اتوار , 13 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

حضرت خواجہ ابو محمد چشتی

حضرت خواجہ ابو محمد چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آں از قید زمان ومکان آزاد، ومدام دروصل دوست خرم وشاد، خوکردہ جمال محمدی، پروردہ کمال احمدی، منزہ از طمطراق زیب وزشتی، ولی مادرازد، حضرت خواجہ ابو محمد چشتی قدس سرہٗ کرامات وخوارق میں مشہور اور نسبت تجلیات ذات میں معروف تھے۔ آپ بڑے بلند مرتبہ بزرگ اور عظیم الشان درویش تھے۔ آپ کا لقب ناصح الدین ہے۔ آپ اپنے والد ماجد حضرت خواجہ ابو احمد چشتی قدس سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرا لاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ذوق وشوق اور غایت مجاہدہ کی وجہ سے نماز معکوس ادا کرتے تھے۔ آپ کے گھر میں ایک کنواں تھا جس میں لٹک کر آپ یہ نماز ادا کرتے تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ چار ماہ حمل کے بعد آپ اندر سے کملہ طیبہ کی آواز سنتی تھیں۔ ایک دن میں اس کےو الد کے ساتھ بیٹھی تھی۔ انہوں نے میرے حمل کی طرف مخاطب ہوکر فرمایا السلام علیکم یا ولی اللہ وخلیفتی (السلام علیکم ولی۔۔۔

مزید

حضرت قاسم بن قطلوبغا

حضرت قاسم بن قطلوبغا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           قاسم بن قطلو بغا قاہرہ میں ۸۰۲ھ میں پیدا ہوئے،ابو العدل کنیت زین الدین لقب تھا۔اپنے وقت کے امام،فقیہ،محدث،علامہ،جامع علوم و فنون، استحضار مذہب میں کامل،مناظرہ اور اسکات خصم میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔آپ صغیر سن ہی تھے کہ آپ کا باپ فوت ہوگیا پہلے آپ قرآن شریف اور چند کتابیں حفظ کر کے مدت تک خیاطت کا کام کرتے رہے پھر تحصیل علم میں مشغول ہوئے چنانچہ علم حدیث کا ھافظ ابنِ حضر عسقلانی اور سراج قاری الہدایہ اور ابنِ ہمام سے حاصل کیا اور دیگر علوم تاج احمد فرغانی نعمانی قاضی بغداد اور عزبن عبد السلام بغدادی یہاں تک کہ جتنا ان سے پڑھا تھا اس سےزیادہ ان سے سنا اور آپ سے سخوای شافعی صاحبِ ضوء اللماع نے تلمذ کیا۔تصنیفات آپ کی فقہ و حدیث میں ستّر کتب سے زیادہ شمار کی گئی ہیں جن میں سے شرح مصابیح السنہ،حاشیہ ف۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ جمال لاہوری

حضرت سید شاہ جمال لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ حسینی سادات میں سے تھے،شجرہ مرشدی آپ کا حضرت بہا ء الدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ سے اس طرح ملتا ہے کہ حضرت شاہ جمال مرید شیخ ککو ابیگ رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ شاہ صد رالدین کے رحمتہ اللہ علیہ، وہ حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت سری سقطی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ حضرت حبیب عجمی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ حضرت داؤد طائی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کے اور وہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہ کے۔آپ نہایت جامع کمالات بزرگ تھے،ہز ارہا غیر مسلم آپ کے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی

حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی رحمۃ اللہ علیہ مولانا شاہ عبد الباقی بن مولانا علی محمد بن مولانا محمد معین بن مُلا محمد مبین ۱۲۸۶ھ میں فرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مولانا سید عبد الحئی چاٹگامی، مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی، مولانا سید عین القضاۃ مولانا فضل اللہ بن نعمت اللہ فرنگی محلی، مولانا محمد نعیم بن عبد الحکیم سے اخذ علوم کیا، اور حضرت مولانا شاہ عبد الرزاق بن مولانا شاہ جمال الدین سے بیعت کی، ایک مدت تک فرنگی محل میں درس و تدریس میں مشغول رہے، پھر حرمین شریفین کا سفر کیا، حج کے بعد مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کی اور ملا نظام الدین بانی درس نظامی کی یاد میں مدرسہ نظامیہ قائم کیا، اور پوری توجہ سے تدریس کے کام میں مصروف ہوئے، نظام حیدر آباد میر عثمان علی مرحوم کی طرف سے مدرسہ کا وظیفہ مقرر تھا۔ سلطنت ہاشمی کے سقوط کے بعد آپ سخت آزمائش میں مبتلا ہوگئے، نجدی حکو۔۔۔

مزید

مفتی عبد الحمید قادری

مفتی عبد الحمید قادری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: مفتی عبدالحمید قادر ۔والد کا اسمِ گرامی: استاذ الحفاظ حافظ عبد المجیدقادری رحمۃ اللہ علیہ۔ تاریخِ ولادت: حضرت مولانا مفتی عبد الحمید قادری  1319ھ،مطابق 1901ء میں قصبہ "آنولہ"(ضلع بریلی ۔ یو ۔ پی انڈیا)میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: قرآن پاک والد ماجد سے حفظ کیا ، فارسی اور عربی کی ابتداء کتابیں مونانا برکت اللہ اور مولانا رحیم بخش  سے پڑھیں ، بعد ازاں بریلی شرف جاکر مولانا رحم الٰہی، مولانا عبد العزیز خاں ، مولانا عبد المجید آنو لوی ، اور حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی ۔ سیرت وخصائص: مدرسِ اہلسنت،مفتیِ اہلسنت ،استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحمید قادری  رحمۃ اللہ علیہ۔آپ نے کچھ عرصہ بریلی شریف میں سلسلۂ درس و تدریس جاری رکھا ، بعد ازاں جامعہ حنف۔۔۔

مزید