حضرت شیخ علی انور کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی علی انور بن علی اکبر بن حیدر علی تھا۔ تاریخِ ولادت: شیخ علی انور کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 ربیع الآخر 1299ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: بہت کم عمری میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اس کے بعد اپنے والد کے چچا شیخ تقی علی کے پاس تحصیل علم کرنے لگے اور طویل مدت تک ان کے ساتھ ہی رہے، یہاں تک کہ بہت سے علوم و فنون میں اللہ نے ان کے نام کو اونچا کیا۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ اپنے والد کے مرید و خلیفہ مجاز بنے۔ سیرت وخصائص: محترم عالم، فقیہ علی انور علوی، حنفی، کاکوروی، متصوف علما ءمیں سے ہیں۔ علم کے میدان میں بہت نامور ہوئے اس لئے ایک عرصۂ دراز تک پڑھاتے اور فائدہ پہنچاتے رہے۔ آپ اپنے والد اور دادا کی مشیخیت کی گدی پر بیٹھے۔جس طرح آپ کے آباؤ اجداد نے اخلاص کے ساتھ اپنے شیخ کی گدی پر دین کی خد۔۔۔
مزیدقطبِ عالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نام شاہ عبد العزیز اخوند دہلوی بن مولوی حکیم الہٰی بخش بن حافظ محمد جمیل تھا(رحمۃ اللہ علیہم)۔لقب: قطب العالم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1211 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اخوند برہان صاحب سے قرآن ِ پاک حفظ کیا،فارسی کی درسیات اور شرح ملا جامی مولانا کریم اللہ دہلوی سے پڑھیں، مشکوٰۃ کا درس شاہ عبد العزیز محدث سے لیا اور دیگر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔ بیعت وخلافت: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ حضرت محمد غوث شہید قادری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکربیعت کا شرف حاصل کیا اور ان کے خلیفہ مجاز بھی بنے۔ سیرت وخصائص: قدوۃ العلماء، قطب العالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ ولئ کامل، صاحبِ کرامت، عالمِ طریقت وشریعت وحقیقت اورمرجعِ عوام کے ساتھ ساتھ علماء کے م۔۔۔
مزیدحضرت شاہ معروف خوشابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام و نسب: آپ کا نام نامی محمد معروف ابنِ شیخ موسیٰ بن شیخ مودود بن شیخ بدر الدین سلیمان بن شیخ الاسلام خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ ہے۔ لقب: مخدوم، مجمع البحرین۔ خطاب: شاہ صاحب۔ شاہ معروف کے نام سے مشہور تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے خلیفہ ثانی امیر المؤمنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ مقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت صوبہ پنجاب، نواحِ پاک پتن ،بستی چشتیاں میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام ظاہری وباطنی علوم اپنے والد ہی سے حاصل کی ۔ بیعت کوخلافت: آپ اپنے والد کے دستِ حق پرست پرسلسلہ چشتیہ میں بیعت ہوکر خرقہ خلافت بھی حاصل کیااور سلوک کے تمام مراحل والد کی نگرانی میں ہی طے کیا۔ حضرت مخدوم سید مبارک حقانی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے اجلہ خلفا ءسے بھی تھے اور سلسلہ قادریہ میں ان سے بیعت ہوکر قادر۔۔۔
مزیداستاذالعلماءمفتی خان محمدرحمانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نامِ نامی خان محمد بن الحاج اللہ بن فضل محمد عباسی ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: استاد العلماء مفتی خان محمد رحمانی بن الحاج اللہ اوبھایو عباسی گوٹھ فرید آباد (تحصیل میہڑ، ضلع دادو،سندھ ) میں 1929 ء کو تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم: خان محمد جب پڑھنے کے لائق ہوئے تو فرید آباد کے سندھی پرائمری اسکول میں داخل کرائے گئے۔ تعلیم کے ابھی ابتدائی دن تھے کہ آپ کو استاد العلماء حضرت علامہ مخدوم محمد عثما ن مہیسر رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ رہڑو شریف ( تحصیل میہڑ ) میں داخل کرادیا۔ جہاں مولانا عبدالحی مہیسر سے دوسرے لڑکے پورا پڑھ نہ سکے اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ کر چلے گئے لیکن خان محمد رحمانی شوق و ذوق سے مسلسل تعلیم حاصل کرتے رہے ۔ اور 1947ء کو فارغ التحصل ہوئے۔آپ نے مزید تعلیم ابو الفضل سردار احمد،عطا محمد بندیالوی اور عطاء المصط۔۔۔
مزیدحضرت علامہ ومولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا نام آفاق بن احسان اللہ بن شیخ محمد اظہر رحمہم اللہ ہے۔آپ کا نسب چھ واسطوں سے حضرت مجدد الفِ ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 1160 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: مولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواجہ ضیاء اللہ مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کی اور خرقہ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔تمام ظاہری وباطنی علوم بھی اپنے پیرومرشد سے حاصل کیے۔ سیرت وخصائص: حضرت شاہ آفاق رحمۃ اللہ علیہ متقی، پرہیزگا، عبادت گزار اور صاحبِ علم وعمل تھے۔درس تدریس، وعظ ونصیحت کی وجہ سے آپ کو خوب قبولِ عام ملا اور شہرہ آفاق ہوئے۔ دور دراز علاقوں سے لوگ آپ کے پاس دینی وشرعی رہنمائی حاصل کرنے آتے تھے۔آپ نہ صرف مرجع العوام تھے بلکہ خواص کے بھی مرجع تھے۔ عوام وخواص آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔آپ کے آس۔۔۔
مزید