استاذالعلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد افتخار احمد قادری نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا افتخار احمدقادری۔لقب:قادری،عاشقِ مدینہ۔والد کااسمِ گرامی:سکندرخان مرحوم۔قوم کےپختون تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1954کو گاؤں"کاٹلنگ، قصہ کڑکنی"ضلع مردان ،صوبہ خیبرپختونخواہ،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: گاؤں کاٹلنگ کی مسجد مامونی میں پیر آف مانکی شریف کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب کے پاس ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد 1970ء میں دارالعلوم امجدیہ کراچی تشریف لائے اور یہاں باقاعدہ درس نظامی کی تکمیل کی اور 1980ء میں شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبدالمصطفی ٰالازہری علیہ الرحمۃ سے دور حدیث مکمل کیا۔آپ کے مشہور اساتذہ میں علامہ مفتی سید شجاعت علی قادری، پروفیسر علامہ منتخب الحق قادری، علامہ مفتی وقار الدین قاد۔۔۔
مزید
علامہ مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالحفیظ حقانی۔لقب:مفتیِ اعظم آگرہ۔ والد کااسمِ گرامی:مولانا عبدالمجیدآنولوی رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 1318ھ،بمطابق 1900ء کو "محلہ مداری دروازہ" بریلی (انڈیا)میں پیداہوئے۔تاریخی نام "حفظ الرحمن"تجویزہوا۔ تحصیل ِ علم:ابتدائی تعلیم و تر بیت ان کے وطن آنولہ میں اپنے میں ہوئی ۔ قرآن پاک کی تعلیم استاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد عوض مرحوم سے حاصل کی، بعد ازاں والد ماجد سے فارسی اور عربی کی تعلیم شروع ہوئی۔ 1913ء میں والد ماجد کے ہمراہ ٹانڈہ چلے آئے۔ والد ماجد اس قدر محنت سے پڑھاتے کہ ریل کے سفر کے دوران بھی سب۔۔۔
مزید
غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ عبدالرحمن ۔لقب:غوثِ زمان۔چھوہر کی نسبت سے "چھوہروی"کہلائے۔والد کااسمِ گرامی: خواجہ فقیر محمد المعروف بہ خواجہ خضری رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔آپ کا لقب"غوثِ وقت"تھا۔آپ نسباًٍعلوی ،مذہباً حنفی،مشرباً،قادری تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ،بمطابق 1846ء کو ایک گاؤں"چھوہر"(نزد ہری پور ہزارہ،خیبرپختونخواہ،پاکستان) میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والدِگرامی کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ تحصیلِ علم: آپ نے صرف ابتدائی تعلیم (قرآنِ مجید ،چندابتدائی کتب)اساتذہ سے حاصل کی لیکن فیضان ِالہی سے آپ کو علوم و معارف کے خزائن حاصل ہو گئے۔جب کوئی مسئلہ پوچھتا تو معلوم ہوتا تو بتا دیتے اگر نہ معلوم ہوتا تو کہتے صبرکرو میں حضور اکرم ﷺ سے پوچھ کر بتاتا ہوں پھر بغیر کسی مراقبہ اور آن۔۔۔
مزید
شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد دیری اور لقب امین الدین تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ 820 ھ سے پہلے پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم :آپ نے اپنے ملک کےعلماء وفضلاء سے علم حاصل کرکےجامعِ علومِ عقلیہ ونقلیہ اور فائقِ زمانہ ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ عبد الرحمٰن بن قاضی القضاۃ کی ذات و شخصیت علم واخلاق کی وجہ سے دیگر تمام لوگوں سے ممتاز تھی۔آپ نےدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ مخلوق کی بھی خدمت کی چناچہ آپ کے بھائی قاضی القضاۃ سعد الدین سعد دیری سے جب وہ کبیر السن ہوئے تو ولایتِ مصر کی قضا حاصل کی، اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اس عہدے کے تمام حقوق کامل طریقے سے ادا کئے۔( کسی عہدے پر فائز ہونے کے لئے اس کا اہل ہونا ضروری ہے، نااہل ہونے کی صورت میں وہ خود بھی ہلاک ہوگا اور اپنے ساتھ پورے ملک کو۔۔۔
مزید
محمد سرخکتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن عبد اللہ بن فاعل سرخکتی ہے۔ آپ کی کنیت ابو بکراور لقب مجدالائمہ ہے۔ سیرت وخصائص:آپ امام فاضل، مرجع العلماء اور صاحبِ طریقتِ حسنہ تھے، آپ کو قوتِ نظری اوردستگاہ کامل حاصل تھی۔اور شہرِ سرخکت کے جو علاقۂ سمرقند میں واقع ہے رہنے والے تھے۔ پہلے سمرقند میں فقہ پڑھی پھر بخارا میں امامت اختیار کی اور وہاں کے علماء وفضلاءسے تحصیلِ علوم کی۔ ابو المعالی محمد بن محمد زیدسے حدیث کوسنااور آپ سے ایک جماعتِ کثیرہ روایت کی اور ضیاء الدین محمود بندنیچی نے آپ سے فقہ پڑھی۔ وفات:یکم ذی الحجہ 518 ھ/ بمطابق 8 جنوری 1125 ء کوسمرقند میں وفات پائی اور بخارا میں دفن کئے گئے۔ ماخذ ومراجع: حدائق الحنفیہ۔۔۔
مزید
شاہ محمد اجمل الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: شاہ محمد اجمل بن شاہ محمد ناصر بن شاہ محمد یحیٰ ولادتِ باسعادت: مولانا شاہ محمد اجمل رحمۃ اللہ علیہ 1160 ھ جمعرات کی نصف شب کے بعد 11 شوال المکر کو پیدا ہوئے۔ بیعت و خلافت: آپ اپنے والد حضرت شاہ محمد ناصر افضلی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے اور آپ کو خلافت کی سند واجازتآپ کے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین نے دی۔ سیرت وخصائص: آپ دوسال آٹھ ماہ کے تھے کہ آپ کے والدِ ماجد حضرت مولانا شاہ محمد ناصر افضلی نے داغِ یتیمی دیا، اسی دن والد نے آپ کو اپنا مرید بھی کیا تھا۔ والدۂ ماجدہ کے زیرِ سایہ مکتب کی تعلیم پائی اور حفظِ قرآن پاک کیا، دس برس کے ہوئے تو والدہ نے بھی انتقال کیا، بعدہ اپنے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین کے زیرِ تربیت آئے ۔اور تکمیلِ علوم کے بعد سلوک طے کیااور خلافت کی سند۔۔۔
مزید
حضرت بابا یوسف شاہ تاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالکریم۔المعروف۔ حضرت بابایوسف شاہ تاجی ۔والد کا اسمِ گرامی: سید لعل محمد علیہ الرحمہ۔آپ جے پور کے ایک غریب گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت جے پور(ریاست راجستھان کا دارالحکومت،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب میں ہوئی۔ وہیں اردو،فارسی،عربی کی چند کتب پڑھیں تھیں کہ معاشی تنگی نے مجبور کردیا اور بچپن میں گھر کے اخراجات پورا کرنے کیلئےملازمت اختیارکی ۔جب گھر کے حالا ت کچھ اچھے ہو ئے توجےپور سے بر یلی پہنچےتو خو ش قسمتی سے اعلی حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےمد رسہ میں داخلہ مل گیا، بچے کو ہو نہار دیکھ کر اعلی حضرت نے خصوصی تو جہ فر مائی،جب مد رسہ سے نکلے تو ایک عظی۔۔۔
مزید
صوفی مشتاق احمد چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ نام : آپ کا نام صوفی مشتاق احمد چشتی صابری سراجی جالندھری لاہوری اور آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ سراجیہ میں حضرت مولانا خواجہ شاہ محمدسراج الحق گوردارسپوری چشتی صابری علیہ الرحمہ کے مرید تھے۔ آپ کی قوم و مقامِ ولادت: آپ قوم سے قصاب اور بستی شیخ درویش جالندھر، مشرقی پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ سیرت و خصائص: جامع الحسنات و الکمالات، منبعِ فیوض وبرکات، صاحبِ اسرارِ علمِ لدنی حضرت صوفی مشتاق احمد چشتی صابری علیہ الرحمہ مست و مستغرق وبحر توحیدومعرفت ہیں۔آپ کے بارے میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ ہندوپاک کا شاید کوئی دربار ہو جہاں آپ نے اعتکاف نہ کیا ہو۔آپ بڑے وجیہہ، دراز قد، بھاری بھرکم جسم کے مالک اورعشق و مستی کا بحربیکنار تھے۔ اکثر طبیعت پرجذب غالب رہتاتھا۔آپ کے مریدین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز کرگئی تھی۔ایک مرتبہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ الر۔۔۔
مزید
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا نصر اللہ افغانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ نصر اللہ۔ لقب: ابوالفتح ،ابوالمنصور۔ وطنِ اصلی افغانستان کی نسبت سے"افغانی"کہلاتے تھے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الحدیث علامہ نصراللہ افغانی، بن حضرت خوش کیار خاں المعروف ہوشیار خاں افغانی ، بن حاکم خان،بن شادی خان ۔(علیم الرحمہ) وطنِ اصلی: قیام پاکستان سے قبل آپ کا قیام یوپی (انڈیا)کے شہر الہ آباد کے قریب ریوا اسٹیٹ میں رہا۔ آپ کے آباؤاجداد افغانستان میں غزنی کے قریب ایک قریہ سرِ روضہ کے رہنے والے تھے۔ اور ان کا تعلق پختونوں کے"خروتی" قبیلہ سے تھا۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ کاشمار زمانۂ طالب علمی میں محنتی ،اورقابل طلباء میں ہوتا تھا۔ آپ اپنے سبق کی مکمل تیاری کرکے اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔آپ کی ایک خوبی یہ بھی ہے جوکہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتی ہے ،آپ۔۔۔
مزید
شیخ الادب حضرت علامہ مولانا شمس بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: مولانا شمس الحسن صدیقی۔عرفی نام: شمس بریلوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا شمس الحسن صدیقی بن مولانا ابوالحسن صدیقی بن مولانا حکیم محمد ابراہیم بدایونی۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1337ھ/1919ء کو بریلی شریف کے اس مکان میں پیداہوئے جس میں امام ِ اہلسنت امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ 1856ء میں پیداہوئے تھے۔یہ مکان دراصل امام ِاہلسنت کےجدِ ِامجد کی ملکیت تھا جس کوبعد میں حضرت شمس کے والد صاحب نےخریدلیا تھا۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ رسم بسم اللہ کے بعد بریلی شریف کے دارالعلو م منظر اسلا م میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے خلفاء اور دیگر مقتدر علماء سے تعلیم حاصل کی ۔ آپ کے بعض اساتذہ کرام کے نام یہ ہیں:حجۃالاسلام مفتی حامد رضا خان علیہ الرحمہ ، حافظ عبدالکریم چت۔۔۔
مزید