/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(222)  تلاش کے نتائج

سراج الفقھاء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی

سراج الفقھاء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی رحمۃ اللہ علیہ سراج الفقہاء ، امام میراث ، سرمایہ ملت ، ماہر علوم و فنون ، عارف باللہ ، حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی بن محمد صادق جتوئی کی ولادت با سعادت لاڑکانہ تحصیل کے گوٹھ سو نہ جتوئی میں تقریبا ۱۲۳۳ھ میں ہوئی ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی دور میں آپ کھیتی باڑی اور چروا ہے کا کام کرتے تھے ، جب جوان ہوئے تو گوٹھ کے بزرگ حضرت محمد عثمان ؒ کو دربار رسالت مآب ﷺ سے حکم ملا کہ غلام عمر کو پیغام پہنچائیں کہ علم دین حاصل کرے ۔ حکم سن کر سر خم کیا اور اسی دن سے طلب علم میں گھر سے نکل پڑے اور رات درگاہ شریف بٹ سرائی ( تحصیل میہڑ ) پہنچے جہان قیام کیا۔ اسی رات ولی نعمت ، شیخ طریقت ، عارف صمدانی حضرت سید محمد پنہل شاہ راشدی ؒ کو حکم ہوا کہ آپ کے پاس ایک مہمان آیا ہے جس نے طلب علم میں سفر کیا ہے اس کی رہنمائی کریں اس کو رہڑ و کی درسگ۔۔۔

مزید

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالکریم۔المعروف۔ حضرت  بابایوسف شاہ تاجی ۔والد کا اسمِ گرامی: سید لعل محمد علیہ الرحمہ۔آپ جے پور کے ایک غریب گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  جے پور(ریاست راجستھان کا دارالحکومت،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب میں ہوئی۔ وہیں اردو،فارسی،عربی کی چند کتب پڑھیں تھیں کہ معاشی تنگی نے مجبور کردیا اور بچپن میں گھر کے اخراجات پورا کرنے کیلئےملازمت اختیارکی ۔جب گھر کے حالا ت کچھ اچھے ہو ئے توجےپور سے بر یلی پہنچےتو خو ش قسمتی سے اعلی حضرت  مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ  کےمد رسہ میں  داخلہ  مل گیا، بچے کو  ہو نہار دیکھ کر اعلی حضرت نے  خصوصی  تو جہ  فر مائی،جب  مد رسہ  سے نکلے  تو ایک عظی۔۔۔

مزید

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل، علامہ سیّد محمد

نعیم الدین مرادآبادی،صدرالافاضل ، علامہ سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک  ختم کرنے کے بعد آٹھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل فرمائی ، متوسطات تک علوم درسیہ کی تکمیل حضرت مولانا حکیم فضل احمد صاحب سے کی، اس کے بعدبقیہ علوم کی تحصیل وتکمیل حضرت علامہ مولانا سید محمد گل صاحب کابلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کی۔ بیعت وخلافت:آپ  اپنے ہی استاذ گرامی حضرت مولانا سید محم۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عبدالصمد خان المعروف حضور جی

حضرت خواجہ عبدالصمد خان المعروف حضور جی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حبیب الرحمن شیروانی

حضرت مولانا حبیب الرحمٰن شیروانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام و نسب:آپ کا نام حبیب الرحمٰن اور آپ کے والد کا نام محمد نقی ہے۔ آپ مذہباً حنفی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  28 شعبان  1283 ھ میں بھیکن پور جو کہ علی گڑھ کے دیہات میں ہےہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ علیہ الرحمہ نے چند دن مولانا عبد الغنی قائم گنجی سے علم حاصل کیااور ان سے علومِ متعارفہ پڑھے۔اور اپنے دادا استاذ مفتی لطف اللہ کوئلی سے بھی کچھ علم حاصل کیا۔ اور مدرسہ العلوم علی گڑھ میں انگریزی زبان حاصل کی اور اس مدرسہ میں جو آگرہ میں تھا اور وہاں انشاء اور فنِ شعر میں توجہ ہوگئے۔ پھر آپ نے علومِ شرعیہ کی  طرف توجہ دیا اور سب سے پہلےشیخ محدث حسین بن محسن انصاری جو بھوپال کے رہنے والے تھے ان ہی سے صحاح ِ ستہ بہت ہی تدبراور سمجھ سے پڑھی۔ اور شیخ عبد الرحمٰن بن محمد انصاری پانی پتی نے ا نہیں حدیث کی اجازت دی تھی۔ بیعت: آپ مراد آبا۔۔۔

