منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

پسنديدہ شخصيات

جلال الدین قادری رضوی، محقق دوراں علامہ مولانا محمد

محقق دوراں علامہ مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن  حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم)  آپ  کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت  آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھاریاں،ضلع گجرات(پنجاب،پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم حضرت مولانا محمد جلال الدین نےناظرہ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے تایا مولانا فضل دین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پڑھیں۔شعبان المعظم 1377ھ؍ مارچ 1958ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد درس نظامی پڑھنےکےلیے پہلےجامعہ غوثیہ نظامیہ وزیر آباد میں  داخلہ لیا اور وہیں  کتبِ متداولہ۔۔۔

مزید

فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ

  فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ عارف باللہ حضرت مخدوم نور اللہ نورنگ رحمتہ اللہ علیہ (متوفی ۹۹۴ھ) کے خاندان کے چشم و چراغ ، رجال السند کے سر فراز موتی ، نامور عالم دین ، فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ سنی حنفی قادری کی ولادت گوٹھ کھورواہ (تحصیل گولا رچی ضلع بدین ) میں حافظ محمد کے گھر ہوئی۔ نور نگ کی وجہ تسمیہ : مخدوم نور اللہ کو کسی معترض نے طنزیہ کہا :پیری مرید ی کے لئے شرط ہے کہ سید ہوں اور تم کون ہو؟(یعنی تم سید نہیں ہو لہذا بزرگ نہیں ہو) مخدوم صاحب نے جیب سے مسواک نکال کر فرمایا: یہ میری پہچان ہے یہ کہہ کر مسواک کو زمین میں گاڑ ا تو ایک ہی دن ان میں نو(۹) رنگ دیکھنے میں آئے۔ اس کرامت کے بعد آپ نور نگ سے مشہور ہوئے ۔ (السند ) مسجد کی بنیاد: امام العارفین پیر صاحب روضے دہنی قدس سرہ الاقدس کے خلیفہ عارف باللہ حضرت محمود نظامانی ؒ (۱۲۶۷ھ)کے مرید ین ۔۔۔

مزید

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜تک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظام،اورنامورعلماءکرام پیداہوئےہیں۔میرسیدعبدالواحدبلگرامی﷫(صاحبِ سبع سنابل شریف)سلسلہ عالیہ چشتیہ کےبڑےعظیم بزرگ گزرےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/رجب المرجب 1326ھ مطابق 2/اگست1908ءکوبلگرام(ضلع ہردوئی،یوپی،ہند)میں ساداتِ کرام کےعظیم علمی وروحانی گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی عمر میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔یتیمی کے عالم م۔۔۔

مزید

مولانا غلام محی الدین بگوی

مولانا غلام محی الدین بگوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا غلام محی الدین بگوی۔لقب:فاضلِ اجل،عالم  ِبےبدل۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا غلام محی الدین بن حافظ نور حیات بن حافظ محمد شِفا بن حافظ نور محمد بگوی علیہم الرحمہ۔آپ﷫کاتعلق  ایک علمی خاندان سے تھا۔علم کےساتھ ساتھ تقویٰ کی دولت سےبھی مالا مال تھے۔بالخصوص آپ کےوالد گرامی حافظ نور حیات﷫شب بیداراور باعمل حافظ ِ قرآن اور صاحبِ کرامات تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیرماہ ِمحرم الحرام/1210ھ مطابق جولائی/1795ء کوموضع’’بُگہ‘‘نزد بھیرہ ضلع سرگودھا میں ہوئی۔حدائق الحنفیہ کےمصنف از مولانا فقیر محمد جہلمی﷫ نےصفحہ نمبر494پرآپ کا سنِ ولادت 1203ھ تحریرکیا ہے۔مگرآپ کےپوتے جناب مولانا ظہوراحمد بگوی علیہ الرحمہ ’’تذکرہ مشائخِ بگہ‘‘ میں اپنے خاندانی کاغذات ودستاویزات کی رو۔۔۔

مزید

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوستان میں ہوئی۔(مقدمہ شرح قصیدہ بردہ:10) تحصیلِ علم: قاضی عبدالمقتدر دہلوی﷫(قاضی صاحب﷫اپنےزمانےکےفاضل اجل تھے،آپ کےعلو مرتبت کادوردور تک شُہرہ تھا۔حضرت شیخ الاسلام شیخ نصیر الدین محمود دہلوی﷫کےمرید وخلیفہ تھے،خواجہ صاحب آپ کی نہایت ہی قدراور تعظیم فرماتے تھے،’’قصیدہ لامیہ‘‘معروف تصنیف ہے)اور مولانا خواجگی دہلوی کالپوی﷫(مریدوخل۔۔۔

مزید

حضرت زکریا علی نبینا

حضرت زکریا علی نبینا علیہ السلام حضرت مریم علیہا السلام کے کفیل حضرت زکریا علیہ السلام: فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّ اَنْۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًالا وَّ كَفَّلَهَا زَكَرِیَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَیْهَا زَكَرِیَّا الْمِحْرَابَلا وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًاج قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰى لَكِ هٰذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍo (پ ۳ سورت آل عمران ۳۷) تو اسے اس  کے رب نے اچھی طرح قبول کیا۔ اسے اچھا پروان چڑھایا اور اسے زکریا (علیہ السلام) کی نگہبانی میں دیا جب زکریا (علیہ السلام) اس کے پاس اس کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے، کہا: اے مریم یہ تیرے پاس کہاں سے آیا؟ بولیں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے بیشک اللہ تعالیٰ جسے چاہے بے گنتی دے۔ اچھی طرح قبول کرنے کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ حضرت مریم علیہا السلام اور ۔۔۔

مزید

عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ

عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ  نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی﷫۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر  صدیقی﷫ بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی﷫۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر ﷜ سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین ﷜ سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ  کومحلہ قاضی پورہ  حیدر آباد میں اپنے نانا حضرت میر پرورش علی خاں صاحب کے مکان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی، والد بزرگوار حضرت محمد عبد القادر صدیقی اور آپ کے ماموں حضرت سید محمد صدیق عرف خواجہ محبوب اللہ رحمۃ اللہ علیہما نے آپ کو تعلیم دی۔ مدرسہ دارالعلوم سے فراغت کے بعد آپ نے مولوی اور منشی فاضل کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فنون سپاہ گری ۔۔۔

مزید

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت ملّا شاہ بدخشانی کا نامور مرید و خلیفہ، ظاہری و باطنی اوصاف کا جامع، بادشاہ صورت اور درویش سیرت تھے۔ مسائل تصوّف اور سلوک و عرفان سے بڑی دلبستگی تھی۔ حضرت شیخ محمد میاں میر﷫ کی خدمت میں بھی حاضر رہ کر اخذِ فیض کیا تھا۔ اپنے مرشد کی طرح نظریۂ وحدۃالوجود(ہمرادست) کے زبردست حامی و مبلّغ تھے۔ متعدد کتب کے مولّف و مصنّف ہیں۔ نظم و نثر پر مہارتِ کامل رکھتے تھے اور اپنے خیالات کو بڑی خوبی و آزادی کے ساتھ بیان کرتے۔ ۱۰۷۰ھ میں عالمگیر کے حکم سے قتل ہوئے۔سفینۃ الاولیاء، سکینتہ الاولیاء، رسالۂ حق نما، حسنات العارفین یا شطحیات، مجمع البحرین، سراکبر، دیوان اکسیرِ اعظم ان کی مشہور تصانیف ہیں۔ شد ز دنیا بحضرتِ داورگفت تاریخِ قتل اوسرور    شاہ دارا ولیِ پاک سعیدشاہ ِ اسلام بادشاہ شہید۱۰۷۰ھ۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب

 حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب علیہ الرحمۃ موت العالم موت العالم ایبٹ آباد کی مشہور روحانی شخصیت سجادہ نشین دربارعالیہ گهڑی پنہ شریف نواں ایبٹ آباد پیرسیدعلی اصغرشاہ صاحب بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء کو وصال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کی نماز جنازہ بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء عصر کی نمازکے بعد کرکٹ اسٹیڈیم جوگن نواں ایبٹ آباد میں اد کی گئی۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری

حضرت مولانا عنایت اللہ خاں رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عنایت اللہ خان رام پوری﷫۔لقب: امام العلماء،سید الاصفیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا عنایت اللہ خان،بن حبیب اللہ خان،بن شیخ رحمت اللہ خان،بن قاضی معظم خان علیہم الرحمۃ والرضوان۔مولانا عنایت اللہ خان﷫کاآبائی علاقہ’’شل بانڈہ‘‘ضلع بونیرموجودہ خیبرپختونخواہ ہے۔یہ علاقہ سوات سےباون کلومیٹر دور دشوارگزار پہاڑیوں میں واقع ہے۔آپ﷫کےجد اعلیٰ قاضی معظم خاں﷫اپنے وقت کے ایک متبحر عالم وفاضل تھے۔جد امجد شیخ رحمت اللہ خاں﷫جناب سید فیض اللہ خاں صاحب بہادرمرحوم کےعہدِ اخیر میں رام پورآئے اور فوج میں جمعداری کامنصب ملا۔مولانا ﷫کےوالدِگرامی رام پور میں دیہات و قصبہ جات کی ٹھیکہ داری کرتے تھے۔ان کی شادی محمد صالح خاں متبنیٰ وخلیفہ ملافقیر اخوند صاحب ﷫کی دخترنیک اختر سےہوئی۔جن کےبطن سےحضرت العلام مولا۔۔۔

مزید