حضرت ابو الشرف شاہ پیر محمد اشرف سلونی وجدانی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزیدحضرت ابو الحسن علاؤ الدین علی بن بلبان مرتِّب ِ معجم طبرانی و صحیح ابن حبان علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی: ابو الحسن کنیت اور علاء الدین لقب تھا۔ اصول و فروع میں بڑے متجر،عدیم النظیر،فقید المثیل،فقیہ،نحوی،محدث،حسن الذاکرہ تھے،اصول و فقہ کوعلاء قونوی اور شمس الدین ابی العباس احمد سروجی اور صدر الامین محمد بن عبدا خلاطی سے اخذ کیا اور حدیث کو دمیاطی و محمد بن علی بن صاعد اور ابن عسا کرو غیر ہم سے سنا اور نحوابی حیان سے پرھی یہاں تک کہ اصول و مذہب میں مقدم اور نحو میں متقن ہوئے۔کتاب صحیح ابنِ حبان اور کتاب معجم الطبرانی کو ابواب پر مرتب کیا،جامع کبیر کی شرح تصنیف کی اور خلاطی کی تلخیص جامع کبیر کی بھی تحفۃ الحریص نام ایک بڑی شرح تصنیف کی اور رسول اللہﷺکی سیرت لطیفہ اور ایک کتاب جامع مسائل مناسک میں تالیف کی۔آپ ۶۷۵ھ میں پیدا ہوئے اور ۷؍ماہِ شوال ۷۳۹ھ کو قاہرہ میں فوت ہوئے۔’۔۔۔
مزیدآپ حضرت خواجہ مرعشی کے خلیفۂ اعظم تھے امین الدین لقب رکھتے تھے، مشائخ عصر میں بلند رتبہ اور عالی مقام رکھتے تھے،فقر میں بلند درجات اور ارفع مقام حاصل تھا، سترہ سال کی عمرمیں ظاہری علوم سے فارغ ہوگئے اور ایک کامل دانشور کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔ ہر روز دو بار ختم قرآن فرمایا کرتے تھے مجاہدہ و ریاضت میں بے مثال تھے ایک دن اللہ کی محبت میں زار و قطار رو رہے تھے آواز آئی ہبیرہ، ہم نے تمہیں بخش لیا ہے، حصول مقامات کے لیے حذیفہ مرعشی کے پاس جاؤ آپ خواجہ مرعشی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مرید ہوئے، مگر مرید ہونے سے پہلے آپ نے تیس سال ریاضت شاقہ میں گزارے پھر ایک ہفتہ میں ہی مقام قرب نصیب ہوگیا، ایک سال بعد خرقۂ خلافت ملا، جس دن سے خلافت ملی شکر اور نمک کھانا بند کردیا لذیذ کھانے ترک کردیے، اس قدر روتے کہ بعض اوقات حاضرین کو اندیشہ ہوتا کہ آپ فوت ہوجائیں گے، آپ کی ساری زندگی ایک صومعہ میں گزری ک۔۔۔
مزیدحضرت شاہ کمال کیتھلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شاہ کامل کتھیلی مقتدائےراہ دین ہیں۔ خاندانی حالات: آپ بغدادکےایک معززخاندان سےتعلق رکھتے ہیں۔ والد: آپ کےوالدماجدکانام سیدمحمدعمرہے،وہ حافظ بھی تھےاورحاجی بھی تھے،وہ کامیاب طبیب ہونے کےعلاوہ ایک عالم بھی تھے۔ ولادت: آپ نے۷شوال ۸۳۵ھ کواس عالم کوزینت بخشی۔ نام: آپ کانام کمال ہے۔ القاب: آپ کےالقاب"سلب احوال"اور"لال ریال"ہیں۔ پیشین گوئی: حضرت فضیل قادری آپ کےیہاں تشریف لائے،آپ کو دیکھ کربہت خوش ہوئےاورآپ کے والد سےآپ کےمتعلق فرمایاکہ۔ ہادیٔ کامل ولیٔ عادل تمہیں ودیعت ہواہے،اس کی تربیت صحیح طورپرکیجئےکیونکہ یہ بچہ اولیاءکے زمرے میں مراتب عالیہ پرفائزہوگا،اس کی پروازسدرۃ المنتہیٰ تک ہوگی،اس کاعلم وسیع ہوگااور عمردرازہوگی۔ ابتدائی زندگی: بچپن ہی سےآپ میں ترک وتجریدکےآثارنمایاں تھےاوربچوں کی طرح کھیل کود میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔جنگلوں میں۔۔۔
مزید