/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا سیف الدین کشمیری

حضرت مولانا سیف الدین کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

خواجہ عاقل محمد چشتی

حضرت خواجہ  قاضی عاقل محمد  چشتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ  قاضی عاقل محمد چشتی  فاروقی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب: قاضی الحاجات،صاحب الروضہ۔صاحب الروضہ اس لئے کہتےہیں کہ سب سےپہلےآپ نےہی حضرت قبلۂ عالم علیہ الرحمہ کےروضۂ مقدسہ کی تعمیرکرائی تھی۔فاروقی النسل ہونےکی وجہ سےآپ "فاروقی" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت قاضی محمد عاقل بن  خواجہ مولانامحمد شریف بن محمد یعقوب بن مخدوم  نور محمد بن محمد زکریا۔علیہم الرحمہ۔آپ فاروقی النسل ہیں،آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک منتہی ہوتاہے۔ان کےجداعلیٰ میں سے شیخ مالک بن یحیٰ  ہجرت کرکےسندھ آگئےتھے۔انہیں سےپھریہ سلسلہ آگےچلا۔سندھ میں قوم کوریجہ سےرشتےداری ہونےکی وجہ سے"کُورِیجَہ" کہلاتےہیں۔آپ کےجدامجدحضرت مخدوم نورمحمد علیہ الرحمہ اپنےوقت کےولی کامل ،اورجیدعالم دین تھے۔ان۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر دہلوی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت  شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین۔الی اخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔آپ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے تیسرے صاحبزادے ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1166ھ،مطابق 1753ء کو"دہلی" میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کےوالد حضرت شاہ ولی اللہ کاوصال ان کےمیں ہی ہوگیاتھا،آپ  کی تعلیم وتربیت برادر اکبر  حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ کےزیر نگرانی ہوئی۔تمام علوم کی تحصیل وتکمیل  حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ سے فرمائی۔ بیعت وخلافت: حضرت شاہ عبدالقادر نےشاہ عبدالعدل سےسلوک کی منازل طےکیں،اوران کےدست پر بیعت ہوئے۔ سیرت وخصائص: عالم ،عامل،فقیہ فاضل، ز۔۔۔

مزید

حضرت محمد دمشقی

حضرت محمد دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

بحر العلوم مولا نا عبد العلی لکھنوی

بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام عبدالعلی کنیت ابوالعباس،لقب"بحرالعلوم" سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ)۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1144 ھ، لکھنؤ میں پید اہوئے۔ تحصیلِ علم: سترہ سال کی عمر میں تمام علوم  ِنقلیہ وعقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرامی سے فرمائی ۔والد ِگرامی کے وصال کے بعد ان کے تلمیذِ رشید مولانا کمال الدین سہالوی (متوفیّٰ 1175ھ) سے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ بیعت وخلافت: آپ کا قول ہے کہ مجھےعالم ِرؤیا(خواب)میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زیارت ہوئی ،اور آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھےبیعت کیا اورتعلیم وارشاد ِطریقت کا حکم دیا ۔پس میں خاص آپ کا مرید ہوں اور صرف آپ کے و۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عفدالدین صابری امروہی

حضرت شاہ عفدالدین صابری امروہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت قاضی عبدالکریم نگرامی

حضرت قاضی عبدالکریم نگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خواجہ محمد موسی پاک

حضرت مولانا خواجہ محمد موسی پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰؁ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔ مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ مسجد سنگی میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، آپ کا سلسلۂ فیض کانی وسیع ہوا۔ آپ کو بیعت حضرت مخدوم شاہ حسن علی عظیم آبادی منعمی قدس سرہٗ سے تھی، اور انہیں سے خلافت بھی پائی تھی تصنیفات:۔ مواطن التنزیل عوامص فتوحات مکیہ (۲)حاشیہ صدرا (۳)حاشیہ شرح مسلم، حاشیہ خیالی وتلویح،۔۔۔۔۔۔یکم رجب المرجب۱۲۷۲؁ھ کو آپ کا وصال ہوا۔۔۔

مزید

میر نجف علی شاہ

میر نجف علی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید