حضرت مولانا شاہ خیر الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانا شاہ خیر الدین دہلوی۔لقب:امام العلماء،شیخ العرب والعجم،مہلک الوہابیین،تخلص:خیوری۔والدکااسم گرامی:مولانا شیخ محمد ہادی دہلوی بن مولانا شیخ محمد احسن،شاگرد رشید مفتی صدرالدین آزردہ۔ مشہورعالم ومدرس مولانا منورالدین دہلوی (تلمیذ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی)آپ کےنانا محترم ہیں،مولوی اسماعیل دہلوی کی کتاب"تفویۃ الایمان" کا ردشاہ صاحب کےحکم پر سب سےپہلے آپ نےہی فرمایاتھا۔مولانا خیرالدین کی اہلیہ محترمہ مفتیِ مدینہ منورہ شیخ محمد علی بن ظاہر الوتری کی بھانجی تھیں،آپ مکۃ المکرمہ کےآخری محدث تھے،آپ کےبعداس درجےکاکوئی محدث میں پیدانہیں ہوا۔مولانا خیرالدین علیہ الرحمہ صدیقی النسب تھے،اورہندکےممتاز علمی گھرانےسےتعلق رکھتے تھے۔(تذکرہ علمائےاہلسنت:85/مقدمہ رسائل علامہ خیرالدین دہلوی:12) تاریخِ ولادت: آپ ک۔۔۔
مزیدحضرت شیخ ابوا لحسن علی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: علی بن عبداللہ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:امام الاولیاء،قطب الزمان،بانیِ سلسلہ عالیہ شاذلیہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ سید ابوالحسن علی شاذلی بن سید عبداللہ بن سید عبدالجبار بن سید یوسف بن سید یوشع بن سید برد بن سید بطال بن سید احمد بن سید محمد بن سید عیسیٰ بن سید محمد بن سید امام حسن مجتبیٰ بن سیدنا علی المرتضی ٰ کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم۔اس لحاظ سے آپ حسنی سید ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت593ھ،مطابق 1197ء،کوبمقام قصبہ"غمار"مراکش،مغرب میں ہوئی۔وہاں سےقصبہ"شاذلہ"تیونس کی طرف رہائش اختیار کی ،اسی کی نسبت سے"شاذلی"کہلاتےہیں۔ تحصیلِ علم: ابتدائی بنیادی تعلیم اورحفظ قرآن مجید اپنےقصبے"غمارہ"میں حاصل کی،پھرشاذلہ میں تحصیلِ علم کیا۔شاذلہ سے"فاس"کی طرف مزید حصول علم کےلئےسفرکیا۔یہاں تمام &۔۔۔
مزیدبحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام عبدالعلی کنیت ابوالعباس،لقب"بحرالعلوم" سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ)۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1144 ھ، لکھنؤ میں پید اہوئے۔ تحصیلِ علم: سترہ سال کی عمر میں تمام علوم ِنقلیہ وعقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرامی سے فرمائی ۔والد ِگرامی کے وصال کے بعد ان کے تلمیذِ رشید مولانا کمال الدین سہالوی (متوفیّٰ 1175ھ) سے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ بیعت وخلافت: آپ کا قول ہے کہ مجھےعالم ِرؤیا(خواب)میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زیارت ہوئی ،اور آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھےبیعت کیا اورتعلیم وارشاد ِطریقت کا حکم دیا ۔پس میں خاص آپ کا مرید ہوں اور صرف آپ کے و۔۔۔
مزیدبہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین بن محمد بن حسین بلخی بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت 25/ربیع الآخر623ھ،مطابق ماہ اپریل/1226ءکو"لارندہ"میں ہوئی، جسےاب"قرامان"کہتےہیں۔ قرامان یہ قونیہ شریف سے100کلومیٹرجنوب میں واقع ترکی کاایک مرکزی شہرہے۔ تحصیل علم:ابتدا ہی سے دانائے امت مولانا جلال الدین رومی ان پر خاص لطف و عنایت روا رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے بارہا اس توجہ اور مہربانی کا ذکرفرماتےتھے۔۔۔
مزیدشہید حضرت علامہ مولانا عبد الکریم نقشبندی صاحب علیہ الرحمۃ آج سے بارہ برس قبل حضرت کو بعد نماز عصر روزے کی حالت میں شہید کردیا گیا۔۔۔۔
مزیدحضرت مولانا شاہ عبد الباری فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالباری۔لقب:امام العلماء،فرنگی محلی،لکھنوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ عبدالباری بن حضرت شاہ مولانا عبدالوہاب بن حضرت مولاناشاہ محمد عبدالرزاق بن مہلک الوہابیین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الدین فرنگی محلی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ،مطابق 1878ءکو"فرنگی محل" لکھنؤ(ہند)میں ہوئی۔ تحصیل علم:حضرت مولانا شاہ عبد الباقی فرنگی محلی مدنی علیہ الرحمۃ سے اکثر علوم کا درس لیا، چند کتابیں حضرت مولانا عین القضاۃ حیدر آبادی ولکھنوی تلمیذ مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھیں۔1322ھ میں حرمین طیبین کا سفر کیا۔ اور حج کے بعد مدینہ طیّبہ میں حضرت علامہ سید علی بن ظاہر الوتری المدنی اور شیخ الدلائل علامہ سید امین رضوان اور علامہ شیخ سید احمد برزنجی مدنی اور حضرت شیخ المشائخ ۔۔۔
مزیدحضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن الحاج صوفی غلام قادر انڑ گوٹھ نو آباد (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) میں 11،اکتوبر 1915ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں ہوئی۔ والد ماجد دیندار ، صوفی منش، خدا رسیدہ درویش اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ صوفی غلام قادر دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے اسی جذبہ کے تحت گوٹھ میں دینی مدرسہ قائم کر رکھا تھا، جہاں حضرت مولانا غلام محمد شاہانی (جو کہ علم معقول و منقول کے ماہر استاد تھے) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے۔ صوفی حمید اللہ نے پہلے مولاناغلام محمد سے تعلیم حاصل کی۔ اجمیر شریف (انڈیا)سے حضرت مولانا علامہ عبداللہ (جو کہ علم منطق کالم اور فلسفہ کے ماہر استاد تھے) کو مدعو فرما کر مدرسہ مدرس مقرر کیا، ان کی خدمت میں بھی رہ کر اکتساب فیض کیا۔ اس کے بعد بیڑو چانڈیو (گوٹھ) کی درسگاہ م۔۔۔
مزیدحضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عزیز اللہ الحبوی ، لاڑکانہ اور خیر پور میرس کے نامور عالم ، اعلیٰ منتظم ، بیدار مغز استاد اور باصلاحیت سیاسی کارکن تھے ۔ گوٹھ مسوحب ( تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں حبیب اللہ ڈیتھو کے گھر کے رجب المرجب 1370ھ کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت پرائمری تعلیم آبائی گوٹھ مسوحب میں حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کے والد نے گوٹھ آگانی (تحصیل لاڑکانہ ) کے مدرسہ نعیمیہ میں داخل کرایا۔ جہاں حضرت علامہ مفتی محمد صالح نعیمی کے ہاں تعلیم پائی درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں رئیس العلماء حضرت علامہ تقدس علی خان بریلوی کے ہاں دورہ حدیث شریف پڑھا ۔ اس کے بعد جامعہ اویسیہ رضویہ بہاولپور میں شیخ القرآن علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی قادری رضوی مدظلہ العالی کے ہاں دورہ تفسیر القرآن پڑھا ۔ اور ج۔۔۔
مزیدحضرت اخون پنجو بابا افغان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید عبدالوہاب المعروف آخوند پنجوبابا نام و نسب:آپ کا نام سید عبدالوہاب ہے۔اور والد کا نام سید غازی باباہے۔ جن کے ہاں آپ 945ھ میں موضع الکائے علاقہ یوسفزئی پیدا ہوئے آپ آخوند پنجو باباکے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کو کتب تاریخ و سیر میں شیخ پنجو سنبھلی لکھتے ہیں۔ نیز آپ بھی اپنی نسبت سنبھل سے کرتے، آپ کے آباؤاجدادوہاں سے ہی آئے تھے ، اسی لئے آئین اکبری میں شیخ ابو الفضل نے (جو کہ جلال الدین اکبر کا وزیر تھا) آپ کو شیخ پنجو سنبھلی لکھا ہے۔ تحصیلِ علم:آپ علم لدنی رکھتے تھے ۔ مگر پھر بھی ظاہر ی طور پر آپ نے علوم ظاہری سے فراغت حاصل کی۔ موضع چوہا گجر میں ان دنوں ایک بڑے عالم دین قاضی تھے ۔ ان کی خدمت میں پہنچ کر علوم متداولہ کو پڑھا ۔اس کے بعد ہندوستان تشریف لے گئے اور کافی عرصہ تک علماء سے پڑھتے رہے۔ ان ایام میں آپ زیادہ عرصہ روہیل کھنڈ میں مقیم رہے۔۔۔
مزیدمولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور قوت حافظہ سنِ بلوغت کو پہنچنے سے قبل ہی حافظ بنادیا۔ حالانکہ اس دوران مولانا حاجی مبین الدین علیہ الرحمہ کو والدہ ماجدہ کے سایہ عاطفت سے محروم ہونا پڑا اور اس کی وجہ سے چند سال تک تعلیمی مشاغل کا تسلسل باقی نہ رہ سکتا۔ شفقت مادری سے محرومی، اور مالی حالت کی ابتری کی وجہ سے مولانا حاجی مبین الدین کو بچپن میں بہت سے مسائل ومصائب ۔۔۔
مزید