مولانا خلیل الرحمن صاحب بہاری (بہار) خلیفہ اعلی حضرت جناب مولاناخلیل الرحمن صاحب ، آپ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری نے اجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں مولانا خلیل الرحمن صاحب کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی محمد خلیل الرحمن صاحب بہاری ، مدرس مدرسہ عربیہ مدراس،عالم واعظ مجاز طریقت‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص10) آپکےمزید حالات معلوم نہیں ہوسکے۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کےلئے ’’ضیاءِ طیبہ‘‘کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کا ر خیر میں تعاون فرمائیں۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کردیں گے۔۔۔۔
مزید
حضرت علامہ شیخ احمد الشمس القادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ احمدالشمس۔کنیت:ابولعباس۔لقب: المالکی،الشنقیطی۔ آپ کا سلسلۂ نسب قبیلہ اداوالحاج سے ملتا ہے جن کی خاندانی نسبت قبیلۂ انصار سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1240ھ کومراکش میں ہوئی۔ تحصیلِ علم : آپ سیدی محمد مصطفٰی ماء العینین قدس سرہ العزیز کے شاگرد و مرید اور خلیفہ و اماد تھے۔ 1279ھ میں ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ آگئے، شیوخ و محدثین مدینہ میں بلند مقام والے تھے،قلیل الکلام اور قناعت پسند تھے، محدث حجاز کے لقب سے معروف تھے۔ بیعت وخلافت: آپ سیدی محمدمصطفیٰ ماء العینین کےمریدوخلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: قدوۃ السالکین ،امام المحدثین،شیخ المتقین،محدث اعظم حجاز، حضرت علامہ ابو العباس شیخ احمد الشمس المالکی الشنقیطی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ علم ۔۔۔
مزید
حضرت فضیلتہ الشیخ احمد یاسین الخیاری المدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد بن علی داستانی تھا۔ لقب شیخ المشائخ پایا۔ آپ کی نسبت تین واسطوں سے شیخ عمر بسطامی جو حضرت شیخ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خواہر زادہ اور خلیفہ تھے سے ملتی ہے۔ حضرت ابوالحسن خرقانی کے احباب میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ماہر تھے۔ شیریں کلام اور خوش بیان تھے۔حضرت داتا گنج بخش اپنی کتاب کشف المحجوب میں لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شیخ ہیتی سے جو آپ کے احباب میں سے تھے۔ سنا ہے۔ کہ ایک دفعہ بسطامی میں مکڑی کا طوفان امڈ آیا۔ مکڑی تمام درخت اور فصلیں چاٹ گئی۔ اور بسطام کے نواح و مضافات مکڑی کے لشکروں سے سیاہ ہوگئے۔ لوگ چلا اٹھے۔ اس طرح ہر طریقہ سے مکریوں کو اڑارہے تھے۔ حضرت شیخ نے دریافت کیا کہ یہ کیا شور و غوغا ہے۔ لوگوں نے مکڑی کے بارے میں بتایا۔ تو آپ چھت پر آئے اور آسمان کی طرف نظریں اٹھائیں مکڑی کا لشکر زمین سے۔۔۔
مزید
حضرت علامہ شیخ محمد ابو الیسر بن شیخ محمد ابی الخیر عابدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو سعید کے تیسرے خلیفہ حضرت شیخ محب اللہ صدیقی صدر پوری تھے۔ جنکا شمار اکابر خلفاء میں ہوتا ہے۔ صاحب مراۃ الاسرار لکھتےہیں کہ جب حضرت شیخ محب اللہ قدس سرہٗ علوم عقلی ونقلی سے فارغ ہوئے تو آپکے دل میں طلب حق کا درد پیدا ہوا چنانچہ آپ نے وقت کے اکثر بزرگوں سے ملاقات کی لیکن تشفی نہ ہوئی۔ اسکے بعد آپ نے دہلی جاکر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی قدس سرہٗ کےآستانہ پراستخارہ کیا۔ وہاں سے فرمان ہوا کہ اس وقت شیخ علی صابر قدس سرہٗ کا سلسلہ خوب رونق میں ہے اور شیخ ابو سعید گنگوہی کے پاس جاؤ چنانچہ آپ نے حضرت شیخ ابو سعید قدس سرہٗ کی خدمت میں حاضر ہوکر شرف بیعت حاصل کیا۔ اسکے بعد حضرت اقدس نےاپنے خادم خاص مجاہد نام کو حکم دیا کہ وضو کر کے دوگانہ ادا کرو اور دیکھو کہ شیخ محب ۔۔۔
مزید
ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ صاحبِ علم وتقویٰ تھے،بالخصوص آپ کےنانا محترم جناب سیدحافظ محمد حسین باعمل حافظِ قرآن تھے۔رات کےوقت جب ان کی تدفین کی گئی توان کی قبر سےنور کی شعائیں ظاہر ہوگئیں،سب حاضرین نے مشاہدہ کیا۔ پیدائش :آپ کی پیدائش بروزبدھ15 رجب المرجّب 1393ھ مطابق 15 اگست 1973ء کو ناظم آباد نمبر 5، کراچی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی دینی تعلیم محلے کی مسجد میں حاصل کی۔حضرت علام۔۔۔
مزید
حضرت علامہ محمد ادریس بن مہدی بن محمد علی السنوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید