بن عوف بن قدامہ بن اخی صفوان بن قدامہ حدیثِ صفوان میں ان کا ذکر آیا ہے اب مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بن وہب الخزاعی انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی ان سے ابو الملیح ہذلی نے روایت کی کہ ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک بے زین گدھے پر جس کی پیٹھ پر دری کا ایک ٹکڑا تھا سوار تھے اور حضرت معاذ بن جبل آپ کے پیچھے بیٹھے تھے تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
سری دختر نبہان غنویہ کے آزاد کردہ غلام تھے ساکنہ دخترِ جعد نے سری دختر بنہان سے روایت ک کہ جناب نصیب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ سانپوں میں سے کیسے سانپ کو ہلاک کیا جائے فرمایا جو نظر آئے اسے مار دو کیونکہ ان کا ہلاک کرنا ایسا ہے جیسا کہ کافر کا ہلاک کرنا اور اگر اس کے کاٹے سے کوئی مرجائے تو وہ شہید شمار ہوگا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بن حارث بن عبد رزاح بن ظفر ان کا نام کعب بن خزرج بن عمر و بن مالک بن اوس الانصاری اوسی ظفری تھا انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شریک رہے ابن ماکولا نے بروایت ابن قداح ان کا ذکر کیا ہے بعض نے ان کا نام نصر(صاد سے) تحریر کیا ہے نضر قادسیہ میں شہید ہوئے لا ولد تھے۔ ۔۔۔
مزید
عباس بن عبدالرحمٰن ایک انصاری سے،روح بن عبادہ نے ابن جریح سے،انہوں نےعباس بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کوفرماتے سُنا، دین توایک طےشدہ امرہےاورزعیم گھاٹے میں رہتاہے،ابومندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
بن رواس بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ: یہ صاحب حمید اور جنبذ کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہمیں عبدالرحمٰن بن عوف بن خالد بن عفیف بن بجید نے بتایا کہ حمید اور جنبذ دونوں خراسان کے رؤسا میں سے تھے اور کوفے میں آلِ حمید کے سوا بنو بجید کا کوئی آدمی نہیں رہتا تھا۔ وہ سب شام کو کوچ کرگئے تھے۔ ہشام نے جناب مالک کے بیٹے عمرو کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی گردانا تھا۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔۔۔۔
مزید
اپنی کنیت سے مشہور ہیں۔ اور مدنی ہیں۔ ابن مندہ سے روایت ہے کہ ابن ابی خیثمہ نے بروایتِ احمد بن حنبل ذیل کی حدیث ان سے منسوب کی ہے ’’جو شخص کسی کو دکھ دیتا ہے خدا اسے دکھ دیتا ہے‘‘۔ کنیتوں کے عنوان کے تحت ہم ان کے مزید حالات لکھیں گے۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔۔۔۔
مزید
ابن کا ذکر اس مکتوب میں ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زرعہ بن ذی یزن کو لکھا تھا اس کا ذکر جعفر نے کیا ہے اور ابوموسیٰ نے اختصار سے اس کی تخریج کی ہے۔۔۔۔
مزید
بن ابی الہیثم اسدی: ایک روایت میں معقل بن ابی معقل اور معقل بن ام معقل بھی آیا ہے، لیکن آدمی ایک ہی ہے۔ مدنی ہے۔ ان سے ابو سلمہ ابو زید اور ام معقل نے روایت کی ہے۔ عمرو بن ابی عمرو نے ابو زید سے انہوں نے معقل بن ابی الہیثم اسدی سے جوان کے حلیف تھے، اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے۔ انہوں نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بول اور پاخانہ کرتے وقت کعبے کا رُخ کرنے سے منع فرمایا۔ نیز ان سے یہ حدیث بھی مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان میں عمرے کا ثواب حج جتنا ہے۔ یہ امیر معاویہ کے عہد میں فوت ہوئے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
بن یسار بن عبد اللہ بن معبر بن حراق بن لائی بن کعب بن عبد بن ثور بن ہدمہ بن لاطم بن عثمان بن عمرو بن او بن طابخہ بن الیاس بن مضرا المزنی: ان کی کنیّت ابو عبد اللہ، ابو یسار یا ابو علی تھی۔ عثمان اور اوس کو جو عمرو کے بیٹے تھے۔ مزینہ اس لیے کہتے تھے کہ وہ اپنی ماں مزینہ سے منسوب تھے، جو کعب بن و برہ کی بیٹی تھی معقل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے۔ اور بیعت رضوان میں موجود تھے اور انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس امر پر بیعت کی تھی کہ ہم میدانِ جنگ سے نہ بھاگیں گے۔ بصرہ میں مقیم ہوگئے تھے اور بصرہ کی نہر معقل کی طرف منسوب ہے۔ یہ صاحب بصرہ ہی میں امیر معاویہ کے عہد میں فوت ہوئے۔ ایک روایت میں یزید کا عہد مذکور ہے۔ ان سے عمرو بن میمون الاودی، ابو عثمان نہدی اور حسن بصری نے روایت کی اور ان سے کئی احادیث مذکور ہیں۔ عبد اللہ بن احمد بن عبد القاہر خطیب نے ابو عمر جعفر ب۔۔۔
مزید