/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(222)  تلاش کے نتائج

مولانا محمد عبداللہ جھنگوی

حضرت مولانا محمد عبداللہ جھنگوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عبد اللہ بن احمد یار (رحمہما اللہ تعالیٰ )۱۲،محرم ، ۱۵ ستمبر(۱۳۴۰ھ/ ۱۹۲۱ئ) کو لنگر انہ چک ۲۳۷،نزد محمد ی شریف ، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے ۔ محمدی شریف مین قرآن پاک پڑھنے کے بعد ابتدائی کتابیں پرھیں ، بعد ازاں بھیرہ ضلع سرگودھامیں مولانا سعید الرحمن ہزاروی سے علمی استفادہ کیا ، پھر موضع قفری (ضلع سرگودھا) میں مولانا خدا بخش سے درس نظامی کی آخری کتابیں حمد اللہ شرح لم ، مسلم الثبوت اور توضیح تلویح وغیرہ پڑھیں پھر کچھ عرصہ محمدی شریف جا کر پڑھتے رہے ، درس ھدیث کے لئیمرکش علم و عرفان بریلی شریف گئے اور حضرت شیخ الحدیث مولانا ابو الفضل سردار احمد قدس سرہ العزیزسے اکتساب فیض کیا ۔ سلسلۂ عالیہ چشتیہ میں شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی مدظلہ العالی کے مرید تھے۔ تکمیل علوم کے عد مدرسہ ضیاء شمس الاسلام ، سیال شریف ( ضلع۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی

حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی زین العابدین بن حضرت حافظ غیاث الدین تارک الدنیا بن حضرت قاضی رحیم الدین ، محلہ پہاڑ گنج شہر دہلی میں ۹ ذوالحجہ ۱۳۱۹ھ/۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے۔ آپ کے جد بزرگوار قاضی رحیم الدین شاہان مغلیہ کے ادوار سے محکمہ قضاء کے عہدے پر فائز تھے اور آپ کا خاندان ’’شاہی قاضی‘‘ کے نام سے موسوم تھا۔ آپ کے والد قاضی حافظ غیاث الدین بحالت جوانی میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے وصال کے وقت قاضی زین العابدین کی عمر صرف ڈھائی سال تھی۔ آپ کی نگہداشت اور پرورش آپ کی والدہ مکرمہ کے ظل عاطفت  میں انجام پذیر ہوئی۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم اردو و حفظ قرآن کی سعادت بعمر گیارہ سال میں حافظ عبدالقادر سے حاصل کی۔ دارالعلوم فتحپوری دہلی کے ’’شعبہ فارسی‘‘ میں داخلہ لیا۔ جناب من۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج عبدالہادی بن محمد سعید شر بلوچ گوٹھ نگر خان شر تحصیل فیض گنج ضلع خیر پور میرس میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۹۵ء کو تولد ہوئے۔ چھ ماہ کی عمر میں والد صاحب انتقال کر گئے ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر و سان خان کی کفالت میں تعلیمی مراحل طے کئے ۔ تعلیم و تربیت : مولانا رحمت اللہ شر آپ کے چچا زاد بھائی تھے اور حضرت شیخ طریقت حافظ محمد صدیق قادری ؒ بانی درگاہ بھر چونڈی شریف کے مرید و مستفیض تھے۔ مولانا صاحب ان دنوں ضلع بدین کے گوٹھ میں میاں محمد عثمان کے مدرسہ میں مدرس تھے ۔ مولانا رحمت اللہ نے عبدالہادی کو اسی مدرسہ میں داخل کر کے خود تعلیم دی ۔ وہیں ناظرہ قرآن حکیم ، فارسی میں سکندر نامہ اور عربی میں صرف بہائی تک تعلیم حاصل کر چکے تو آپ کے استاد محترم مولانا رحمت اللہ کی طبیعت نا ساز ہو گئی جس کے سبب گھر واپس چلے گئے او رعلالت کے بعد ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ نوری عبد الحمید ملا حویش

