/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(318)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی مظفر احمد ، حضرت علامہ مفتی محمد مظہر اللہ دہلوی ؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے اور نامور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد صاحب کے بڑے بھا ئی تھے۔ دہلی میں تولد ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ عالیہ جامع مسجد فتحپوری دہلی میں قاری فضل الدین سے آپ نے قرآن مجید حفظ کیا اور تجوید و قراٗت کی تعلیم حاصل کی۔ پھر اسی مدرسہ میں نامور علماء سے علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل کی اور ۱۳۵۱ھ؍ ۱۹۳۲ء میں اسی مدرسہ سے سند الفراغ اور دستار فضیلت حاصل کی۔ اس کے بعد آپ فن طب و حکمت کی جانب متوجہ ہوئے اور اس وقت کے نامور طبیب حکیم جمیل الدین خان سے آپ نے فن طب حاصل کیا۔ بیعت و خلافت : رسالہ رکن دین کے مصنف حضرت مولانا رکن الدین الوری رحمتہ اللہ علیہ ( مدفون الور ، انڈیا ) سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے او۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا ظہور الحسن درس

حضرت علامہ مولانا ظہور الحسن درس رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا ظہورالحسن درس۔لقب:افتخار اہل سنت،خطیب اہل سنت،قائد اہل سنت۔تخلص: درس۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا مولانا ظہورالحسن درس بن شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالکریم درس بن شیخ التفسیر علامہ عبداللہ درس بن مولانا خیر محمددرس بن مولانا عبدالرحیم درس۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذوالحج 1322ھ،مطابق 9/فروری 1905ء  بروز جمعرات ،صدرکراچی میں ہوئی۔ تحصیل علم:علمی ماحول میں آنکھ کھولی اور جد امجد کے قائم کردہ مدرسہ درسیہ صدر کراچی میں تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ والد گرامی علامہ عبدالکریم درس اور مولانا صوفی عبداللہ درس سے درسی نصاب میں تکمیل کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔ تمام علوم متدوالہ میں مہارت ِ تامہ رکھتےتھے۔ بیعت وخلافت: آپ خانوادہ گیلانیہ بغداد شریف کے ایک عظیم بزرگ حضرت سید عبد۔۔۔

مزید

فرید الدین، فرید العصر مولانا

فرید العصر مولانا فرید الدین  نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا فریدالدین ﷫۔لقب:فرید العصر۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا فریدالدین  بن حضرت علامہ مولانا احمد الدین بن مولانا امیر حمزہ   علیہم الرحمہ۔مولانا فرید الدین کے والد حضرت مولانا احمد الدین ﷫اپنے وقت کے جید عالمِ دین اور خدا رسیدہ بزرگ اور سیدنا پیر مہر علی شاہ ﷫کے شاگرد رشید تھے۔مناظرۂ لاہور میں بھی  ساتھ تھے۔ان کے عم بزرگوار مولانا محمد شفیع قریشی ﷫ حضرت مجدد گولڑوی﷫کے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں،حضرت گولڑوی﷫ موضع بھوئی میں  ایک عرصہ قیام کرکےمولانا قریشی ﷫ سےعلمی استفادہ کرچکےتھے۔مولانا فریدالدین کےدادا مولانا امیر حمزہ ﷫اپنے وقت کےاستاذ الاساتذہ تھے،حضرت مجدد گولڑوی﷫آپ کوہمیشہ مخدومی ومکرمی کے الفاظ سے ذکر کرتےتھے۔آپ کا سلسلۂ نسب امام محمد بن حنفیہ کے واسطہ سے امیر  المؤ منین حضرت علی ۔۔۔

مزید

اعجاز ولی خاں بریلوی، فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اعجاز ولی خاں بریلوی،  فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی اعجاز ولی خاں رضوی۔لقب: فقیہ المفخم،استاذالعلماء۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: استاذ العلماء فقیہ المفخم مولانا مفتی محمد اعجاز ولی خاں رضوی بن مولانا سردار ولی خاں (متوفی ۶؍ صفر ۱۳۹۵ھ؍ ۱۸؍ فروری۱۹۷۵ء  بمقام پیر جو گوٹھ سندھ) بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (جد امجد امام احمد رضا خاں قادری بریلوی)۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/ربیع الثانی 1332ھ مطابق 20/مارچ 1914ء کوبریلی شریف میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری فاضل بریلوی قدس سرہٗ سے مفتی محمد اعجاز ولی خاں نے قرآن مجید شروع کیا، اور حافظ عبدالکریم قادری بریلوی سے مکمل کیا۔پھر درسی کتابیں متوسطات تک برادر معظم مولانا مفتی  تقدس علی خاں رضوی علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث جامعہ راش۔۔۔

