آپ کا نام الحاج بشیر احمد خان قادری جیلانی تھا آپ کی ولادت بروز جمعۃ المبارک ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ ہجری کو ہوئی اور آپ کا وصال مبارک بروز منگل ۲۴ ربیع الاول ۲۰۰۳ کو ہوئی۔۔۔۔
مزید
شیخ الحدیث علامہ سر دار احمد فیصل آبادی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ محمد۔لقب: جلال الدین،کبیر الاولیاء۔مکمل نام: شیخ جلال الدین محمد کبیر الاولیاء پانی پتی۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی ذالنورین تک منتہی ہوتاہے۔ آپ کےوالدماجدشیخ محمود امرائےپانی پت سے تھے۔(تذکرہ اولیائے برصغیر:221) تاریخِ ولادت: 23/شوال المکرم 557ھ مطابق 23/اکتوبر1162ء، بروز بدھ، پانی پت(ہند) میں ہوئی۔ انسائیکلوپیڈیا جلد3: 61)۔ آپ کے سنِ ولادت میں مختلف اقوال ہیں۔صاحبِ اقتباس الانوارشیخ محمد اکرم قدوسی نے تحریرفرمایا ہے کہ آپ ک۔۔۔
مزید
حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت سید نورالحسن۔لقب: سراج السالکین،عمدۃ العارفین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:عارف کامل حضرت سید نور الحسن شاہ بن حضرت سید غلام علی شاہ بن حضرت سید حیات شاہ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام حسین تک پہنچتا ہے۔آپ کے آباؤ اجداد با کمال بزرگ تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:551) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/جمادی الاول 1306ھ مطابق 30/جنوری 1889ء بروز بدھ،بوقتِ شب ’’ کیلیانوالہ شریف‘‘ ضلع گوجرانولہ پنجاب پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی طبع سلیم میں ابتداء ہی سے تقویٰ و طہارت اور نیکی کے جذبات بدرجۂ اتم موجود تھے۔ظاہری تعلیم کے لئے آپ پہلے احمدنگر اور پھرقصبہ رسول نگر کے اسکول میں داخل ہوئے اور پرائمری پاس کر کے اسکول چھوڑد یا، کچھ عرصہ بعد کیلیا نوالہ شریف کے خوشن۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ محمد زاہد وخشی علیہ الرحمۃ وخش نزد حصار علاقہ بخارا (۸۵۲ھ/ ۱۴۴۸ء۔۔۔۹۳۶ھ/ ۱۵۲۹ء) قطعۂ تاریخ وصال خواجہ احرار کی نظر کے طفیل مل گیا غیب سے سنِ رحلت خوش طبیعت تھے اور خوش اوصاف ’’خواجہ زاہد خلیفۂ اسلاف‘‘ ۱۵۲۹ء صاؔبر براری، کراچی آپ کی ولادت باسعادت: قصبہ وخش نزد حصار علاقہ بخارا میں ۱۴؍شوال ۸۵۲ھ/ ۱۱؍دسمبر ۱۴۴۸ء کو ہوئی۔ آپ کا انتساب طریقہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ عبیداللہ احرار قدس سرہ سے ہے۔ آپ حضرت خواجہ یعقوب چرخی قدس سرہ کے نواسہ ہیں اور ذکر کی تلقین اُن کے کسی خلیفہ سے حاصل کی تھی۔جب حضرت احرار قدس سرہ کے رشد و ہدایت کا آوازہ آپ کے کان میں پہنچا تو حصار سے سمرقند کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر محلہ وانسرائے میں قیام فرماہوئے۔ یہاں سے حضرت خواجہ احرار قدس سرہ کی خانقاہ شریف تین کوس (چھ ۔۔۔
مزید
قاسم علوی صاحب، علامہ مولانا محمد مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ ممتاز العلماء، قائدِ اہلسنّت، استاذالاساتذہ، رہبرِ قوم وملت ، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے، حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا آج بتاریخ 26 دسمبر2016 بروزِ سومواربمطابق 26 ربیع الاول 1438ہجری انتقال ہوگیاہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن موصوف اس وقت مغربی بنگال کے سب سے بزرگ ہستی تھے۔حضرت کی عمرتقریبا 76سال تھی۔حضرت مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ بڑے ملنسار ، خوش اخلاق، نرم دل اور بارعب شخصیت کے مالک تھے، سیدانہ وقار، عالمانہ وجاہت اور خانقاہی انکساری کیجیتی جاگتی مورت تھے..... ہمیشہ بڑے پیار ومحبت سے ملتے اور محبت واپنائیت کے ساتھ "بابو" کہہ کر گفتگو فرماتے....۔۔۔
مزید
حضرت مولانا الحاج محمد یوسف نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمدیوسف۔لقب:بابو،نوشاہی۔پورانام اسطرح ہے:مولانا بابو محمد یوسف نوشاہی علیہ الرحمہ ۔والدکااسمِ گرامی:حافظ کرم الٰہی علیہ الرحمہ۔آپ کے اجداد میں سےجگجیت سنگھ کھو کھرراجپوت،بجواڑہ کے حاکم تھے۔حضرت اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ تعالیٰ کے زمانے میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے توان کا نام نواب محمد رحمت اللہ رکھاگیا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ،مطابق1886ءکو"موضع مردانہ" ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد یوسف سن شعور کو پہنچنے کے بعد جب علوم دینیہ سے بہرہ ور ہوئے توا زراہ انکسار آیۂ مبارکہ "وکلبہم باسط ذراعیہ بالوصید"(1304ھ)سےاپنی تاریخ ِولادت اخذ فرمائی۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ نوشاہیہ میں حضرت مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ سے ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا اسمِ گرامی سید خواجہ میر اور درد تخلص تھا۔والد ماجد کا نام خواجہ محمد ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیب تخلص رکھتے تھے۔ نسب: خواجہ بہاو الدین نقشبندی اور والدہ کی طرف سے حضرت غوث اعظم سے ملتا ہے۔رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم تاریخ ومقامِ ولادت:خواجہ میر درد دہلی میں 1720ءمیں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد سے حاصل کیے ۔ بیعت وخلافت: خواجہ میر درد رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صاحب ِ کرامات وکمالات تھے۔آپ نے درویشانہ تعلیمِ روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر دنیا ترک کی اور والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نش۔۔۔
مزید