منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

پسنديدہ شخصيات

حضرت مولانا شوکت حسن خان قادری نوری رضوی

حضرت مولانا شوکت حسن خان قادری نوری رضوی علیہ الرحمۃ ۔۔۔

مزید

حضرت پیر سيد غلام جيلاني قادري جيلاني

حضرت پیر سيد غلام جيلاني قادري جيلاني رحمة الله عليه سندھ کی معروف روحاني شخصيت شيخ طريقت عاشق رسول  حضرت پیر سيد غلام جيلاني قادري جيلاني رحمة الله عليه ( نورائی شریف والے )وصال فرما گئے ہیں  جنکی نماز جنازہ 8 جون  بروز جمعرات صبح ١٠ بجے مکلی ٹھٹہ میں ادا کی گئی۔  باری تعالی انکے درجات بلند فرمائے فقيد عليه الرحمة عشق مصطفي صلي الله عليه وسلم آور حضور غوث اعظم  سے پختہ ارادت میں معروف تھے  نعتیہ شاعری میں اپنی مثال آپ تھے انکے نعتیہ کلام میں عشق و ادب مصطفي كى جھلک نمایاں تھی  باری تعالی انکے لواحقين ومريدين كو صبر جميل عطا كرے۔۔۔۔

مزید

شہزادہ صدر الشریعہ علامہ حکیم شمس الہدی اعظمی

شہزادہ صدر الشریعہ علامہ حکیم شمس الہدی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان مختصر سوانح 10 رمضان المبارک  یوم وصال آپ محلہ کریم الدین پور گھوسی ضلع اعظم گڑھ حال مئو میں پیدا ہوئے  آپ کی پیدائش پر صدر الشریعہ نے فرمایا تھا کہ "اگر میرا یہ بیٹا دین کا. عالم ہوجائے گا تو میرے خاندان میں دس پشتوں سے مسلسل عالم ہوجائیں گے" آپ نے والد گرامی کی نگرانی میں منشی مولوی، عالم، فاضل کیا. طب و حکمت بھی حاصل کیا.. اور جید عالم وحکیم ہوئے. آپ بڑے علم دوست تھے. فراغت کے بعد والد گرامی نے گھر ہی رہنے کا حکم دیا اور اس وقت گھوسی میں کوئی اسلامی مکتب نہیں تھا اپ نے اپنی سعی سے ایک مکتب اپنی آبائی زمین پر قائم کیا جہاں اس وقت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کا مزار پر انوار ہے.  پھر آپ نے نوجوانوں کی تعلیم کی طرف توجہ مبذول کی اور لوگوں سے مشورہ کے بعد اپنے والد کی ایک زمین جو ان کی زمینداری میں تھی مدر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا سید هدایت رسول نوری برکاتی لکهنوی

حضرت علامہ مولانا سید هدایت رسول نوری برکاتی لکهنوی رحمة الله عليه رامپور میں بارهویں صدی هجری کے مشہور بزرگ حضرت درگاهی شاه صاحب علیہ الرحمہ کے احاطہ میں مدفون ہیں. بیعت: آپ خاتم الاکبر حضرت ابوالحسین نوری میاں مارهروی علیہ الرحمہ سے بیعت تهے. اساتذہ: حضرت رئیس الاتقیاء علامہ نقی علی خاں علیہ الرحمہ کے تلمیذ اور خلیفہ تهے. اعلی حضرت عظیم البرکت علیہ الرحمۃ نے سیف الله المسلول اور شیر بیشئہ اہلسنت خطاب عطا فرمایا تها. وصال شب 23 رمضان المبارک 1333هہ / 15 اگست 1915ء ماخذ: ماہنامہ سنی، لکھنؤ، مولانا هدایت رسول نمبر، ماہنامہ استقامت ڈائیجسٹ، کانپور، اولیاء نمبر، جنوری 1978، ڈاکٹر عبد النعیم عزیزی، امام احمد رضا اور علامہ هدايت رسول، معارف رضا، سالنامہ، 1994 ، محمد شہاب الدین رضوی، مولانا ، مولانا نقی علی خاں، حاشیہ ص48، رضا اکیڈیمی، ممبئی، 1415هہ/ 1915ء و پاک وهند کے بعض دیگر رسائل و جر۔۔۔

مزید

مفتی محمد سعید محدث مدراسی

مفتی محمد سعید محدث مدراسی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: محترم،عالم محدث، مفتی سعید بن صبغت اللہ  بن محمد غوث شافعی ، مدارسی ثم حیدرآبادی، بڑے علماء میں سے ایک ہیں۔ تاریخِ  ولادت: 4/ جمادی الآخر 1247ھ میں مدارس میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی کتابیں اپنے والد   سے پڑھیں ۔ پھر قاضی ار تضا علی گو پاموی کے تمام  سبقوں میں لازمی  طور  سے حاضر ہونے لگے ، اور ان سے علوم  حکمیہ پڑھیں  ، پھر اپنے والد سے فن فقہ اور حدیث بھی پڑھی ۔ بیعت وخلافت:شیخ محمد مظہر بن شاہ احمد سعید دہلوی کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے۔  سیرت وخصائص: حجاز مقدس کا سفر کر کے حج  و  زیارت سے فارغ ہوئے، شیخ محمد مظہر بن احمد سعید عمری دہلوی  مہاجر سے اجازت حاصل کی 1286ھ میں حیدرآباد کن میں داخل ہوئے تو حکومت ارکان عدلیہ میں رکن مقرر کر لیے گئے ، اس لئے ایک مدت تک۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ خاوند محمود نقشبندی المعروف حضرت ایشاں

حضرت خواجہ خاوند محمود نقشبندی المعروف حضرت ایشاں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت خواجہ خاوند محمود نقشبندی۔لقب:حضرت ایشاں ۔والد کا اسمِ گرامی: حضرت سید شرف الدین علیہ الرحمہ ۔آپ کا شجرہ نسب والدِ گرامی کی طرف سے حضرت بہاء الدین نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفۂ اعظم اور دامادحضرت خواجہ علاء الدین عطار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔جبکہ والدہ ماجدہ کی طرف سے آپ کا شجرۂ نسب حضرت محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ کے ذریعے مولائے کائنات حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 971ھ  کو بخارا میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِگرامی سے حاصل کی ۔پھر بخارا کے مدرسہ سلطانی میں داخل ہوئے  بارہ سال کی عمر میں آپ قرآنِ حکیم حفظ کر چکے تھے،اور 18 سال کی عمر میں تمام دینی علوم میں درجہ کمال حاصل کرلیا تھا علمائے وقت آپ کی علمی قا۔۔۔

مزید

یوسف بن حسین رازی

حضرت یوسف بن حسین رازی رحمۃ اللہ  علیہ     نام ونسب: اسم گرامی:شیخ یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت:ابو یعقوب۔لقب:شیخ الصوفیاء،امام العرفاء۔والد کااسم گرامی:شیخ حسین علیہ الرحمہ۔(نفحات الانس:110/سیر اعلام النبلاء،ج14،ص248) مقامِ ولادت: آپ کاتعلق ایران کےشہر"ہمدان"سے ہے۔(نفحات الانس:110) تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،جب سن تمیز کو پہنچے تو مزیدحصولِ علم کےلئے بلاد عرب کاسفر کیا۔آپ نے حضرت ذوالنون مصری،امام احمد بن حنبل،شیخ قاسم جوعی،شیخ احمد بن ابی حواری،یحیٰ بن معاذ رازی،شیخ دحیم،ابوتراب عسکرنخشبی،ابو احمد عسال،ابوبکر نقاش،محمد بن احمد شاذان ،علیہم الرحمۃ والرضوان سےتحصیل علوم ظاہریہ وباطنیہ کیا۔حصول علم کی لگن اورعظیم محنت کی بدولت آپ کاشمار عظیم محدثین،فقہاء اورصوفیاء میں ہوتا ہے۔امام ذہبی نےسیر اعلام النبلاء میں آپ کےبارےمیں لکھاہے: ال۔۔۔

مزید

رضا خان بریلوی، مولانا شاہ محمد (ننھے میاں)

رضاخان بریلوی، مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ علیہ (برادروتلمیذِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ ( نام ونسب: محمد رضا خان بن نقی علی خان، بن رضا علی خان، بن کاظم علی خان،  علیہم الرحمہ۔ ولادت:  آپ مولانا نقی علی خاں علیہ الرحمۃ  کے سب سے چھوٹے فرزندِارجمند تھے۔ تعلیم وتربیت: اِبتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی۔ کم سِنی کے عالم میں والدِ ماجد داغِ مفارقت دے گئے اور آپ فیض وکرمِ پدری سے محروم، حالتِیتیمی میں پروان چڑھے۔لیکن مشفق بھائی کی بہترین تعلیم وتربیت کا نتیجہیہ ہوا کہ آپ ایک بالغ نظر فاضل اور پختہ فکرعالم بن کر منصۂ شہود پر جلوہ گرہوئے۔ علومِ معقول ومنقول خصوصاً علم الفرائض میں آپ مہارتِ تامہ اوریدِطولیٰ رکھتے تھے۔ دارالافتاء  بریلی کا جب عالم ِاسلام میں شہرہ ہوا، اور کثرت سے اِستفتاء  آنے شروع ہوگئے تو فرائض ومیراث سے متعلقفتاوٰی مولانا محمد رضا خاں ہی لکھاکرتے تھے۔۔۔۔

مزید

فضیلۃ الشیخ المجاہد الزیتونی مفتی محمد صالح النیفر

فضیلۃ الشیخ المجاہد الزیتونی مفتی محمد صالح النیفر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مفتی محمد مجیب اشرف رضوی القادری

حضرت مفتی محمد مجیب اشرف رضوی القادری۔۔۔

مزید