منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

پسنديدہ شخصيات

محبوب رضا خاں قادری رضوی، علامہ حکیم مفتی قاری

محبوب رضا خاں قادری رضوی، علامہ حکیم مفتی قاری نام:                   محبوب رضا خاں۔تاریخِ ولادت:         20 محرم الحرام 1335ھ مطابق 16 نومبر 1916ءمقامِ ولادت:         بریلی، انڈیا۔درسِ نظامی:           دار العلوم منظر اسلام، بریلی شریف (انڈیا)۔اساتذہ :                آپ کے اساتذہ میں صدرالشریعہ حضرت علامہ محمد امجدعلی اعظمی﷫ کا نام نمایاں ہے۔مدرس و مفتی:         آپ نے دار العلوم امجدیہ کراچی میں مدرس  و مفتی کے فرائض انجام دیے ہیں۔بانی:  &۔۔۔

مزید

سیدہ آمنہ بنت وہب

سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا سلسلہ ٔنسب: سیدہ آمنہ بنت وہب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ۔سرورِ عالم ﷺکےنسب پاک سےکسی کانسب اعلیٰ نہیں ہے۔ سیدنا جبرئیل بارگاہ مصطفیٰﷺمیں حاضر ہوکرعرض کرتےہیں:میں نےسارےعالم کوچھان مارا۔مگرآپ کےخاندان سےافضل کوئی خاندان،اورگھرانہ نہیں دیکھا۔(سبل الھدیٰ والرشاد،ج،1ص،482) حضورﷺنےفرمایا:میری جلوہ گری عرب کے سب سے زیادہ فضیلت والے دو قبیلوں بنو ہاشم اور بنو زہرہ سے ہوئی۔(خصائص الکبریٰ،ص44) سیرتِ مبارکہ:وہ ذات ِگرامی جس کےجسدمعظم نےخاک ابوا ءکورشک قمرکر دیا۔ جس کی گودسروروکشوررسالت ﷺکی جلوہ گاہ بنی۔جن کےبطنِ اقدس سےباعث تخلیق ِکائنات ﷺکی جلوہ گری ہوئی۔ جس کی خدمت کو آسیہ و مریم رضی اللہ تعالی عنہماآئیں ۔ حوریں حق غلامی بجا لائیں۔جن کی مدحت امام الانبیاءﷺ فرمائیں۔کیایہ کم سعادت مندی ہےکہ اپنےحبیب ﷺکی ماں ک۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمداقبال سعیدی

شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمداقبال سعیدی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمداقبال سعیدی۔لقب:استاذالعلماء،شیخ الحدیث،فقیہ العصر،مناظرِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الحدیث مفتی محمد اقبال سعیدی بن مولاناعبید اللہ بن مولاناحبیب اللہ بن مولانا حافظ عبید اللہ بن مولانا قادر بخش بن مولانا حافظ علی محمد۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ ایک ایسے علمی خاندان کےچشم وچراغ تھے،جوتقویٰ اوردین داری میں بےمثال تھے۔آپ کےجدامجدمولاناحافظ علی محمد علیہ الرحمہ صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔آپ کاآبائی وطن ڈیرہ اسماعیل خان،قوم"پھُل"جوپٹھانوں کاایک قبیلہ ہے،اورڈیرہ اسماعیل خان کےنواح  میں زیادہ تعدادمیں رہائش پذیرہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت28/اکتوبر1945ء،مطابق ماہِ ذی قعد/1364ھ،کو اوچ شریف تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور میں ہوئی۔ قیامِ پاکستان کے وقت آپ کی عمر دو برس تھی۔ تحصیل علم۔۔۔

مزید

جلال الدین سُرخ بخاری سہروردی، مخدوم سیّد

جلال الدین سُرخ بخاری سہروردی، مخدوم سیّداسمِ گرامی:  جلال الدین۔لقب:             سرخ بخاری۔نسب:آپ کاتعلق سادات ِبخاراسےہے۔ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:حضرت سیّد مخدوم جلال الدین سرخ بخاری بن سیّد ابو المؤید علی بن سیّد جعفر حسینی بن سیّد محمد بن سیّد محمود بن سیّد احمد بن سیّد عبداللہ بن سیّد علی اصغر بن سیّد جعفر ثانی بن امام علی نقی بن  امام محمد تقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔’’سرخ بخاری‘‘ کی وجہِ تسمیہ:عرفِ عام میں آپ کو جلال الدین سرخ بخاری کے نام سے پکارا اور لکھا جاتا ہے۔اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ آپ بخارا کے رہنے والے تھے؛ وہاں کی آب و ہوا کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ سرخ مائل تھا۔ اس وجہ سے آپ کے پیر و مُرشِد حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیار سے ’’سرخ بخاری‘‘ کے نام سے پکارت۔۔۔

مزید

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانامحمدحبیب رضاقادری۔لقب:نوردیدہ مفتی اعظم ہند،صوفی باصفا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: نور دیدۂ مفتی اعظم عالم باعمل مولانا صوفی محمد حبیب رضا قادری رضوی بن مولانا حسنین رضا  بن استاد زمن مولانا حسن رضا بریلوی ،برادراعلی ٰحضرت(علیہم الرحمہ ) تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ  ِربیع الثانی1352ھ،مطابق  اگست 1933ء کو محلہ "کانکر ٹولہ "پرانا شہر بریلی شریف میں ہوئی۔ تحصیل علم: حضرت مولانا حبیب رضا نے ابتدائی تعلیم گھر پر والدہ ماجدہ اور والد ِبزرگوار سے حاصل کی ۔فارسی تعلیم کے لیے دارالعلوم منظر اسلام بریلی میں داخلہ لیا اور عربی فارسی کی اعلیٰ کتابیں پڑھیں۔ سلوک اور تصوف میں والد ماجد سے اکتساب فیض کیا۔ وقتاً وقتاً مفتی اعظم مولانا مصطفیٰ رضا نوری کی خدمت میں حاضر ہوکر فیض ظاہری وباطنی سے مالا مال ۔۔۔

