پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025

پسنديدہ شخصيات

امام ابو الحسن شاذلی

حضرت شیخ ابوا لحسن علی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: علی بن عبداللہ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:امام الاولیاء،قطب الزمان،بانیِ سلسلہ عالیہ شاذلیہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ سید ابوالحسن علی شاذلی  بن سید عبداللہ بن سید  عبدالجبار بن سید یوسف بن سید یوشع بن سید برد بن سید بطال بن  سید احمد بن سید محمد بن سید عیسیٰ بن سید محمد بن سید امام حسن مجتبیٰ بن سیدنا علی المرتضی ٰ کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم۔اس لحاظ سے آپ حسنی سید ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت593ھ،مطابق 1197ء،کوبمقام قصبہ"غمار"مراکش،مغرب میں ہوئی۔وہاں سےقصبہ"شاذلہ"تیونس کی طرف رہائش اختیار کی ،اسی کی نسبت سے"شاذلی"کہلاتےہیں۔ تحصیلِ علم: ابتدائی  بنیادی تعلیم اورحفظ قرآن مجید  اپنےقصبے"غمارہ"میں حاصل کی،پھرشاذلہ میں تحصیلِ علم کیا۔شاذلہ سے"فاس"کی طرف مزید حصول علم کےلئےسفرکیا۔یہاں تمام &۔۔۔

مزید

بحر العلوم مولا نا عبد العلی لکھنوی

بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام عبدالعلی کنیت ابوالعباس،لقب"بحرالعلوم" سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ)۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1144 ھ، لکھنؤ میں پید اہوئے۔ تحصیلِ علم: سترہ سال کی عمر میں تمام علوم  ِنقلیہ وعقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرامی سے فرمائی ۔والد ِگرامی کے وصال کے بعد ان کے تلمیذِ رشید مولانا کمال الدین سہالوی (متوفیّٰ 1175ھ) سے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ بیعت وخلافت: آپ کا قول ہے کہ مجھےعالم ِرؤیا(خواب)میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زیارت ہوئی ،اور آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھےبیعت کیا اورتعلیم وارشاد ِطریقت کا حکم دیا ۔پس میں خاص آپ کا مرید ہوں اور صرف آپ کے و۔۔۔

مزید

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ  عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا  محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت 25/ربیع الآخر623ھ،مطابق ماہ اپریل/1226ءکو"لارندہ"میں ہوئی، جسےاب"قرامان"کہتےہیں۔ قرامان یہ قونیہ شریف سے100کلومیٹرجنوب میں واقع ترکی کاایک مرکزی شہرہے۔ تحصیل علم:ابتدا ہی سے دانائے امت مولانا جلال الدین رومی  ان پر خاص لطف و عنایت روا  رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے بارہا اس توجہ اور مہربانی کا ذکرفرماتےتھے۔۔۔

مزید

حضرت قضیب البان موصلی

ابو عبداللہ قضیب البان موصلی، مُریدِ غوث الاعظم نام:             قضیب البانکنیت:           ابو عبداللہبیعت:          آپ حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی﷜ کے کامل ترین مریدوںمیں سے تھے۔کرامت:      آپ کی ذاتِ با برکت سے بے  شمار خوارق و کرامات کا ظہور ہوا۔ قاضیِ موصل کو آپ سے سخت اختلاف تھا۔ ایک روز موصل کے کسی بازار سے گزرتے ہُوئے قاضی سے دوچار ہوگئے۔ قاضی نے دل میں کہا: آج موقع ہے گرفتار کرکے حاکم کے سپرد کردینا چاہیے تاکہ اچھی طرح سزا ملے۔ قاضی نے اچانک دُور سے دیکھا کہ گرد  اُڑ رہی ہے۔ جب وُہ قریب آئی تو معلوم ہوا کوئی قوی ہیکل مغرور پہلوان ہے اور قریب ہُوا تو ایک اعرابی کی صورت م۔۔۔

مزید

شہید حضرت علامہ مولانا عبد الکریم نقشبندی صاحب

شہید حضرت علامہ مولانا عبد الکریم نقشبندی صاحب علیہ الرحمۃ آج سے بارہ برس قبل حضرت کو بعد نماز عصر روزے کی حالت میں شہید کردیا گیا۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبد الباری فرنگی محلی

