منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

پسنديدہ شخصيات

حضرت مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی

حضرت مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالحلیم فرنگی محلی۔لقب: جامع العلوم۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی بن مولانا امین اللہ بن مولانا محمد اکبر بن مولانا مفتی ابو الرحم بن مولانا مفتی محمد یعقوب بن مولانا عبدالعزیز  بن مولانا محمد سعید بن مولانا قطب الدین شہید سہالوی۔علیہم الرحمۃ  والرضوان۔(تذکرہ علمائے ہند:251) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/شوال المکرم 1209ھ،مطابق مارچ/1795ء کوفرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔(تذکرہ علمائے اہلسنت114) تحصیل علم: دس برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا، صرف ونحو اپنے والد مولانا محمد امین اللہ  فرنگی محلی سے پڑھ کر کتبِ متداولہ کا درس علماء فرنگی محل مولانا مفتی ظہور اللہ، مولانا  مفتی محمد اصغر اور مولانا مفتی محمد یوسف  علیہم الرحمۃ  سے لیا، سولہ سال کی قلیل عم۔۔۔

مزید

عبدالغفور ہزاروی ، شیخ القرآن ابو الحقائق علامہ مولانا محمد

عبدالغفور ہزاروی ، شیخ القرآن ابو الحقائق، علامہ مولانا محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالغفور۔کنیت:ابوالحقائق۔لقب:شیخ القرآن ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی بن مولانا عبد الحمید بن مولانا محمد عالم بن فقیر غلام محمدعلیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلسہ نسب والد کی طرف سےحضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے۔آپ کانام اخوند عبدالغفور المعروف بابا سیدو شریف علیہ الرحمہ کے نام کی نسبت سے عبدالغفور تجویز کیا گیا۔ تاریخِ ولادت: 9 ذوالحج،1329ھ،یکم دسمبر1911ء جمعۃ المبارک،حج اکبر کے دن،بوقتِ صبح،موضع چنبہ پنڈ،نزد کوٹ نجیب اللہ ضلع ایبٹ آباد ہزارہ میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ناظرہ قرآن ِ پاک اور کافیہ تک کتب والد ماجد سے پڑھیں ،بقیہ تمام علوم و فنون استاذ الاساتذہ مولانا ۔۔۔

مزید

حضرت حافظ قاری مفتی عبدالرحمن قادری

تعارف حافظ و قاری مفتی عبدالرحمٰن قادری تاریخ پیدائش- 22 اکتوبر 1983ء, 14 محرم الحرام 1404ھ حفظ قرآن پاک و تجوید مدرسۃ المصطفی 15 اگست 1997ء مشق قرآت استاذ القراء قاری محمد بشیر چشتی مدظلہ العالی درس نظامی و دینی علوم تقریبا 11 سال 1997 تا 2008 جید اساتذہ و مشائخ سے اکتساب فیض شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد اسماعیل ضیائ پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری عمدۃ الاسلاف الدکتور ابوالقاسم ضیائ علامہ غلام رسول افغانی نبیرہ صدر الشریعہ مفتی عطاء المصطفی اعظمی مفتی عبدالعزیز حنفی علامہ مختار احمد قادری شہید علیہ الرحمہ استاذ العلماء مفتی محمد وسیم ضیائ علامہ سید نثار اختر القادری سند فراغت دارالعلوم امجدیہ کراچی2008 ادیب عربی میں کراچی میں اول پوزیشن عالم عربی, فاضل عربی, 2008 میں دارالعلوم امجدیہ میں پورے مدرسے میں اول پوزیشن اجازت حدیث فاتح افریقہ جانشین صدر ۔۔۔

مزید

حضرت شداد بن اوس بن ثابت

حضرت شداد بن اوس بن ثابت رضی اللہ عنہ آپ صحابی رسول تھے۔آپ کا وصال 58 ہجری کو 75 سال کی عمر میں ہوا۔۔۔۔

مزید

علی حسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی عرف ’’اشرفی میاں‘‘، قطب المشائخ سیّد شاہ محمد

