات اور کسب فیض روحانی کیلئے سال کے بارہ مہینوں میں یہ محافل کمال عقیدت اور اہتمام سے منعقد ہوتی تھیں۔ میری معلوما ت کے مطابق مولانا سراج الدین سراج ، حضرت مولانا عبدالغنی ضیاء (میرے مر۔۔۔

مزید