مزید

مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری

  احمد قادری، مُفتیِ اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سیّد   اسمِ گرامی:    احمد۔ کنیت:           ابوالبرکات۔ لقب:            مُفتیِ اعظم پاکستان۔ نسب: مُفتیِ اعظم پاکستان حضرت  علامہ ابوالبرکات سیّد احمدقادری﷫  نسباً سیّد ہیں۔ آپ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: ابوالبرکات سیّد احمد قادری بن سیّد دیدارعلی شاہ بن سیّد نجف علی شاہ۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ سیّد خلیل شاہ ﷫ ’’ مشہد ِمقدس‘‘ سے ہندوستان تشریف لائے اور’’ریاستِ اَلور‘‘ میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ رضا ﷜ تک پہنچتاہے ۔ ولادت: آپ 1319ھ بمطابق 1901ء کو بمقام (محلۂ نواب پورہ،ضلع  اَلور صوبۂ آندھر ا پردیش، انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: جس طر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ انور بن محمد سلیم سلطان داغستانی

حضرت علامہ شیخ انور بن محمد سلیم سلطان داغستانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی

حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد عبداللہ ۔اپنے قبیلہ کی نسبت سے "بلوچ" کہلائے۔والد کا اسمِ گرامی:محمد رمضان بلوچ مرحوم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ 1344ھ،بمطابق 1925 ایرانی "مکران"کے محلہ ریکسرادارہ پل،مقام چاہ بہار ،مکران ایران میں پیداہوئے۔1935 میں آپ کے والد ماجد نقل مکانی کر کے بلوچستان کے راستےسے سندھ آگئے، اور ملیر (کراچی ) میں مستقل آباد ہو گئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم کا آغاز کراچی میں ہوا۔ آپ نے مندرجہ ذیل علماء ِ کرام سے علوم عقلیہ و نقلیہ میں تحصیل وتکمیل فرمائی :مولانا حکیم اللہ بخش سندھی ،مولانا حافظ محمد بخش جہلمی ، مولانا محمد عثمان مکرانی،تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی(علیہم الرحمہ)۔آپ نے تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی علیہ الرحمہ  کے زیر سایہ دارالعلوم مخزن عربیہ کراچی  سے دورہ حدیث کیا اور ۔۔۔

مزید

خطیب اسلام حضرت علامہ مفتی حافظ عبدالقادر کلہوڑو

 خطیب اسلام حضرت علامہ مفتی حافظ عبدالقادر کلہوڑو  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خطیب اسلام لحن داوٗ د حضرت علامہ مفتی حافظ عبدالقادر بن حاجی میر محمد کلہوڑو ۹، ستمبر ۱۹۱۹ء کو گوٹھ فاضل کلہوڑو عرف کارڑا (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ میں رولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں گوٹھ کی مسجد شریف میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد چروا ہے کاکام کیا اور ساتھ میں پانچ پارے حفظ کر لئے۔ آپ کو حصول علم کا بہت شوق تھا، اس کے ساتھ نہایت ذہین و ذکی تھے ۔ آپ کی قسمت کا ستارہ چمکا کہ آپ کے ہی گوٹھ میں فقیر کامل حضرت استاد الحفاظ امام بخش سومرو ؒ(بانی درگاہ حافظ امام بخش ضلع لاڑکانہ ) کی آمد ہوئی انہوں نے گوہر نایاب کو پہچان لیا فرمایا: بیٹا !میرے ساتھ چلیں میرے مدرسہ میں قرآن مجید حفظ کریں ‘‘ ۔ حافظ عبدالقادر اسی وقت حضرت حافظ صاحب کے ساتھ آپ کے کمدرسہ غوثیہ آئے، وہیں رہ کر ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری بن مولوی امداد حسین خان بن اکبر آباد (انڈیا) میں ۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ خود لکھتے ہیں : ’’فارغ التحصیل ہو چکا تھا‘‘۔ (حیات قدسی ) اس سے یقین ہو جاتا ہے ۔کہ آپ فارغ التحصیل عالم تھے لیکن تفصیلات کا علم آپ کی تعلیم یافتہ اولاد کو بھی نہیں ہے۔ آپ کی علمیت شاعری اور حیات قدسی (تصنیف)سے آشکارا ہے ۔ قادر الکلام شاعر علامہ سیماب اکبر آبادی ثم کراچی آپ کے شاعری میں استاد تھے۔ بیعت: آپ سلسلہ عالیہ قادر یہ میں قدوۃ السالکین حضوت مولانا بہاوٗ الدین بنگلوری ؒ دزبار شریف غوثیہ مرشد آباد (انڈیا) سے اپنے والد محترم کے ہمراہ دست بیعت ہوئے۔ آپ کو اپنے مرشد سے والہانہ محبت تھی اور یہ محبت ہی کا نتیجہ ہے کہ آپ نے ان کے حالات سے متعلق کتاب ’&rsq۔۔۔

مزید