مزید

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم، علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم،  علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ  علیہنام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ  محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن ِ پاک ختم کیا۔اردو،فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم والدِ گرامی ہی سے حاصل کی، بعدازاں جامعہ قومیہ میرٹھ میں داخل ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔آپ نے علومِ عربیہ کی تکمیل کے بعد علومِ جدیدہ کی تحصیل کا ارادہ کیا۔ اولاً اٹا وہ ہائی اسکول اور بعد میں میرٹھ کالج کے اندر انگریزی علوم کی تحصیل فرمائی۔ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالحفیظ حقانی۔لقب:مفتیِ اعظم آگرہ۔ والد کااسمِ گرامی:مولانا عبدالمجیدآنولوی  رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی  بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ 1318ھ،بمطابق 1900ء کو "محلہ مداری دروازہ" بریلی (انڈیا)میں پیداہوئے۔تاریخی  نام "حفظ الرحمن"تجویزہوا۔ تحصیل ِ علم:ابتدائی تعلیم و تر بیت ان کے وطن آنولہ میں اپنے  میں  ہوئی ۔ قرآن پاک کی تعلیم استاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد عوض مرحوم سے حاصل کی، بعد ازاں والد ماجد سے فارسی اور عربی کی تعلیم شروع ہوئی۔ 1913ء میں والد ماجد کے ہمراہ ٹانڈہ چلے آئے۔ والد ماجد اس قدر محنت سے پڑھاتے کہ ریل کے سفر کے دوران ب۔۔۔

مزید

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ     الحاج مولانا محمد عبدالجامع جامی، مولوی حاجی عبدالقدیر صدیقی قادری کے اکلوتے فرزند تھے۔ ۲ ریبع الآخر ۱۲۹۷ھ/۱۴،مارچ ۱۸۸۰ء بروز اتوار محلہ سوتھ بدایوں (یوپی ، انڈیا) میں تولد ہوئے۔ حاجی عبدلقدیر، شیخ طریقت حضرت سید شاہ آل رسول احمدی برکاتی قادری (متوفی ۱۲۹۶ھ مارہرہ شریف) سے دست بیعت تھے۔ جامی کا سلسلہ نسب حضرت عبدالرحمن بن حضرت امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہٗ سے ملتا ہے۔ ان کے مورث اعلیٰ شیخ عبداللہ مکی علیہ الرحمۃ مکمہ معظمہ سے نقل مکانی کرکے ہرات ہوتے ہوئے بعہد سلطنت سلطان شمس الدین التمش ۶۱۰ھ کو ہندوستان پہنچتے اور بدایوں میں اقامت گزیں ہوئے۔ ان کے ورود ہند کی تاریخ لفظ ’’قریش‘‘(۶۱۰ھ) سے برآمد ہوتی ہے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم گھر پو ہوئی۔ آٹھویں جماعت تک گورنمنٹ ہائی ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا نور محمد منگلو

 حضرت مولانا نور محمد منگلو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا نور محمد بن اللہ بخش منگلو بروز بدھ ۱۸۸۲ء کو گوٹھ منگلہ (تحصیل گمبٹ ضلع خیر پورمیرس سندھ) میں تولد ہوئے تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم آبائی گوٹھ میں حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے مدرسہ دار الفیض سونہ جتوئی میں داخل ہوئے اور سراج الفقہاء مفتی اعظم حضرت علامہ ابو الفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہٗ سے استفادہ کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: آپ سلسلہ نقشبندیہ میں پیر عبدالغفار صاحب سے بیعت تھے۔ درس و تدریس: زندگی بھر درس  و تدریس سے وابستہ رہے کتب بینی کا انتہائی شوق تھا۔ جس کے سبب کافی تعداد میں کتابیں جمع کرلی تھیں۔ آج بھی چھ سات بوریاں کتابوں سے بھری ہوئی گھر کے ایک اسٹور نما جگہ میں بے یار و مددگار پڑی ہیں۔ افسوس اب ان کا کوئی قدردان نہیں رہا۔ اولاد: آپ نے دو شادیاں کی پہلی بیوی سے  ۱۔     عبدالحمید  ۔۔۔

مزید

ڈاکٹر حبیب الرحمن برق

ڈاکٹر حبیب الرحمن برق رحمۃ اللہ علیہ           حضرت ڈاکٹر حبیب الرحمن برق ابن حضرت حاجی محمد رمضان لدھیا نہ میں پیدا ہوئے اپنے وقت کے ممتاز فاضل سے علم حاصل کیا ، فرنگی محل (لکھنؤ) دیو بند ار جامعہ ازہر ، مصر کے فاضل تھے ۔ کچھ عرصہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بھی رہے ۔ عربی، فارسی، اردو اور انگریز ی میں ایم ۔ اے کیا ، پی ایچ ڈی کی ڈگری بی حاصل کی ، چاروں زبانون میں بلا تکلف گفتگو فرماتے۔طبقۂ مشائخ میں موجودہ دور میں اس قدر پڑھا لکھا شائد کوئی ہو، حضرت صوفی محمد حسین مراد آ بادی شیخ و مرشد شاہ سراج الحق چشتی کے مریدتھے لیکن تربیت ان کے مرید حضرت مولانا صوفی انور علی شاہ صاحب ( پیلی بھیت) نے فرمائی جو بفضلہ تعالیٰ ابھی تک بقید حیات ہیں ، آپ نے دنیا کے بہت بڑے علاقے کی سیا حت کی ۔ قیام پاکستان کے بعد لاکھوں روپے ی جائید اد و چھوڑ کر پاکستان تشری۔۔۔

مزید