ابومجیبہ الباہلی،ایک روایت میں عمِ مجیبہ ہے،ابوموسیٰ کے مطابق یہ ان لوگوں میں ہیں،جن کانام معلوم نہیں ہوسکا،ابوعمرکہتے ہیں،میں انہیں نہیں جانتا،ابوعمراورابوموسیٰ نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیاہے،جنہوں نے اپنے والد سے روایت کی۔ ۔۔۔
مزید
ابوالمنیذریاالمنتذر،جعفر نے ان کا ذکراسی طرح کیاہے،ہم پیشتر ازیں المنتذرکے ترجمے میں علماء کے اختلاف کا ذکرکرآئے ہیں۔ ۔۔۔
مزید
ابونضیربن تیہان بن مالک جوابوہیثم بن انصاری اوسی کے بھائی تھے،ہم ان کا نسب ان کے بھائی کے ترجمے میں بیان کریں گے،غزوہِ احد میں شریک تھے،ابوعمر نے طبری سے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابونضر،غزوہِ خیبر میں شریک تھے،اوران کانام ان میں شامل ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہےکہ میں اس سے زیادہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا،اورابنِ ہشام نے ان کا ذکران لوگوں میں کیاہے،جنہیں حضورِاکرم نے خراجِ خیبر میں خصوصی امداد فرمائی تھی،لیکن ابن ہشام بھی ان کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ۔۔۔
مزید
ابوالنجم،حسن بن سفیان نے ان کا ذکرکیاہے،ان کی حدیث ابن لہیعہ نے کعب بن علقمہ سے روایت کی کہ ابوالنجم نے حضورِاکرم سے سُنا،آپ نے فرمایا،جلدہی میری امت میں ایک ایسا آدمی پیداہوگا، جوبڑا خناس ہوگا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابونجیح،عمرو بن عبسہ،ان کا ذکر پیشترازیں بابِ عین میں مذکورہوچکا ہے،ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے، اور یہ اول الذکر ہی ہیں۔ ۔۔۔
مزید
ابوقیس بن معلی بن بوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن جثم بن خزرج،انصارکا ایک ذیلی قبیلہ ہے،بقول ابن کلبی غزوہ بدر میں شریک تھے۔ ۔۔۔
مزید
ابوقرہ رضی اللہ عنہ بن معاویہ وہب بن قیس بن حجرالکندی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورشریفی تھے،یہ ہشام بن کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوقریع حجتہ الوداع میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے ساتھ ساتھ تھے،ان کی حدیث طالب بن قریع نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
ابوالقاسم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مولیٰ تھے،ان سے ابوجہم کوفی نے روایت کی ہے،ان سے مروی ہے کہ جب خیبرفتح ہوا،توبعض صحابہ نے تھوم کھالیا،حضورِاکرم نے فرمایا،جس شخص نے یہ سبزی کھائی ہے،وہ اس وقت تک مسجد میں داخل نہ ہو،جب تک اس کے منہ سے بُوختم نہ ہوجائے، تینوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید