اتوار , 13 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(9)  تلاش کے نتائج

حضرت خواجہ محمد حامدتونسوی

حضرت  خواجہ محمد حامدتونسوی  رحمتہ اللہ علیہ نام نامی اسم گرامی محمد حامد، بتا ریخ ۲۵ ذلقیعد (۱۲۹۲ ھ) یوم شنب عالم کو اپنے جما ل جہاں آرءا سے روشن پر نور فرمایا پیر خانہ میں پیدا ہو ئےپیر وں کی آغوش میں پر ورشں اور تر بیت پا ئی، اپنے جدا مجد خواجہ خواجگان حضرت خواجہ اللہ بخش صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے مطلوب سر اپا ناز تھے۔ذوالحجہ (۱۳۲۳ ھ) بحکم وصیت پیر دست گیر پیران چشت کی مستند پر جلوہ افروز ہو کر حق و ہدایت وار شاد اپنے پاک آباؤاجداد کی طرح ادا فر ما کر شب سہ شنبہ ۲۳ ، ذوالحجہ (۱۳۴۹ ھ) مغرب کےبعد وصال فرمایا ،رضی اللہ تعالی عنہ۔ شیخ محمد حامد مرحوم آپ کی تاریخ وفات ہے۔۔۔۔

مزید

حضرت محمد خدا یار چشتی

حضرت محمد خدا یار چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابوالحسن علی بن ادریس یعقوبی

حضرت ابوالحسن علی بن ادریس یعقوبی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی

حضرت شیخ صدرالدین عارف سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا نام صدر الدین، لقب  عارف،کنیت ابو الغانم تھا اور  آپ شیخ الاسلام بہاؤ الدین زکریاملتانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کے صاحبزادے تھے۔ بیعت وخلافت: آپ نے اپنے والد کے دستِ حق پرست بیعت کی اور والد نے آپ کو خلافت بھی عطا فرمائی۔ سیرت خصائص:حضرت صدر الدین عارف سہروردی علیہ الرحمہ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ اوصافِ جملیہ کے حامل تھے ۔آپ نے اپنے والد کے زیرِ سایہ تربیت و نشونما پائی۔آپ بحرِ معرفت میں ایسے مستغرق تھے کہ بعض اوقات آپ کو اپنی خبر نہ ہوتی تھی ۔ترک وتفرید میں یگانہ روزگار تھے۔پرہیزگاری،جود وسخا،لطف وبخشش،مہمان نوازی آپ کی خصوصیات تھیں۔والد کے بعد مسند پر متعین ہوئے، بہت سے اولیاء اللہ آپ کے سلسلہ اردات میں منسلک ہوئے۔ ان کے ایک مرید خواجہ ضیاءالدین نے ان کے ملفوظات کو جمع کر کے اس کا نام "کنوز الفوائد" رکھا تھا۔۔۔

مزید

حضرت مولوی سعد الدین صادق

حضرت مولوی سعد الدین صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مولوی سعد الدین[1]صادق بن مولوی امان اللہ شہید: ۱۱۲۷؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے والد ماجد سے علوم حاصل کر کے مسندِ افادت پر متکی ہوئے اور اکثر مباحثات میں اپنے ہمعصروں پر غالب رہے،بعد ۳۸روز شہادت والد ماجد کے ۳۲؍ ماہ ذی الحجہ ۱۱۵۱؁ھ میں وفات پائی اور اپنے باپ کے پاس مدفون ہوئے۔  1۔ کشمیری نزہت الخواطر‘‘ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم، علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم،  علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ  علیہنام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ  محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن ِ پاک ختم کیا۔اردو،فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم والدِ گرامی ہی سے حاصل کی، بعدازاں جامعہ قومیہ میرٹھ میں داخل ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔آپ نے علومِ عربیہ کی تکمیل کے بعد علومِ جدیدہ کی تحصیل کا ارادہ کیا۔ اولاً اٹا وہ ہائی اسکول اور بعد میں میرٹھ کالج کے اندر انگریزی علوم کی تحصیل فرمائی۔ ۔۔۔

مزید

منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر

 منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر (ساہیوال پنجاب) پیکرِ عشقِ رسالت حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد شاہ صاحب ہاشمی بن حضرت مولانا چراغ علی شاہ ۲۴؍ رجب المرجب ۱۳۳۹ھ / ۱۵؍ دسمبر ۱۹۳۰ء میں موضع چوہان ضلع فیروز وپور (انڈیا) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ نسباً ہاشمی ہیں اور آپ کا سلسلۂ نسب چالیس واسطوں سے سیّد امام مسلم رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد ماجد مولانا چراغ علی شاہ مستند عالم ہونے کے علاوہ طبیب بھی ہیں۔ علم الانسان میں کافی دسترس حاصل ہے۔ ’’بدر قریش‘‘ آپ کی مشہور تالیف ہے۔ جلال آبادی کی مرکزی جامع مسجد میں خطیب رہ چکے ہیں۔ آپ نے فارسی اور صرف کی کتب (مکمّل) اپنے والد ماجد سے ہندوستان میں ہی پڑھیں اور پھر جلال آباد غربی فیروز آباد کے مدرسہ امداد العلوم میں پڑھتے رہے۔ تقسیم ہند کے وقت جب پاکستان کی طرف ہجرت کر کے ضلع ساہیوال کے موضع ڈھپئی میں سکونت اختیار کی۔۔۔

مزید

بشیر احمد فردوسی گولڑوی، استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی حافظ

استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی حافظ بشیر احمد فردوسی گولڑوی۔۔۔

مزید

رضا محمد عباسی قادری، علامہ مولانا صوفی

حیدرآباد کے معروف عالم دین سابق مدرس و فاضل ام المدارس دارالعلوم احسن البرکات ٹرسٹ حیدرآباد استاذ العلماء تلمیذ خلیل العلماء حضرت علامہ مولانا صوفی رضا محمد عباسی قادری علیہ الرحمہ وصال  بروز منگل 9 جون 2026مطابق 23 ذالحج 1447 ھ کو وصال ہوا۔۔۔۔

مزید