حضرت علامہ لمعان الحق انصاری لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزیدحضرت قاضی سید عبدالملک شاہ اجمل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قاضی سیدعبدالملک المعروف بہ شاہ اجمل کئی سلسلوں سےوابستہ تھے۔آپ سلسلہ چشتیہ جہانیہ وقادریہ وسہروردیہ میں حضرت سیدجلال الدین بخاری المعروف بہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت کےمریداورخلیفہ تھے۔آپ نےحضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی سےبھی خرقہ خلافت پایا۔ حضرت قاضی شیخ قوام الدین دہلوی کوحضرت نصیرالدین چراغ دہلی کامریداورخلیفہ ہونےکا شرف حاصل تھا۔ وفات: آپ نے۲۵رمضان۸۶۴ھ کووفات پائی۔آپ کامزاربہرائش میں مولوی شاہ نعیم اللہ کےمزار کےقریب واقع ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)۔۔۔
مزیدابو العباس حضرت علامہ احمد بن محمد الازرعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابو العباس احمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابی عبداللہ محمد بن ابراہیم بن ابراہیم بن داؤد بن حازم الاسدی الاذرعی: امام،مفتی قاضی اور فقیہ تھے۔جامع حاکمی میں رہے۔۲۵؍رمضان ۷۴۱ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزیدحضرت علامہ قاضی لعل محمد مٹیاری علیہ الرحمۃ بحر العلوم علامہ قاضی لعل محمد مٹیاروی استاد العلماء والفضلاء علامہ قاضی لعل محمد، مٹیاری (ضلع حیدر آباد سندھ) میں ۲۹، شوال ۱۲۷۴ھ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مٹیاری میں تعلیم و تربیت حاصل کی، آپ کی خوشی نصیبی کہئے کہ ان دنوں مٹیاری میں رئیس العلماء حضرت علامہ حسن اللہ صدیقی (پاٹ شریف ) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے، اور آپ نے خوب ان سے استفادہ کیا۔ ( سندھ جا اسلامی درسگاہ ص ۴۱۳ ص۴۰۰) قاضی صاحب نے میاں عبدالولی مٹیاروی سے بھی تعلیم حاصل کی جو کہ بے نظیر عالم ، عظیم فقیہ ، مخدوم محمد مٹیاروی کے شاگردار شد تھے اور وہ مخدوم عبدالکریم مٹیاروی بن مخدوم محمد عثمان مٹیاروی سے ، مخدوم عبدالکریم اپنے والد محترم سے جو کہ عالم اور فقیہ تھے، فقہ کی جزئیات پر عبور رکھتے تھے اور اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ وہ نصر پور کے مشہور عالم ، محدث ، فقیہ صوفی ن۔۔۔
مزید