حضرت مولانا شاہ عبد الباری  فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالباری۔لقب:امام العلماء،فرنگی محلی،لکھنوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ عبدالباری  بن حضرت شاہ مولانا عبدالوہاب بن حضرت مولاناشاہ محمد عبدالرزاق بن مہلک الوہابیین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الدین فرنگی محلی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ،مطابق 1878ءکو"فرنگی محل" لکھنؤ(ہند)میں ہوئی۔ تحصیل علم:حضرت مولانا شاہ عبد الباقی فرنگی محلی  مدنی علیہ الرحمۃ سے اکثر علوم کا درس لیا، چند کتابیں حضرت مولانا عین القضاۃ حیدر آبادی ولکھنوی تلمیذ مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھیں۔1322ھ میں حرمین طیبین کا سفر کیا۔ اور حج کے بعد مدینہ طیّبہ میں حضرت علامہ سید علی بن ظاہر الوتری المدنی اور شیخ الدلائل علامہ سید امین رضوان اور علامہ شیخ سید احمد برزنجی مدنی اور حضرت شیخ المشائخ ۔۔۔

مزید

حضرت امام طاہر بن امام محمد الباقر

حضرت امام طاہر بن امام محمد الباقر ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ علاء الدین عطار

حضرت خواجہ علاء الدین عطار علیہ الرحمۃ  نام ونسب: آپ کا نام :محمد بن محمد بخاری ہے۔ آپ کا لقب علاء الدین عطار ہے۔ وطن: آپ کا تعلق " خوارزم "سے ہیں۔ جب آپ کے والد نے وفات پائی۔ تو آپ نے ان کے ترکہ سے کوئی چیز قبول نہ کی۔ تحصیل علم: حالت تجرید میں بخارا کے ایک مدرسہ میں تحصیل علوم میں مشغول ہوگئے۔ طالب علمی ہی کی حالت میں آپ کا عقد حضرت خواجہ نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی سے ہوگیا۔ جب طریق حق  کی طلب آپ کے دل میں پیدا ہوئی تو علوم رسمی کا مطالعہ چھوڑ کر حضرت خواجہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اور طریقہ اخذ کیا۔ بیعت وخلافت : حضرت خواجہ بہاو ٔالدین نقشبند  علیہ الرحمہ سے ہے۔ سیرت وخصائص:آپ حضرت خواجہ نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اول اور نائب مطلق تھے۔ حضرت خواجہ کی آپ پر نظر خاص تھی۔ مجالس میں آپ کو اپنے پاس بٹھا تے اور بار بار آپ کی طرف متوجہ ہوتے۔ بعضے محرموں نے حضرت خو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   بن الحاج صوفی غلام قادر انڑ گوٹھ نو آباد (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) میں 11،اکتوبر 1915ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت  آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں ہوئی۔ والد ماجد دیندار ، صوفی منش، خدا رسیدہ درویش اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ صوفی غلام قادر دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے اسی جذبہ کے تحت گوٹھ میں دینی مدرسہ قائم کر رکھا تھا، جہاں حضرت مولانا غلام محمد شاہانی (جو کہ علم معقول و منقول کے ماہر استاد تھے) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے۔  صوفی حمید اللہ نے پہلے مولاناغلام محمد سے تعلیم حاصل کی۔ اجمیر شریف (انڈیا)سے حضرت مولانا علامہ عبداللہ (جو کہ علم منطق کالم اور فلسفہ کے ماہر استاد تھے) کو مدعو فرما کر مدرسہ  مدرس مقرر کیا، ان کی خدمت میں بھی رہ کر اکتساب فیض کیا۔ اس کے بعد بیڑو چانڈیو (گوٹھ) کی درسگاہ م۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عزیز اللہ الحبوی ، لاڑکانہ اور خیر پور میرس کے نامور عالم ، اعلیٰ منتظم ، بیدار مغز استاد اور باصلاحیت سیاسی کارکن تھے ۔ گوٹھ مسوحب ( تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں حبیب اللہ ڈیتھو کے گھر کے رجب المرجب 1370ھ کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت  پرائمری تعلیم آبائی گوٹھ مسوحب میں حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کے والد نے گوٹھ آگانی (تحصیل لاڑکانہ ) کے مدرسہ نعیمیہ میں داخل کرایا۔  جہاں حضرت علامہ مفتی محمد صالح نعیمی کے ہاں تعلیم پائی درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں رئیس العلماء حضرت علامہ تقدس علی خان بریلوی کے ہاں دورہ حدیث شریف پڑھا ۔  اس کے بعد جامعہ اویسیہ رضویہ بہاولپور میں شیخ القرآن علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی قادری رضوی مدظلہ العالی کے ہاں دورہ تفسیر القرآن پڑھا ۔ اور ج۔۔۔

مزید