حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت شاہ ابوسعیدرحمۃ اللہ علیہ۔لقب:عارف باللہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کا سلسلہ نسب حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے بایں طور ملتا ہے: حضرت مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:14) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 2/ذیقعد 1196ھ،مطابق اکتوبر1782ءکورام پور(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم:تقریباً دس سال کی عمر میں آپ نے قرآن شریف حفظ کرلیا بعد ازاں قاری نسیم سے علم تجوید حاصل کیا۔ آپ قرآن مجید ایسی ترتیل سے پڑھا کرتے تھے کہ سننے والے محو ہوجایا کرتے۔ حتیٰ کہ جب آپ حرم مکہ معظّمہ میں وارد ہوئے تو اہلِ عرب نے آپ کی قرأت سُن کر تعریف و تحس۔۔۔
مزید
حضرت میرسید فضل اللہ کالپوی نام ونسب: اسمِ گرامی:میرسیدفضل اللہ ۔کالپی شریف کی نسبت سے"کالپوی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میرسیدفضل اللہ کالپوی ،بن میرسیداحمد کالپوی ،بن میرسید محمدکالپوی ،بن سید شیخ ابوسعید۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)۔آپ کاتعلق "ترمذی سادات"سے ہے۔سب سےپہلے آپ کے جدامجد میر سید محمد کالپوی رحمۃ اللہ علیہ نے کالپی شریف میں فیض عام کیا۔ مقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ "کالپی شریف" ضلع جلاؤں،صوبہ اترپردیش(ہندوستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ کاشمار اپنے وقت کےجید علمائے کرام میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدِ گرامی شیخ الوقت،ولی کامل، عارف باللہ حضرت میر سید احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے،اور انہیں سے خرقہ خلافت حاصل کرکے صاحب ِارشاد ہو ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا پیر سید ایثار علی سجادہ نشین بدایو۔۔۔
مزید
مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی نام ونسب: اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی۔لقب: فخر العلماء،مبلغ اسلام،شیخ العرب والعجم،مجاہد جنگ آزادی۔والد کااسم گرامی: مولانا خلیل الرحمن۔سلسلہ نسب اکتیس واسطوں سے حضرت عثمان بن عفان سے ملتاہے۔(مہر منیر:398) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت جمادی الاولیٰ/1233ھ،مطابق مارچ/1818ء کو’’محلہ دربار کلاں ‘‘کیرانہ ضلع مظفر نگراترپردیش (انڈیا) میں ہوئی۔(ایضا:310/مبلغ اسلام مولانا رحمت اللہ کیرانوی:2) تحصیلِ علم: بارہ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ مکمل کیا،اور فارسی وعربی کی ابتدائی کتب پڑھیں،پھر تحصیل علم کےشوق میں دہلی گئے،وہاں زیادہ تر حضرت مولانا محمد حیات دہلوی(خلیفہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی) سے پڑھا،ان کے علاوہ حضرت مولانا عبدالرحمن چشتی،حضرت مولانا احمد علی م۔۔۔
مزید
حضرت شیخ عز الدین بن امام محمد بن جعفر کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم حضرت شیخ عز الدین بن امام محمد بن جعفر کتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دارِ بیضاء مراکش میں 16 ذو القعدۃ 1438 ہجری بمطابق 8 اگست 2017ء کو وصال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
مزید
محدث مراکش حضرت علامہ حافظ عبد اللہ بن عبد القادر تلیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم محدثِ مراکش ، سلسلہ شاذلیہ درقاویہ کے مرشد، صاحبِ تصانیفِ کثیرہ، علامہ حافظ عبد اللہ بن عبد القادر تلیدی بروز ہفتہ 13 ذوالقعدۃ 1438 ہجری بمطابق 5 اگست 2017ء کو شام کے وقت اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
مزید
سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ حماد علیہ الرحمہ ۔کنیت: ابواسمٰعیل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔شیخ حماد بن امام الائمہ سراج الامۃ امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔ سیرت وخصائص: آپ بہت بڑے زاہدوعاہداورپرہیز گارتھے۔حدیث وفقہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والد ماجد سے ہوئی۔فقہ میں یہاں تک کمال مہارت پیدا کرلی تھی کہ اپنے والد ماجد ہی کے زمانے میں فتوے دیا کرتے تھے۔آپ کا شمار امام ابو یوسف ، امام محمد،امام زفر، حسن بن زیادہ( علیہم الرحمہ) کےطبقے میں ہوتاتھا، اور تدوین کتب ِفقہ میں ان کے معاون ومددگارتھے۔جب حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ،تو آپ کے قبضےمیں سونے چاندی کے بہت سے ودائع اور امانتیں ترکہ میں آئیں۔ جن کے مالک مفقود تھے۔آپ نےان سب کو قاضی کے پاس لے جاکر سپر۔۔۔
مزید
شیخ الحدیث استاذ العلما ء خواجہ پیر محمد اکرم شاہجمالیتاریخ ولادت:23 جمادی الاخر 1359ھ مطابق 28 جولائی 1940ء سندیلہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی ۔تحصیل علم :آپ کی 78 سالہ زندگی ایام طفولیت کے بعد سرکار دو عالم ﷺکے دین کو پڑھتے پڑھاتےگزاردی ۔ 18 سال کی عمر میں علوم دینیہ سے خوب سیراب ہونے کے بعد آپ آستانہ عالیہ سندیلہ شریف تشریف لائے۔ تمام عظیم لوگوں کی طرح آپ کی زندگی غربت اور جہد مسلسل ، انتھک محنت اور استقامت سے عبادت تھی، مگر جذبوں خوابوں کی پرواز آسمانوں تک تھی۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ جب آپ پہلے مانہ احمدانی میں تشریف لائے تو کرایہ پر مکان لینے کیلئے بھی پیسے نہ تھے۔ حضرت شاہ جمالی کریم فرمایا کرتے تھے کہ مجھے کبھی بھی اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ میرے پاس مال و دولت نہیں۔ اور نہ کبھی اس بات کی خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ مجھے مال و دولت دے یا شہرت دے بس ایک ۔۔۔
مزید
مولانامفتی سید کفایت علی کافی شہید رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی سید کفایت علی کافیؔ۔تلخص:کافی۔لقب: مجاہد جنگ آزادی،بطل حریت،شہید اسلام،عاشقِ خیر الانام۔آپ کا نسبی تعلق ’’نگینہ،ضلع بجنور،یو پی انڈیا‘‘کے معزز خاندان سادات سے ہے۔ مولد ومسکن: آپ کی پیدائش آپ کی ابتدائی زندگی سے متعلق معلومات بہت کم ہے ،آپ ضلع بجنور (یوپی) کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئے اور مراد آباد کو اپنا مسکن بنالیا تھا۔ تحصیل ِ علم: علمائے بدایوں و بریلی کے اکابر علماء سے علم حاصل کیا حضرت شاہ غلام علی نقشبندی دہلوی کے خلیفہ اعظم اور شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی کے شاگرد رشید حضرت شاہ ابوسعید مجددی سے علم حدیث کی تکمیل فرمائی۔ مولانا كافی پر اپنے استاذ و مربی حضرت شاه ابو سعيد مجددی كی شخصیت كا گہرا اثر تھا۔ اسی وجہ سے آپ كو علمِ حديث۔۔۔
مزید