مزید

حضرت نجم الدین کبریٰ

حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: کنیت :ابوالجناب .اسم ِ گرامی: مبارک احمد۔ لقب :نجم الدین کبٰری۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:احمدبن عمر بن محمد۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ولادت: 540 ھ ۔ بمطابق145 1ءکو "خیوق"خوارزم،موجودہ (ازبکستان)  میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی اور محی السنہ اور حضرت شیخ روز بہاں بقلی سے   بھی استفادہ کیا ،اور بعد میں مختلف شیوخ ِ تصوف اور اپنے وقت کے جید علماء کرام  سے مختلف علوم وفنون میں مہارت حاصل کی اور زمانہ طالب علمی  میں جس سے مناظرہ کرتے غالب آجاتے اسی وجہ سے طامۃ الکبری  اور الشیخ الکبری ٰ کے خطاب سے مشہور ہوگئے ۔آپ نے تحصیل علم کیلئے عراق،شام ،خراسان،مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ  کے اسفار کیے۔ بیعت وخلافت: آپ شیخ المشائخ حضرت عماریاسرسہروردی  علیہ الرحمہ سے بیعت ہوئے،اور ری۔۔۔

مزید

احمد مختار صدیقی میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین، علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

احمد مختار صدیقی  میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین،  علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:        احمد مختار صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد ۔(الیٰ آخرہ )رحمۃ اللہ تعالٰی  علیھم۔ والدِ ماجدنے ’’احمد مختار‘‘ اور دادی صاحبہ نے ’’امام الدین‘‘ نام رکھا۔ ولادت:          بروز پیر، ۷؍محرّم الحرام ۱۲۹۴ھ ، بمطابق ۲۲؍جنوری ۱۸۷۷ءکو صوبۂ اُتر پردیش کے مردم خیز شہر میرٹھ(انڈیا) کے محلّۂ مشائخاں، اندر کوٹ میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حضرت احمد مختار  صدّیقی پانچ سال کی عمر میں مکتب میں داخل ہوئے اور قرآنِ مجید وہیں ختم کیا؛ اردو، فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی اور درسِ نظامی کی تکمیل مدرسۂ اسلامی ، اندر کوٹ، میرٹھ میں علامہ ناظر حسن صاحب سے ۱۳۱۰۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد علی حسین صاحب ابن حضرت مولانا شاہ اعظم حسین خیر آبادی قدس سرہما ۲۱؍ربیع الثانی ۱۳۱۲ھ میں بھوپال میں پیدا ہوئے، اُردو فارسی کی ابتدائی تعلیم مولانا یُداللہ سنبھلی سےحاصل کی اور قرآن مجید حفظ کیا،معقول و منقول کی تکمیل والد ماجد سے کی، ۱۹۰۳ء میں والد ماجد کےساتھ مدینہ طیّبہ چلےگئے، اور وہیں سے بلاد عرب عراق وشام ومصر کا سفر کیا، اور عتبات عالیہ کی زیارت کی، ۱۳۳۶ھ میں آپنےدمشق میں امام الدھر حافظ العصر شیخ بد الردین دمشقی سےاُن کے صاحبزادے مولانا تاج الدین کی معیت میں شرحوقایہ کا درس لیا، حضرت مولانا محمد عبد الباقی فرنگی محلی مدنی المتوفی ۱۳۶۴ھ کےدرس میں مختصر المعانی، تلخیص المفتاح پڑھی، صحیح مسلم اور بعض دوسری کتب حدیث کا حضرت مولانا شاہ محمد معصوم ابن شاہ عبد الرشید ابن حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے درس لیا، شیخ المحدثین م۔۔۔

مزید

شاہ فضل رسول قادری بدایونی

سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت شاہ فضلِ رسول۔لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق ۔حضرت شاہ آلِ احمداچھےمیاں رحمہ اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق  حضرت شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن حضرت عثمانِ  غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس  المفسرین حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق1798ءکوبدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد  اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ ک۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:غلام محمد۔لقب:شیخ الجامعہ،شیخ الاسلام،محدث گھوٹوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام علامہ غلام محمد گھوٹوی بن چوہدری محمد عبداللہ بن صوفی محمد خان بن چوہدری احمدیارخان بن چوہدری پیرمحمدخان بن حضرت بخت جمال خان ۔چوہدری بخت جمال خان ایک مرد ِصالح اورمستجاب الدعوات تھے۔درودشریف کےعامل،اورزبان میں خاص تاثیرحاصل تھی۔آپ کاتعلق "کنگ جٹ"برادری سےہے۔آپ کےننھیال"وڑائچ"قوم سے ہیں۔سلسلہ ٔنسب نوشیرواں عادل بادشاہ تک منتہی ہوتاہے۔قصبہ گھوٹہ ضلع ملتان  میں قیام کی وجہ سے"گھوٹوی "معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ماہ جمادی الاولی ٰ/1302ھ،مطابق جنوری/1885ءکوموضع "گمرالی" نزد منگووال ضلع گجرات  پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حفظ قرآن ،فارسی اور صرف ونحو کی کتابیں چکوڑی (گجرات ) میں مولانا محمد چراغ۔۔۔

مزید