حضرت علامہ شیخ نوری عبد الحمید ملا حویش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

ضیاءالدین احمد قادری مدنی ، شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ

 ضیاءالدین احمد قادری مدنی ، شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ اسمِ گرامی:    ضیاء الدین احمد۔تاریخی نام:    احمد مختاراَلقابات:      قطبِ مدینہ، ضیاء المشائخ، ضیاءالملت،شیخ العرب والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنّت،مشہورہیں۔نسب:          سلسلۂ نسب اس طرح ہے:شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اَجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی﷫ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کا سلسلۂ نسب کئی واسطوں سے حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن﷜ بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق ﷜ سے ملتا ہے۔ اس لحاظ سے آپ ﷫ ’’صدّیقی‘‘ ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)  ولادت:حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ب۔۔۔

مزید

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا کریم بخش نقشبندی

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا کریم بخش نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء مولانا کریم بخش بن اللہ ڈنہ بن کریم ڈنہ دایو گوٹھ جروار نزد ریلوے اسٹیشن بھر گڑی تحصیل شہداد کوٹ ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتداء تعلیم گوٹھ چانڈ کا نزد لاڑکانہ میں حاصل کی۔ بعد ازاں گوٹھ صدر جی بھٹیون ( ضلع خیر پور میرس ) کے مشہور عالم و بزرگ مولانا محمد موسیٰ کلہوڑو سے تعلیم حاصل کی ۔ (مولانا محمد موسیٰ کا مزار اسی گوٹھ میں واقع ہے) اعلیٰ تعلیم گوٹ آگانی ( ضلع لاڑکانہ ) کے مدرسہ نعیمیہ می رئیس العلماء مولانا مفتی محمد صالح نعیمی بھٹو سے حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ مولانا اللہ ڈنہ سھتو سعید پوری ( ضلع خیر پور ) اور حضرت علامہ مفتی اللہ ڈنہ جمارانی مدظلہ ، آگانی میں آپ کے ہم سبق تھے۔ بیعت : آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت پیر عبدالرحمن فضلی ( مدیئجی ضلع شکار پور ) سے دست بیعت ہوئے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری محمد طفیل نقشبندی

حضرت مولانا قاری محمد طفیل نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاری محمد طفیل نقشبندی بن حاجی عبدالرحمن ۱۹۰۵ء کو امر تسر (پنجاب ، انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حاجی عبدالرحمن نقشبندی مجددی جماعتی ، امیر ملت حضرت مولانا پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری رحمۃ اللہ علیہ (علی پور شریف ضلع نارووال ، پنجاب) کے مرید اور خلیفہ تھے۔ حیدرآباد (سندھ) میں ان کا وصال ہوا اور وہیں مدفون ہوئے۔ جدامجد حاجی اللہ رکھا جنت المعلیٰ قبرستان مکہ مکرمہ میں مدفون ہوئے۔ تعلیم و تربیت : قاری صاحب نے دس سال کی عمر میں ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم قاری کریم بخش شاگرد قاری عبدالخالق سہارنپوری ، قاری خدا بخش اور قاری ظفر علی سے حاصل کی۔ روایت حفص قاری عبدالرزاق لکھنوی سے حاصل کی ۔ جنگ جرمن (۱۹۳۹ء سے لے کر ۱۹۴۱ء تک) کے عرصے میں قاری صاحب حرمین شریفین میں رہے اور مدینہ من۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبد الرحمن سلہٹی

حضرت مولانا عبد الرحمن سلہٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بنگال کے مشاہیر علماء تھے، اپنے بڑے بھائی حضرت مولانا عبد القادر سے کسب علوم کیا، آپ کی ساری زندگی تدریس وتصنیف اور وعظ و تذکیر میں گذری، اس دیار میں آپ نے مولوی اسماعیل کی تحریک کا انسداد کیا۔۔۔۔

مزید

حضرت علامہ اسماعیل بن اسماعیل الزین بالفمی

حضرت علامہ اسماعیل بن اسماعیل الزین بالفمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید