/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(281)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ شاہ قیام الدین اصدق

حضرت علامہ شاہ قیام الدین اصدق علیہ الرحمۃ محلہ قاضی پورہ قصبہ میا پور پر گنہ جہان آباد ضلع بردوان وطن، حضرت شیخ المشائخ مولانا سید شاہ ابو العباس سعید الدین الملقب بہ شاہ صادق علی قادری قمیصی چشتی فخری قدس سرہ کے فرزند ارجمند، نو ۹برس کی عمر میں والد کے مرید ہوئے، تحصیل علم والد بزرگوار سے کی، اٹھارہ برس کی عمر میں مثال خلافت پائی، نسبی علاقہ حضرت قمیص اعظم قادری المتوفی ۹۲؁ھ سے ہے، میر تفضل حسبن ساکن موضع جموانواں کی ارادت کے بعد اُن کی درخواست پر اُن کے گاؤں میں وسادۂ ارشاد دیکھ کر مصروف ہدایت ہوئے، سیاحت کا ذوق تھا، مزاات بزرگان پر حاجری معمولات سے تھی، والد ماجد کی معیت میں حج وزیارت سے مشرف ہوئے۔ رموز العارفین، مکتوبات اصدقی، تبحر علمی پر روشن دلیل ہے، بہار کے مشہور مشائخ میں تھے، چہار شنبہ کے دن بوقت عصر ۲۷؍رمضان المبارک ۱۳۰۱؁ھ میں وصال ہوا، دوسرے دن اپنی خانقاہ چشتی چمن پیریگہ شریف۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم امین محمد بن مخدوم محمد

حضرت مخدوم  امین محمد بن مخدوم محمد زمان ثالث ہالائی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

عبداللہ بلگرامی، حافظ سید

حافظ سید عبداللہ بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حافظ سید  عبداللہ بلگرامی۔حنفی المذہب۔قادری المشرب۔سلسلہ نسب:آپ  سید آل احمد واسطی بلگرامی کے بیٹے تھے۔آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سیدنا زین العابدین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الاول 1248ھ،بمطابق1832ء ،"قصبہ بلگرام"میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:سید عبد اللہ بلگرامی علیہ الرحمہ نے 12 سال کی قلیل عمر میں ناظرہ قرآن ِ پاک اور فارسی کی مروجہ کتب مکمل فرمالیں تھیں۔صرف ونحو اور منطق کی ابتدائی کتابیں جناب مولانا محمد سلامت اللہ بد ایونی کا نپوری کے بعض شاگر دوں سے پڑھیں،اس کے بعد قطبی سے شرح سلم حمد اللہ تک، خاص مولانا سلامت اللہ بدایونی سےپڑھیں،منطق و فلسفہ کی بقیہ کتا بیں،عربی قصائد ،استاذالکل مجاہدِ جنگِ آزادی مولانا فضل حق خیر آبادی علیہ الرحمہ  سے رام پور اور لکھنؤ میں پڑھیں،اس کےبعد۔۔۔

مزید

اکبرعلی شاہ سنگھوئی والہ، سیّد

  آپ کا نام محمد اکبرالمشہوراکبر علی شاہ۔الملقب بہ صاحبزادہ تھا۔آپ سیّد حیدر شاہ بن سید محمدنیک ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔ آپ کے بیعت طریقت اپنے چچاسیّد غلام حسین رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔وہ مریداپنے والد سیّد محمد نیک رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔وہ مُریداپنے والد سید عبدالرسول ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے۔ فیض صحبت آپ سیّد احمد بخش بن سیداللہ دتہ برخورداری ڈھلوالہ رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل ہو ا تھا۔ اکثراُن کی خدمت میں جایاکرتے۔ خلوت گزینی منقول ہے کہ آپ نے بارہ سال تک چلّے کئے۔ریاضات ومجاہدات بجالائے۔جسم کے ایک حصّہ کو دیمک لگ گئی تھی۔ سنگھوئی میں ورود آپ رَن مل سے چل کر موضع سنگھوئی ضلع جہلم میں تشریف لے گئے۔ وہاں  رہائش اختیارکی۔صاحب یمن وبرکت و کرامت وجلالت تھے۔ کتابی شوق آپ کو کتابوں سے بھی دلچسپی تھی۔کسی کاتب غلام علی نام نے کتاب گُل بہار آپ کے واسط۔۔۔

مزید

حضرت میاں راج شاہ قادری صاحب

حضرت میاں راج شاہ قادری صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی

مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی۔لقب: فخر العلماء،مبلغ اسلام،شیخ العرب والعجم،مجاہد جنگ آزادی۔والد کااسم گرامی: مولانا خلیل  الرحمن﷫۔سلسلہ نسب اکتیس واسطوں سے حضرت عثمان بن عفان ﷫ سے ملتاہے۔(مہر  منیر:398) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  جمادی الاولیٰ/1233ھ،مطابق مارچ/1818ء کو’’محلہ دربار کلاں ‘‘کیرانہ ضلع مظفر نگراترپردیش (انڈیا) میں ہوئی۔(ایضا:310/مبلغ اسلام مولانا رحمت اللہ کیرانوی:2) تحصیلِ علم: بارہ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ مکمل کیا،اور فارسی وعربی کی ابتدائی کتب پڑھیں،پھر تحصیل علم کےشوق میں دہلی گئے،وہاں  زیادہ تر حضرت مولانا محمد حیات دہلوی(خلیفہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی﷫)  سے پڑھا،ان کے علاوہ حضرت مولانا  عبدالرحمن چشتی،حضرت مولانا احمد علی م۔۔۔

مزید

حضرت مناظر اہلسنت شاہ امانت اللہ فصیحی

حضرت مناظر اہلسنت شاہ امانت اللہ فصیحی (غازی پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

عبد الکریم نقشبندی قادری، مولانا شاہ محمد

 عبد الکریم نقشبندی قادری، مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسم ِگرامی: حضرت مولانا شاہ محمد عبدالکریم﷫(والدِ گرامی: شاہ عبدالسلام جبل پوری﷫)۔لقب: امام الحکماء،استاذ العلماء۔  سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:  مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمٰن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔چھٹی  پشت میں آپ کے جد اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ہوئے۔آپ﷫ کے خاندان میں مس۔۔۔

مزید

حضرت سید عبد الباری اویسی

حضرت سید عبد الباری اویسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ محمد حسین فقیر شاذلی دہلوی

حضرت علامہ شیخ محمد حسین فقیر شاذلی دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید