/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(281)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا سید قمر الہدیٰ مونگیری

حضرت مولانا سید قمر الہدیٰ مونگیری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا سید قمر الہدی مونگیری رحمۃ  اللہ علیہ۔لقب: استاذالعلماء۔والد کااسم گرامی:تاج العرفاءحضرت سید تاج الدین شاکر ﷫۔خاندان ِساداتِ کرام سے تعلق تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ ربیع الاآخر/1306ھ میں بمقام’’پنڈ‘‘ضلع گیا  (انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے  والد ماجد حضرت تاج العرفاء سید تاج الدین شاکر  سے حاصل کی۔آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں حصول علم کے لیے پٹنہ پہنچے،علوم کی  تکمیل دہلی میں ہوئی۔ فراغت کے وقت آپ کی عمر بیس کی تھی۔ بیعت وخلافت: اپنے والد ِگرامی تاج العارفین حضرت سید تاج الدین شاکر ﷫ سےبیعت ہوئے اور خلافت سے مشرف کیے گئے۔ سیرت وخصائص: امام العلماء والعرفاء،عارف با اللہ،واصل بااللہ،صاحب ِ صدق وصفا،حضرت علامہ مولا۔۔۔

مزید

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی۔لقب: مفتی زمن،ریاض العلماء۔تخلص:نیر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا مفتی سید ریاض الحسن  جیلانی  بن مولانا مفتی سید عنایت علی شاہ بن مولانا مفتی سید صدرالدین جیلانی بن سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی بن سید مداح حسن جیلانی بن سید شاہ میر احسن جیلانی بن سید مرتضی ٰ  حسن جیلانی بن سیدکمال الدین جیلانی بن سید شاہ خلیل اللہ ناگوری جیلانی بن سید حامد بخش گیلانی بن سید عبدالرزاق جیلانی اوچی۔الیٰ اخرہ،علیہم الرحمہ۔سلسلہ نسب 21واسطوں سےسیدنا غوث الاعظم ﷜ اور34 واسطوں سےحضرت محمد مصطفیٰﷺ تک پہنچتاہے۔(مقدمہ ریاض الفتاویٰ:41) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت شوال المکرم1340ھ،مطابق  1922ء کوجودھپور(انڈیا) میں ہوئی۔(ریاض الفتاویٰ،اور انوار علمائے اہل سنت سندھ میں 1340ھ/مطابق 1914ء تحریر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ الحاج مفتی میر محمد جتوئی

حضرت علامہ الحاج مفتی میر محمد جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علامہ الحاج مفتی میر محمد بن حضرت علامہ الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ جتوئی گوٹھ آمری ( تحصیل جاتی ضلع ٹھٹھہ ) میں ۱۸۵۶ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ اس کے بعد حضرت علامہ محمد ہاشم کھتری دھوبی اور علامہ خادم حسین جتوئی ( رتودیرو ضلع لاڑکانہ ) سے تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: سلسلہ نقشنبدیہ مجددیہ میں پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حسن جان سر ہندی ؒ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ ( بروایت مولانا عبدالحئی جتوئی) درس و تدریس: اپنے والد صاحب کی وفات کے بعد قضاء کے عہدے پر فائز ہوئے اور شرعی فتاویٰ جاری فرما کرامت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی ۔ والد صاحب کے قائم کردہ مدرسہ میں درس و تدریس میں مشغول رہے۔ عادات و خصائل: علامہ جتوئی انتہائی خدارسیدہ ، پرہیز گار ، سنت بنوی کے پابند ، عشق رسول سے سر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید ایوب علی رضوی

مولانا سید ایوب علی رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید ایوب علی رضوی۔ لقب: عاشقِ اعلیٰ حضرت،مخدومِ ملت،فدائے رضویت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا سید ایوب  علی رضوی بن سید شجاعت علی بن سید تراب علی بن سید ببر علی (علیہم الرحمہ)۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1295ھ،مطابق 1875ء کو "بریلی شریف"(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم بریلی میں  حاصل کی،مڈل  تک اسکول  کی تعلیم حاصل  کرنے کے بعد فارسی  کےقواعد  سیکھے ، کچھ عرصہ اسلامیہ سکول  بریلی میں پڑھاتے رہے ، پھر جب اعلیٰ حضر ت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی قدس سرہ سے بیعت کا شرف حاصل ہو ا تو اپنے آپ کو بارگاہ رضویت کے لئے وقف کر دیا ۔لکھائی کا جو کام آ پ کے سپر دکیا جاتا اسے احسن اہتمام سے انجام دیتے ، رمضان شریف میں سحری اور افطاری کے نقشے مرتب فرماتے ، دیگر علوم کے علاوہ "ریاضی"۔۔۔

مزید

احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامت، مفتی

 احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامّت،  مفسرِ قرآن ، مفتیاسمِ گرامی:       مفتی احمد یارخان۔لقب:              حکیم الامت۔تخلص:            سؔالک۔نسب:نسب کے اعتبار سے آپ یوسف زئی پٹھان ہیں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان بد ایونی بن مولانا منوّر خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم۔ولادت:۴؍ جمادی الاولیٰ۱۳۲۴ھ مطابق جون ۱۹۰۶، ء بروز جمعرات بوقتِ فجر’’قصبہ اوجھیانی‘‘ ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔تحصیلِ  علم:آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی، پھر مدرسۂ شمس العلوم(بدایوں) میں داخل ہو کر تین سال تک (۱۹۱۶ء تا۱۹۱۹ء) مولانا قدیر بخش بد ایونی اور دیگر اساتذہ سے اکتسابِ فیض۔۔۔

مزید

حضرت الحاج بخشی مصطفی علی بنگلوری

حضرت الحاج بخشی مصطفی علی بنگلوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ: آپ کی ولادت با سعادت ۱۵؍نومبر ۱۹۲۱ء مطابق ۱۴؍ربیع الاول شریف ۱۳۴۰ھ بروز منگل ہوئی۔ مدرسہ نقشبندیہ علی پور شریف سے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ کئی سال تک ’’مسجد نور‘‘ میں قرآن پاک سنایا۔ آپ بڑے عابد و زاہد، متقی و پرہیزگار اور کامل ولی اللہ تھے۔ آپ کی وفات ۵؍رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ مطابق  ۴؍اکتوبر ۱۹۷۲ء کو ہوئی اور روضۂ امیر ملّت رحمۃ اللہ علیہ سے ملحقہ حضرے میں اپنی والدہ ماجدہ کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے۔ (مزید حالات کے لیے ’’سیرِ انور‘‘ مرتبہ کلیم حیدرآبادی اور راقم الحروف کی کتاب تذکرہ اولیائے علی پور سیّداں‘‘ کا مطالعہ انتہائی سود مند رہے گا۔ قصوؔری) (تاریخِ مشائخ نقشبند)۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حافظ اللہ بخش

حضرت مولانا حافظ اللہ بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید