مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حبیب الرحمٰن قادری ہے۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب عمِ رسول ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ملتاہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 8محرم الحرام 1322ھ بروز شنبہ بوقتِ صبحِ صادق، قصبہ دھام نگر ، صوبۂ اڑیسہ(موجودہ نام اوڈیشا) انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتداءً لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگریزی تعلیم پڑھانا شروع کردیا جس کو حضرت مجاہد ملت نے بادل ناخواستہ قبول کرلیا۔ مگر چند دنوں بعد آپ نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا۔پھرحضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے والد ماجد کی خواہش کے مطابق دینی تعلیم کے لیے مامور کیا گیا۔ اور ابتدائی تعلیم کا سلسلہ گھر پر ہی جاری رہا۔ مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد میں داخلہ لیا، چند سال وہاں تعلیم حاصل کی، مدر۔۔۔
مزید
ابو بکرعبد اللہ بن محمد المعروف ابنِ ابی الدنیا نام ونسب: آپ کا نام عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان ابن ابی الدنيا قرشی اموی۔کنیت: ابو بکر۔ اور آپ ابنِ ابی الدنیا کے نام سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت208 ھ میں بغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے مشائخ میں احمد دورقی، علی بن جعد جوہری، زُہیر بن حرب، ابوعبید قاسم بن سلام، داود بن رشید خورازمی، محمد بن سعد کاتبِ واقدی، امام بخاری اور امام ابوداؤد وغیرہ ہیں جن سے فنِ حدیث کی تعلیم پائی۔ سیرت وخصائص:شیخ الوقت، امام الائمہ، فقیہ العصر، شیخ الحدیث، حافظ الحدیث ابو بکر عبد اللہ بن محمد المعروف ابنِ ابی الدنیا مشہور حفاظِ احادیث میں سے تھے۔ابن ابی الدنیا شہزادگانِ خلفائے عباسیہ کے اَتالیق رہے۔خلیفہ معتضد باللہ کی تربیت بھی ان ہی کی اَتالیقی میں ہوئی۔ حافظ ذہبی نے "تذکرۃ الحفاظ" میں ان کا ترجمہ ان لفظوں ۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حافظ الحدیث امام محمد بن ابوبکرابوموسیٰ مدینی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن ابو بكر بن عمر بن ابو عيسٰی احمد بن عمر مدینی۔کنیت: ابوموسٰی۔لقب: شیخ الاسلام تھا۔ تاریخِ ولادت:امام ابو موسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت ذی القعدہ 501 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: امام ابوموسٰی مدینی رحمۃ اللہ علیہ نے جلیل القدر علماء سے اکتسابِ علم کیا جن میں آپ کے والدِ ماجد ، ابو سعد محمد بن محمد، ابو منصور محمد بن عبد اللہ اور ان کے علاوہ کثیر علماء سے کے علم سے مستفیض ہوئے۔ اور تین سو مشائخ سے زیادہ آپ نے احادیث روایت کی۔ سیرت وخصائص: شیخ الاسلام، حافظ الاحادیث، امام الوقت امام ابو موسٰی محمد بن ابو بکرمدینی رحمۃ اللہ علیہ زاہد، متورع، عابد، ولیٔ کامل عالمِ باعمل اور اپنے وقت کے چمکتے ہوئے سورج تھے۔ آپ قرآنِ پاک کواس کی روایات وشانِ نزول کے ساتھ پڑھت۔۔۔
مزید
سید میراں محمد شاہ ٹکھڑائی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید میراں محمد شاہ اور والدِ ماجد کا اسمِ گرامی حکیم سید محمد شاہ تھا۔ آپ کا تعلق متعلوی سادات سے تھا۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت 12 صفر المظفر 1240 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اوائلِ عمر میں آپ نے گاؤں" ٹکھڑ" کے ہی علماء اور اساتذہ سے تحصیلِ علم کیا۔ بالخصوص علمِ طب میں آپ نے کافی مہارت حاصل کی۔آخری عمر میں آپ نے اپنی ذکاوت اور ذہانت کے باعث انگریزی زبان میں بھی اچھی خاصی مہارت حاصل کرلی تھی۔اور فارسی زبان میں تو بڑا عبور حاصل تھا۔ بیعت وخلافت:ظاہری کمالات کے ساتھ ساتھ باطنی کمالات سے بھی آپ آراستہ تھے،اور اس کی تکمیل کے لئےآپ نے سندھ کے مشہور روحانی سرہندی بزرگ حضرت خواجہ عبد القیوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ کادامن تھاما اور ان کے ہاتھ پر سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کی۔ سیرت وخصائص: سید میراں محمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ عل۔۔۔
مزید
شاہ محمد یوسف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: شاہ محمدیوسف رحمۃ اللہ علیہ۔ سیرت وخصائص: شاہ محمد یوسف رحمۃ اللہ علیہ اعلیٰ صفات سے متصف تھے۔حضرت مصلح ِ اہلسنت قاری مصلح الدین صدیقی علیہ الرحمہ کے آباء واجداد شر فاء دکن میں سے تھے، اور پشت ہا ئے پشت سے خدمتِ دین اور فروغ ِاسلام کے فرائض سر انجام دیتے آرہے تھے، شاہانِ سلف نے انہیں جاگیر یں دے رکھی تھیں اس لیے "انعا مدار" کہلا تے تھے۔ جا گیر یں ان کے معاش کا ذریعہ تھیں۔ وصال: حیدرآباددکن انڈیا میں ہوا۔وہیں مدفون ہوئے۔۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانامولانا عبدالعزیز حنفی مدظلہ العالی آپ اس وقت اہلِ سنت کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم امجدیہ میں تدریس کےساتھ دارالافتاء امجدیہ میں بھی خدمات انجام دےرہے ہیں ۔اسی طرح جامع مسجد فاروقِ اعظم گلبرگ میں امام وخطیب بھی ہیں۔آپ کاشمار کراچی کے جیداوربزرگ علماء میں ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کےعلم وعمل اور عمر میں برکتیں عطاء فرمائے۔(آمین)۔۔۔
مزید
حضرت قاری مقصود اسلام خطیب وارثی جامع مسجد علیہ الرحمہ۔۔۔
مزید