مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی ظاہری وروحانی تربیت کرنے میں تمام تر جہد سے کام لیاتاآنکہ آپ نے اس فرزند کی کامل تربیت فرماکر انتقال کیا۔ اس کے مزید علوم کے حصول کے لئے مدرسہ صولتیہ میں ڈاخل ہوکر جلیل القدر علماء سے مختلف فنون پر دسترس حاصل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ متقی ، پرہزگار، جواد وسخی اور وسیع القلب جیسے صفات کے حامل شخص تھے۔آپ عل۔۔۔
مزید
حضرت امام محمد بن حسن شیبانی رضی اللہ عنہ نام ونسب: کنیت ابو عبداللہ اسم گرامی محمد، سلسلۂ نسب اسطرح ہے ،محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، قبیلہ شیبان کی طرف نسبت ولاء کی وجہ سے شیبانی کہلائے۔ تاریخِ ولادت:امام محمد132ھ میں " واسط " میں پیدا ہوئے۔ پھر والدین نے "کوفہ "کو وطن بنایا اور یہیں آپکی پرورش ہوئی۔ تحصیلِ علم:امام محمد علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے قریبی مکتب یا معلّمِ خاص (جیساکہ اہلِ ثروت کے ہاں گھر میں پڑھانے کیلئے استاذ آتا ہے)سے حاصل کی ۔چودہ سال کی عمر میں امام الائمہ سراج الامہ امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔امام صاحب کے وصال کے بعد حضرت امام ابو یوسف سے مزید تعلیم اورفقہ میں مہارت حاصل کی ۔علمِ حدیث میں مہارت ِ تامہ حاصل کرنے کیلئے امام دارلہجرہ حضرت امام انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ان کے علاوہ متعدد شیوخ سے علمی وروحان۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مفتی شاہ ارشاد حسین رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانامفتی ارشادحسین۔لقب:نبراس العلماء،سراج الفقہاء،قطب الارشاد وغیرہ۔رامپورکی نسبت سے"رامپوری" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا ارشاد حسین بن مولانا حکیم احمد حسین بن غلام محی الدین بن فیض احمدبن شاہ کمال الدین بن شیخ زین العابدین عرف میاں فقیراللہ بن حضرت خواجہ محمد یحیٰ بن امام ربانی مجددالف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ۔علیہم الرحمۃ والرضوان تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 14/صفرالمظفر1248ھ،مطابق نومبر/1832ءکومحلہ پیلا تالاب شہرمصطفیٰ آبادعرف رام پور(انڈیا)میں ہوئی۔ قبلِ ولادت بشارت:عارف باللہ حضرت حاجی محمدی علیہ الرحمہ(جن کامزارشریف پاک توپ خانہ روڈ رامپورمیں مرجعِ خلائق ہے) نےحضرت مولاناحافظ عنایت اللہ خان رامپوری سےان کےاصرارِ بیعت پرایک دن فرمایا:"تم ابھی تعلیم حاصل کرو،ایک قطبِ وقت کاظہور۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا ہادی حسن نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا ہادی حسن ۔لقب:خطیب اسلام ،صدرالافاضل کی نسبت سےنعیمی کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد ہادی حسن نعیمی بن صوفی مسافر علی ایوبی انصاری۔ تاریخِ ولادت : آپ کی ولادت تقریباً 1909ءکو غیاث پورضلع چھپرا صوبہ بہار (انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم کلکتہ 24 پر گنہ جگدل کی جامع مسجد میں مولانا عبدالستار ہاشمی سے حاصل کی ، پھر یوپی اور بہار کے مختلف مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخلہ لیا ،جہاں صدر الافاضل ، مفسر قرآن ، نعیم ملت علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی سے دورہ حدیث پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ قادریہ اشرفیہ میں حضرت صدر الافاضل سے بیعت ہوئے اور ڈھاکہ (بنگلہ دیش) کے قیام کے دوران حضرت پیر مولانا عبدالسلام نقشبندی سے متا۔۔۔
مزید
حضرت امام عبداللہ یافعی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ۔کنیت:ابومحمد۔لقب:عفیف الدین،ابولسعادات،ابوالبرکات،مؤرخِ اسلام وغیرہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابومحمد عبداللہ یافعی بن اسعدبن علی بن سلیمان بن فلاح الیافعی الیمنی الشافعی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 698ھ کوعدن یمن میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےکثیرعلماءسےاخذِ علوم کیا۔ان میں سےامام ذہبی بن النضال،امام شرف الحرازی،امام نجم الدین طبری۔مکۃ المکرمہ میں کئی شیوخ سےعلمی استفادہ کیا۔اسی طرح مصراورشام کاسفرکیا،وہاں کےشیوخ سےاستفادہ کیا۔ان میں سےشیخ حسین حاکی،شیخ عبداللہ المالکی،شیخ محمدالمرشدی اہم ہیں۔شیخ مرشدی نےآپ کوبہت سی بشارتوں سےنواز۔اسی طرح علم ِ تصوف واخلاق شیخ علی المعروف شیخ طواشی سےاخذکیا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ قادریہ میں حضرت شیخ ابوعبداللہ البصال علیہ الرحمہ کےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اور۔۔۔
مزید
حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:غلام محمد۔لقب: قبیلہ ملکانی بلوچ کی نسبت سے"ملکانی"کہلاتےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14/رمضان المبارک 1276ھ،مطابق اپریل/1860ءکودرگاہ ملکانی شریف ضلع دادوسندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدا میں حضرت مخدوم جنید علیہ الرحمۃ کے خاندان کے اخوند عبدالکریم کے مکتب میں قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔ اس کے بعد ایک دوسرے گوٹھ میں فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دادو کے پرائمری اسکول میں سندھی کی سات جماعت کی تکمیل فرمائی۔اس کے بعد دینی تعلیم کی جانب رخ کیا۔ اس سلسلہ میں حضرت علامہ مولانا محمد حسن قریشی کے حیدرآباد والے مدرسہ میں داخلہ لیا اور پچیس برس کی عمر میں 1302ھ میں دستار فضیلت سے سر فراز ہوئے۔ علامہ محمد حسن علیہ الرحمہ کے پاس درس نظامی کی تکمیل کی ان کے علاوہ دیگر نامور اکابر علماء سے استف۔۔۔
مزید
استاذ العلماء جلالۃ العلم حافظِ ملت حضرت علامہ مولاناشاہ عبد العزیز محدث مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:نام عبد العزیزاورلقب حافظِ ملت ہےآپکے دادا مولانا عبد الرحیم نے دہلی کےمشہورمحدث شاہ عبد العزیز کی نسبت سے آپ کا نام عبد العزیز رکھا تاکہ میرایہ بچہ بھی عالم دین بنے۔ سلسلۂ نسب :عبدالعزیز بن حافظ غلام نور بن مولانا عبدالرحیم(رحمہم اللہ تعالیٰ) تاریخ ِولادت:آپ۱۳۱۲ھ بمطابق۱۸۹۴ء قَصْبہ بھوج پور(ضلع مراد آباد، یوپی ہند )بروز پیر صبح کے وقت پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد حضرت حافظ محمد غلام نوراور مولانا عبدالمجىد بھوجپورى سے حاصل کی۔کچھ عرصہ حکیم محمد شریف حیدر آبادی صاحب سے علم ِ طب پڑھا۔اس کے علاوہ جامعہ نعیمیہ(مراد آباد)میں حضرت مولانا عبدالعزىز خان فتح پورى،حضرت مولانا اجمل شاہ سنبھلى،حضرت مولانا وَصى احمدسہسرامى اورج۔۔۔
مزید
علامہ شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری نام ونسب:اسم گرامی:شاہ عبدالعلیم۔لقب:آسی۔سکندرپورعلاقےکی نسبت سے"سکندرپوری"کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:شیخ قنبرحسین۔مفتی احسان علی علیہ الرحمہ آپ کےنانا تھے۔آپ حضرت شیخ مظفر بلخی علیہ الرحمہ کی اولادمیں سےتھے۔ حضرت شیخ مظفر بلخی۔بلخ کےتارکِ سلطنت سلطان، اور اقلیم معرفت الٰہیہ کےبادشاہ حضرت مخدوم شرف الدین منیری قدس سرہ کے چمنستان کی بہار تھے۔ بحکم پیر ومرشد "عدن"تشریف لےگئے۔وہیں 3/ رمضان المبارک 788ھ میں وفات پائی۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 19/شعبان المکرم 1250ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1834ءکو"سکندرپور"میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی کتب اپنےنانا سے پڑھنے کے بعد خانقاہ رشیدیہ جون پور حاضر ہوئے اور حضرت شاہ غلام معین الدین قدس سرہ سے میر قطبی تک پڑھا۔ حاجی امام بخش جون پوری المتوفی 1277ھ نے اپنی آمدنی سے چار آنہ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا سید جلال الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔والدکااسم گرامی: آپ کے والد ماجد حضرت صوفی سید عبدالشکورعلیہ الرحمہ ایک عابد و زاہدشخص تھے۔ شریعت مطہرہ کے پابند تھے، انہوں نے اپنے خاندان کی ایک نہایت متقی پرہیزگارو نیک سیرت خاتون حضرت برکت فاطمہ سے نکاح کیا۔آپ کاخاندان ہندوستان میں ورود کےبعدضلع بجنورمیں سکونت پذیرہوا۔آپ کے خاندان میں کافی علماء و مشائخ گزرے ہیں۔ آپ کے نانا جان حضرت مولانا سید فرید الدین اور ماموں جان حضرت مولانا سید اصغرعلی کا شمار وقت کے جید علماء و مشائخ میں ہوتا تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1328ھ،مطابق 1910ء کوبوقتِ صبح ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا جلال الدین علیہ الرحمہ نے قریبی مدرسہ میں 8 سال کی عمر میں کلام پاک ناظرہ ختم کیا ہی تھا کہ والد مکرم کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا۔۔۔
مزید