  علی حسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی عرف ’’اشرفی میاں‘‘، قطب المشائخ سیّد شاہ محمد   نام:                   محمد علی حسینکنیت:                 ابو احمدخاندانی خطاب:        اشرفی میاںتخلص:                اشرفیاَلقاب:                        شیخ المشائخ، مخدومِ اولیا، محبوبِ ربانی، ہم شبیہِ غوثِ اعظم، مجددِ سلسلۂ اشرفیہ نسب:           &nb۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی سیدی سعد الدین العلمی ابن جلال الدین العلمی

حضرت علامہ مفتی سیدی سعد الدین العلمی ابن جلال الدین العلمی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

پیکر عزم و استقامت، منبع رشد و ہدایت حضرت مولانا پیر عبد الرحیم شہید (بھرچونڈی)

پیکر عزم و استقامت، منبع رشد و ہدایت حضرت پیر عبدالرحیم بھرچونڈی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیکر عزم و استقامت ، منبع رشد و ہدایت حضرت مولانا پیر عبد الرحیم شہید ابن حضرت مولانا عبد الرحمن ابن حضرت مولانا حافظ محمد عبد اللہ (قدست اسرارہم) ۱۳۳۰ھ/۱۹۱۰ء میں بھر چونڈی شریف ، ضلع سکھر میں پیدا ہوئ۔ ساتویں دن جدا مجد نے عبد الرحیم نام تجویز کیا ۔ کسی نے پوچھا حضرت ! صاحبزادے کا نام کیا تجویز کیا ہے؟ فرمایا ہم نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو پورا کیا ہے ،وہ اس طرح کہ اپنا نام عبد اللہ ، صاحبزادے کا نام عبد الرحمن اور پوتے کا نام عبد الرحیم ، تینوں ناموں سے لفظ ‘‘ عبد‘‘ ہٹانے سے بسم اللہ شریف پوری ہو جاتی ہے ۔ جدامجد حضرت شیخ ثانی کو آپ سے بہت محبت تھی۔ اکثر آپ دادا جان کے سینے پر کھیلتے رہتے تھے۔ آ پ ابتداء ہی سے غیر معمولی ذہین تھے، جو سبق دوسرے طالب علم گنٹوں میں یاد کرتے ا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی بارگاہ میں پہنچے تو امامِ اہلسنت نے محدثِ اعظم کو آسمانِ علم کا ایسا درخشاں ستارہ بنایا کہ جس کی چمک سے کثیر لوگوں نےاستفادہ کیا۔ بیعت وخلافت:  محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے نانا شیخ الاصفیاء، محبوبِ ربانی، قطبِ عالم شاہ علی حسین اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کے ایماء مبارکہ سے اپنے م۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ خیر الدین دہلوی

حضرت مولانا شاہ خیر الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانا شاہ خیر الدین دہلوی۔لقب:امام العلماء،شیخ العرب والعجم،مہلک الوہابیین،تخلص:خیوری۔والدکااسم گرامی:مولانا شیخ محمد ہادی دہلوی بن مولانا شیخ محمد احسن،شاگرد رشید مفتی صدرالدین آزردہ۔ مشہورعالم ومدرس مولانا منورالدین دہلوی (تلمیذ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی)آپ کےنانا محترم ہیں،مولوی اسماعیل دہلوی کی کتاب"تفویۃ الایمان" کا ردشاہ صاحب کےحکم پر سب سےپہلے آپ نےہی فرمایاتھا۔مولانا خیرالدین کی  اہلیہ محترمہ مفتیِ مدینہ منورہ  شیخ محمد علی بن ظاہر الوتری کی بھانجی تھیں،آپ مکۃ المکرمہ کےآخری محدث تھے،آپ کےبعداس درجےکاکوئی محدث میں پیدانہیں ہوا۔مولانا خیرالدین علیہ الرحمہ صدیقی النسب تھے،اورہندکےممتاز علمی گھرانےسےتعلق رکھتے تھے۔(تذکرہ علمائےاہلسنت:85/مقدمہ رسائل علامہ خیرالدین دہلوی:12) تاریخِ ولادت: آپ ک۔۔۔

مزید