ہیں پھربہزی ہیں۔بعض لوگ ان کا نام عبدہ بن خالد اور بعض عبیدہ بن خالد کہتے ہیں مگرعبید بہت صحیح ہےابوعبداللہ ان کی کنیت تھی یہ مہاجری تھے ان سے کوفیوں کے ایک گروہ نے روایت کی ہے ۔یہ کوفہ میں رہتےتھے۔جن لوگوں نے ان سے روایت کی ہے ان میں سعد بن عبیدہ اورتمیم بن سلمہ بھی ہیں یہ جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک تھے ہم کوعبداللہ بن احمد خطیب نے اپنی سندکے ساتھ ابوداؤدطیالسی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے سعید نے عمروبن مرو سے انھوں نے عمروبن میمون سے انھوں نے عبداللہ بن ربیعہ سلمی سے انھوں نے عبید بن خالد سلمی سے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوشخصوں کے درمیان مواخات کرادی تھی تو ان دونوں میں سے ایک تو رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قتل کیےگئےپھردوسرے نے انتقال کیاتولوگوں نے ان کے جنازہ کے نمازپڑھی نب۔۔۔
مزید
بن غانم بن عامربن عبداللہ بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب بن لوی قریشی عددی ہیں ان کی کنیت ابوجہم تھی خمیصہ۱؎ بیچاکرتے تھے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض توعبیداوربعض عامر بیان کرتے ہیں ہم ان کو انشاءاللہ تعالیٰ یہاں سے زیادہ کنیت کے باب میں بیان کریں گے۔ابن مندہ نے کہاہےکہ عبیدبن حذیفہ بن غانم بن عامربن عبداللہ ابن عبیدبن عویح بن عدی بن کعب۔ انصاری ہیں ابوجہم ان کی کنیت تھی ابن مندہ نے ایساہی بیان کیاہےاورابونعیم نے ان کا نسب کعب تک بیان کیاہے اورکہاہے کہ اس کوابوبکربن ابوعاصم نے بیان کرکے ان کاشمارانصار میں ہے راوریجی بیان کیاہے کہ حضرت معاویہ کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ ابن مندہ کایہ کہناکہ یہ انصاری ہیں اورابن ابی عاصم کایہ کہنا کہ انصارمیں ان کا شمارہے۔میں اس کامطلب نہیں سمجھتاکیوں کہ ابوجہم جن کا نسب یہاں بیان کیاگیاہے وہ عدوی ہیں اور ۔۔۔
مزید
جہنی ہیں ان کی کنیت ابوعاصم تھی اورصحابی تھےعاصم بن عبیدجہنی نے اپنے والد سے جو صحابی تھے روایت کی ہے وہ کہتے تھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایک روز)میرے پاس جبرئیل نے آکرکہاکہ تمھاری امت میں تین عمل ایسے ہوں گے جن کواگلی امتوں نے نہیں کیاہے۔ (۱)کفن چرانا(۲)فخرکرنا(۳)عورتوں کاعورتوں کے ساتھ مشغول ہونا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نےلکھاہے اورابونعیم نےکہاہے کہ اس حدیث کو بعض متاخرین نے روایت کیاہے اورکہاہے کہ (وہ مین کام یہ ہیں کفن چرانااور)جھگڑاکرنااورفخرکرنا۔۔۔۔
مزید
بنی نجار (کے خاندان)سے ہیں ابن اسحاق سے ان انصار کے ناموں میں جوقبیلۂ خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن غنم بن مالک سےشریک بدرتھےعبیدبن ثعلبہ کا نام بھی روایت کیاگیا ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔۔۔۔
مزید
بن مالک ابوہیثم بن تیہان کے والدتھےان کانسب پہلے بیان ہوچکاہے اوراب انشاءاللہ تعالیٰ ابوہیثم مالک ابن تیہان (کےحال)میں بیان ہوگا۔اورابوعمرنے یہاں پران کا نسب اوس انصاری تک بیان کیاہے اوران کے سوائے دوسروں نے ان کی مخالفت کی ہے اورعبدالاشہل کی اولاد کا ان کوحلیف کہاہے۔ان کوجس نے حلیف کہا ہے وہ ابن اسحاق اورواقدی اور موسیٰ بن عقبہ اورابومعشرہیں اورابن اسحاق اورواقدی کہتے ہیں کہ (ان کا نام)عبیدہے اور موسیٰ بن عقبہ اور ابومعشراورعبداللہ بن محمد بن عمارہ نے کہاہےکہ یہ عتیک بن تیہان ہیں اور ان کی موافقت ابن کلبی نے بھی کی ہے۔یہ عبیدا ن سترلوگوں میں سے ہیں جنھوں نے لیلتہ العقبہ میں بیعت کی تھی یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھےاور غزوۂ احد میں شہیدہوئے تھے ان کوعکرمہ بن ابی جہل نے شہیدکیاتھا۔ بعض نے کہاہے (کہ غزوۂ احد میں نہیں بلکہ )جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شہیدہوئے۔ ان کاتذکرہ ابوعمراور ابومو۔۔۔
مزید
بن مالک بن سواد بن کعب انصاری ظفی ہیں اس کوابوعمرنے بیان کیاہےاورابن مندہ اور ابونعیم نے لکاہے کہ عبیدبن اوس انصاری ہیں ان دونوں نے اس سے زیادہ ان کا نسب نہیں بیان کیا اورابن کلبی نے ان کانسب اس طرح بیان کیاہے عبیدبن اوس بن مالک بن زیدبن عامربن سواد بن ظفر۔ظفرکانام کعب ہے وہ خزرج ابن عمروبن مالک بن اوس کے بیٹے تھے۔ابوعمرنے(سیاق نسب میں)زیداورعامرکوساقط کردیاہے۔ان کی کنیت نعمان تھی غزوۂ بدرمیں شریک تھے ان کا نسب مقرن اس وجہ سے مشہورہوگیاکہ انھوں نے بدرمیں ایک ہی ساتھ چارآدمیوں کوقیدکیاتھاانھوں نے ہی عقیل بن ابی طالب کو بھی قید کیاتھا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے عباس اورنوفل اور عقیل کو قیدکیااور ان کو لے کر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایاکہ ان کے قیدکرنے میں بادشاہ بزرگ نے تمھاری مددکی اور حضرت نے ان کومقرن کاخطاب دیاتھا۔ مسلمہ یہ ۔۔۔
مزید
عبداللہ فقیہ کے والد تھے حکم نے عبداللہ سے انھوں نے اپنے والدعبیداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ماں کی نسبت پوچھاکہ وہ بڑی نیک اور بڑی صلہ رحم کرنے والی اور بڑی نیکوکارتھیں کیاہم ان کی مغفرت کی امیدرکھیں حضرت نے فرمایا انھوں نے کبھی کسی لڑکی کوزندہ درگور۱؎کیاتھا(انھوں نے )کہاہاں حضرت نے فرمایاتووہ دوزخ میں ہے ۔ان کاتذکرہ غسانی نےلکھاہے۔ ۱؎زمانۂ جاہلیت میں لڑکی کی ولادت بہت بری سمجھی جاتی تھی اورجب کسی کے یہاں لڑکی پیداہوتی تھی تووہ مارے شرم کے کسی کومنہ نہ دکھاتاتھااکثرعورتیں اپنے شوہرکی یہ حالت دیکھ کر اور بعض اوقات خود مردبھی اپنی لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے۱۲۔۔۔۔
مزید
انصاری ہیں ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہےیہ پہلے عبیدکے علاوہ ہیں یہ کہتے تھے کہ مجھ کوحضرت عمر نے تجارت کے واسطے مال دیاتھااورنفع کی شرکت تھی ان کی حدیث اہل کوفہ میں سے فضل بن وکین نےانھوں نے عبداللہ بن حمید بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے مگرکہاہے کہ ان عبیداوران سے پہلے والے عبیدمیں کچھ کلام ہے۔۔۔۔
مزید
ان کی کنیت ابوزمعہ تھی بلوی ہیں مصرمیں رہتے تھےاورصحابی ہیں اپنی کنیت سے مشہورتھے کنیت کے باب میں ان کا یہاں سے زیادہ بیان کیاجائےگا۔ان کوابواحمد عسکری نے بیان کیاہے۔۔۔۔
مزید
سوائی سواءبن عامربن صعصعہ کی اولاد سے تھے۔انھوں نے جاہلیت کازمانہ پایاہے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے طائف میں رہتے تھےبعض نے ان کوعبداللہ بن معیہ بیان کیا ہے اورہم نے ان کا ذکرپیشترلکھاہےوکیع نے سعدبن سائب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے ایک بوڑھے آدمی کوعامرکے خاندان سے جو سواءہ بن عامربن صعصعہ کی اولادسے تھے اور عبیداللہ بن معیہ کے نام سے مشہورتھے کہتے ہوئے سنا کہ واقعۂ طائف کے دن مسلمانوں میں سے دو آدمی شہیدہوگئے ان دونوں کی نعش رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روانہ کی گئی مگرآپ کو (پہلے ہی سے )یہ خبرمل گئی تھی توآپ نے کہلوابھیجا کہ جس مقام پر وہ شہید ہوئے ہیں یایہ فرمایا کہ جہاں وہ لڑکے ہیں وہیں ان کودفن کردو۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔۔۔۔
مزید